• Fri, 24 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: کڑاہی پسندے

Updated: October 23, 2025, 9:38 PM IST | Mumbai

کڑاہی پسندے بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Kadai Pasanda. Photo: INN
کڑاہی پسندے۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: گوشت کے پسندے آدھا کلو، دہی ایک کپ، گھی آدھا کپ، خشک دھنیا ۲؍ بڑے چمچے، ادرک کا پیسٹ ایک بڑا چمچہ، انجیر ۱۰؍ عدد (پسی ہوئی)، نمک حسب ِ ذائقہ، پیاز ۲؍ عدد، سیاہ مرچ ۱۰؍ عدد، لونگ ۱۰؍ عدد، بڑی الائچی ایک عدد، چھوٹی الائچی دو عدد۔
بنانے کا طریقہ: پسندوں پر پسی ہوئی انجیر اور نمک لگا کر دو گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔ تمام مسالوں (سیاہ مرچ، لونگ، بڑی الائچی اور چھوٹی الائچی) کو پیس لیں۔ پسا ہوا مسالہ دہی میں ملائیں اور اسے پسندوں پر اچھی طرح لگا دیں۔ پھر ایک گھنٹے تک مزید پڑا رہنے دیں۔ اس کے بعد ایک فرائنگ پین میں گھی گرم کریں، ایک ایک پسندے تلتے جائیں، دھیان رہے کہ پسندے کی دونوں طرف سنہری ہوجائے۔ تیار ہونے کے بعد سرو کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK