• Fri, 24 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: گاجر کی کھیر

Updated: October 23, 2025, 9:40 PM IST | Mumbai

گاجر کی کھیر بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Gajar Ki Kheer. Photo: INN
گاجر کی کھیر۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: گاجر ۲؍ عدد (کدوکش کرلیں)، دودھ ڈیڑھ لیٹر، چاول کا آٹا آدھا کپ، چینی ایک کپ، چھوٹی الائچی ۲؍ سے ۴؍ عدد، خشک میوہ جات حسب پسند، مکھن ۲؍ بڑے چمچے، خشک دودھ ۴؍ سے ۵؍ بڑے چمچے۔
بنانے کا طریقہ: چھوٹی الائچی کا پاوڈر بنا کر دودھ میں شامل کریں اور اُبال لیں۔ پھر اس میں چاول کا آٹا اور گاجریں شامل کرکے درمیانی آنچ پر پکائیں۔ بیس سے تیس منٹ تک پکنے دیں۔ اس دوران چمچہ چلاتی رہیں۔ اب اس میں چینی، باریک کٹے ہوئے میوہ جات اور خشک دودھ شامل کرکے اچھی طرح مکس کر لیں۔ چند منٹ تک مزید پکائیں۔ یہاں تک کہ کھیر گاڑھی ہوجائے۔ مزیدار گاجر کھیر تیار ہے۔ ڈرائی فروٹس سے سجائیں اور ٹھنڈی کرکے پیش کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK