• Tue, 28 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: فش بوٹی تکّہ

Updated: October 23, 2025, 9:36 PM IST | Mumbai

فش بوٹی تکّہ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Fish Boti Tikka. Photo: INN
فش بوٹی تکّہ۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: مچھلی آدھا کلو، نمک حسب ِ ذائقہ، ادرک لہسن کا پیسٹ ایک چھوٹا چمچہ، بروکولی ایک عدد (چھوٹا)، بے بی کارن ۲؍ سے ۳؍ عدد، آلو ۲؍ عدد، کُٹی ہوئی لال مرچ ایک چھوٹا چمچہ، سرکہ ایک بڑا چمچہ، سویا سوس ۲؍ بڑے چمچے، بیسن ۲؍ بڑے چمچے، تیل حسب ِ ضرورت۔
بنانے کا طریقہ: مچھلی کی چوکور بوٹیاں بنا لیں۔ گاجر، بے بی کارن اور آلو کو بھی چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کرلیں، بروکولی کے چھوٹے چھوٹے پھول علاحدہ کر لیں۔ ایک پیالے میں نمک، ادرک لہسن کا پیسٹ، لال مرچ، سویا سوس اور سرکہ ڈال کر اچھی طرح ملائیں اور اس میں مچھلی کو میرینیٹ کرکے رکھ دیں۔ آلو، بروکولی اور گاجر کے ٹکڑوں کو پانچ منٹ کے لئے اُبال کر نکال لیں۔ مچھلی کو مسالے سے نکال کر اس پر بیسن چھڑکیں اور اسے تین سے چار بڑے چمچے تیل میں سنہری فرائی کرکے نکال لیں۔ پھر اسی مسالے میں سبزیوں کو رول کرکے تیل میں فرائی کرلیں۔ ان تمام چیزوں کو اسٹیک میں لگا کر گرما گرم پیش کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK