• Fri, 31 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: کھٹے آلو

Updated: October 30, 2025, 5:23 PM IST | Mumbai

کھٹے آلو بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Khatte Aloo. Photo: INN
کھٹے آلو۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: چھوٹے آلو ایک کلو گرام، زیرہ بُھنا اور پسا سفیدآدھا بڑا چمچہ، لال مرچ کٹی ہوئی ایک بڑا چمچہ، رائی پسی ہوئی ایک بڑا چمچہ، ہلدی ایک چھوٹا چمچہ، نمک حسب ِ ذائقہ، املی کا گاڑھا رس آدھی پیالی، کڑی پتے چند عدد، لیموں ۲؍ عدد، پودینہ باریک کٹا آدھی گٹھی، ہری مرچ باریک کٹی ۲؍ عدد، چینی یا گُڑ ایک چھوٹا چمچہ، تیل حسب ِ ضرورت۔
بنانے کا طریقہ: آلو دھو کر ایک دیگچی میں ہلکے سے ابال لیں۔ اب ان کے چھلکے اتار لیں۔ ایک کڑاہی میں تیل گرم کرکے اس میں آلو ڈال کر گولڈن برا ؤن تل لیں۔ پھر تیل ٹھنڈا کرکے دوبارہ ڈبے میں ڈال دیں۔ جب سرو کرنا ہو تو تلے ہوئے آلو کڑاہی میں تیل کے بغیر ڈالیں۔ اس کے بعد باقی سارے مسالے شامل کرکے ہلکا سا اسٹر فرائی کریں اور لیموں کا رس ڈال دیں۔ آخر میں اوپر سے پودینہ ڈالیں۔ مزے دار کھٹے آلو تیار ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK