Inquilab Logo

گوگل مِیٹ میں ویڈیو کانفرنسنگ کیلئے نئے فیچر کا اضافہ

Updated: January 12, 2021, 10:04 AM IST | Agency

کووِڈ۱۹؍ کے سبب ویڈیوکانفرنسنگ ایپس کے استعمال میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس سروس کے معاملے میں کمپنیوں میں زبردست مقابلہ آرائی دیکھی جارہی ہے۔

Google Meet - Pic : INN
گوگل میٹ ۔ تصویر : آئی این این

کووِڈ۱۹؍ کے سبب ویڈیوکانفرنسنگ ایپس کے استعمال میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس سروس کے معاملے میں کمپنیوں میں زبردست مقابلہ آرائی دیکھی جارہی ہے۔ اسی حوالے سے صارفین کو اپنی ایپ کی جانب راغب کرنے کیلئے نت نئے فیچر پیش کئے جارہے ہیں۔ حال ہی میں گوگل نے اپنی ویڈیو کانفرنسنگ ایپ ’گوگل مِیٹ‘  میں کچھ نئے فیچرز کا اضافہ کیا ہے۔ اس  اپ ڈیٹ کے بعد اب گوگل میٹ صارفین کیلئے گوگل میٹ کال کو شروع کرنے  اور اس میں شامل ہونے میں بڑی آسانی ہوجائے گی۔ اس مقصد کے لئے گوگل میٹ میں نئی کال کیلئے ۳؍ نئے آپشن فراہم کئے جارہے ہیں۔  گوگل میٹ میں اب نیو میٹنگ بٹن پر کلک کرنے پر نئی ویڈیو کانفرنسنگ کیلئے ۳؍ نئے آپشنز نظر آئیں گے۔پہلے میں’Create a meeting for later‘  کا آپشن دیا جائے گا، جس سے ایک نئی میٹنگ میں شمولیت کی تفصیلات تیار کی جاسکیں گی، جن کو بعد میں استعمال کیا جاسکے گا۔دوسرے میں ’start an instant meeting‘کا آپشن دیا گیا ہے، جو صارف کو ایک کلک پر کسی میٹنگ میں جوائن کرنے کی سہولت فراہم کرے گا۔ اس آپشن میں آپ دیگر کو میٹنگ کا حصہ بناسکیں گے یا جوائننگ انفارمیشن کو کاپی کرکے اسے کال کو دیگر سے شیئر کرسکیں گے۔ تیسرے میں شیڈول ان گوگل کیلنڈر کا آپشن دیا گیا ہے، جس کی مدد ے کیلنڈر ایپ میں ایک نئے ایونٹ کو کریئیٹ کیا جاسکے گا۔اس وقت گوگل میٹ میں ایک کال کے لیے صارف کے نک نیم کی ضرورت ہوتی ہے، جس کے بعد کال کا لنک بنتا ہے، جس سے دیگر سے شیئر کیا جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK