طالب علم نے گزشتہ جماعت میں ۶۰؍فیصد سےزیادہ مارکس حاصل کئے ہوں اور خاندان کی آمدنی ۶؍لاکھ سے کم ہو، ایسے طلبہ ہی ۱۸؍تا۶۰؍ہزار کی اسکالر شپ حاصل کرسکتے ہیں۔
Updated: September 19, 2023, 8:29 AM IST | Momin Fayaz Ahmad Gulam Mustafa | Mumbai
طالب علم نے گزشتہ جماعت میں ۶۰؍فیصد سےزیادہ مارکس حاصل کئے ہوں اور خاندان کی آمدنی ۶؍لاکھ سے کم ہو، ایسے طلبہ ہی ۱۸؍تا۶۰؍ہزار کی اسکالر شپ حاصل کرسکتے ہیں۔
آدتیہ برلا کیپٹل فاؤنڈیشن ایک غیر منافع بخش کمپنی جو آدتیہ برلا کیپٹل لمیٹڈاوراس کے ذیلی اداروں کے سی ایس آر پہل میں مصروف ہے۔ اس اسکالر شپ کا مقصد اسکول اور کالج کے طلبہ کو ان کی تعلیم کو مسلسل جاری رکھنےکو یقینی بنانے کے لیے مالی مدد فراہم کرناہے۔ اس اسکالرشپ پروگرام کے تحت، پہلی جماعت سے ۱۲؍ ویں جماعت اورانڈر گریجویٹ کورسیزمیں پڑھنےوالے طلباء کیلئے تعلیمی اخراجات اورویلیو ایڈڈ خدمات جیسےکرئیرکائونسلنگ اور لائف اسکلز کو پورا کرنے کے لیے ۱۸؍ہزار سے ۶۰؍ہزار روپےتک کی اسکالرشپ فراہم کرنا ہے۔ Buddy4Study اس اسکالر شپ کے پروگرام کو نافذکرنے میں مدد فراہم کررہا ہے۔
آدتیہ برلا کیپٹل اسکالرشپ برائے اول تا ہشتم
اہلیت :درخواست دہندگان نےاپنی پچھلی کلاس میں کم از کم ۶۰؍ فیصدنمبرحاصل کیےہوں ۔درخواست دہندگان کی سالانہ خاندانی آمدنی تمام ذرائع سے۶؍ لاکھ روپےسےزیادہ نہیں ہونی چاہیے۔پورے ملک کے طلباء درخواست دے سکتے ہیں ۔ آدتیہ برلا کیپٹل لمیٹڈاور اس کے ذیلی اداروں اور بڈی فار اسٹڈی کےملازمین کے بچے اہل نہیں ہیں ۔
اسکالر شپ : ۱۸؍ہزارروپے
دستاویزات : (۱) درخواست گزار کی پاسپورٹ سائز کی تصویر، ( ۲)سابقہ تعلیمی قابلیت کی مارک شیٹ، (۳) حکومت کی طرف سے جاری کردہ شناختی ثبوت (آدھار کارڈ/ووٹر آئی ڈی/ ڈرائیونگ لائسنس/پین کارڈ)، (۴) موجودہ سال کے داخلے کا ثبوت(فیس کی رسید/ داخلہ لیٹر/ ادارہ شناختی کارڈ/ بونافائیڈ سرٹیفکیٹ)(۵)درخواست دہندہ (یا والدین) کے بینک اکاؤنٹ کی تفصیل، (۶)گرام پنچایت/ کونسلر /سرپنچ/ ایس ڈی ایم/ڈی ایم/سی او/تحصیلدار کے ذریعہ جاری کردہ آمدنی کا ثبوت
آدتیہ برلا کیپٹل اسکالرشپ برائےنویں تا ۱۲؍ویں
اہلیت:کلاس۹؍ تا۱۲؍میں پڑھنے والے طلباء کے لیے ہے۔درخواست دہندگان نے اپنی پچھلی کلاس میں کم از کم۶۰؍ نمبر حاصل کیے ہوں ۔درخواست دہندگان کی سالانہ خاندانی آمدنی تمام ذرائع سے۶؍ لاکھ سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔ پورے ملک کے طلباء درخواست دینے کے اہل ہیں ۔
اسکالر شپ کی رقم:۲۴؍ہزار روپے
آدتیہ برلا کیپٹل اسکالرشپ برائے جنرل گریجویشن
اہلیت:ہندوستان میں تسلیم شدہ کالجوں /یونیورسٹیوں سے کسی بھی عام انڈرگریجویٹ کورس میں زیر تعلیم طلباء کے لیے ہے۔بقیہ تمام شرائط حسب سابق ہیں ۔
اسکالر شپ کی رقم:۳۶؍ہزار روپے
آدتیہ برلا کیپٹل اسکالرشپ برائے پروفیشنل گریجویشن
اہلیت:ہندوستان میں تسلیم شدہ کالجوں /یونیورسٹیوں سے کسی بھی پیشہ ور انڈرگریجویٹ کورس میں زیر تعلیم طلباء کے لیے کھلاہے۔ بقیہ شرائط حسب سابق۔
اسکالر شپ کی رقم:۶۰؍ہزار روپے
درخواست کیسے دیں ؟ اوپر دی گئی تمام جماعتوں ،گریجویٹ، انڈر گریجویٹ اور پروفیشنل کورسیس کے لیےدرخواست فارم آن لائن بھرناہے۔ اس کیلئے آپ کو درج ذیل ویب سائٹ پر جانا ہوگا: https://www.buddy4study.com/page/aditya-birla
-capital-scholarship
اس کے بعداپلائی نائوبٹن پرکلک کریں ۔آن لائن درخواست فارم کےصفحے پرجانےکے لیے رجسٹرڈ آئی ڈی کا استعمال کرتے ہوئےلاگ ان کریں ۔ اگر اس ویب سائٹ پر رجسٹرڈ نہیں ہیں تو -اپنے ای میل/موبائل نمبر/جی میل اکاؤنٹ سےرجسٹرکریں ۔یہاں پر رجسٹرڈ ہونے کے بعد آپ کو ’آدتیہ برلا کیپٹل اسکالرشپ ۲۴۔۲۰۲۳ء‘ درخواست فارم کے صفحے پربھیج دیاجائےگا۔درخواست کا عمل شروع کرنے کیلئے اسٹارٹ اپلی کیشن بٹن پر کلک کریں ۔آن لائن درخواست فارم میں دی گئی تمام مطلوبہ تفصیلات کو مکمل طورپراور صحیح طور پر پُر کریں ۔بتائی گئی تمام دستاویزات اپ لوڈ کریں ۔دی گئی ’شرائط و ضوابط‘کو قبول کریں اور تمام تفصیلات کو چیک کریں اس کے بعد پری ویو پرکلک کریں ۔اس بات کو یقینی بنانےکے لیے پری ویو اسکرین کا غورسےجائزہ لیں کہ تمام تفصیلات درست ہیں ۔اگر تمام تفصیلات پری ویواسکرین پر آپ کے مطابق صحیح ہیں ،تو درخواست کا عمل مکمل کرنے کے لیے’سبمٹ‘بٹن پر کلک کریں ۔آپ کاآن لائن فارم سبمٹ ہو جائے گا اس کی پرنٹ نکال کر اپنے پاس محفوظ رکھیں ۔
آدتیہ برلا کیپٹل اسکالرشپ کے لیے انتخاب کا عمل :
آدتیہ برلا کیپٹل اسکالرشپ۲۴۔۲۰۲۳ءکیلئےاسکالرز کاانتخاب ایک کثیر مرحلہ عمل ہے جہاں طلبہ کا انتخاب ان کی تعلیمی قابلیت اورسماجی و اقتصادی پس منظر کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔ انتخاب کے عمل کی تفصیلات درج ذیل ہیں :
تعلیمی قابلیت اور سماجی و اقتصادی پس منظر کی بنیاد پر امیدواروں کی فہرست تیار کی جاتی ہے۔ان کے تمام دستاویز کی تصدیق کی جاتی ہے۔تمام دستاویز کی تصدیق کے بعد شارٹ لسٹ کیےگئے امیدواروں کے ساتھ ٹیلی فونک بات چیت کی جاتی ہے۔یہ ایک طرح سے ٹیلی فونک انٹریو ہوتا ہے جس میں درخواست گزارسےاسکالر شپ کیوں چاہیے وہ اسے کس طرح سےاستعمال میں لائیں وغیرہ جیسے سوال پوچھے جاتے ہیں ۔ اس میں ایک طرح سےطلبہ کی خود اعتمادی کی چانچ بھی کی جاتی ہے ان تمام مراحل سےگزرنے کے بعد حتمی فیصلہ کیاجاتا ہے۔ انتخاب کے بعد، اسکالرشپ کی رقم براہ راست اسکالرز یا ان کے والدین کے بینک اکاؤنٹ میں منتقل کردی جاتی ہے۔
فارم بھرنے کی آخری تاریخ: آن لائن فارم بھرنےکاکام جاری ہے اور تمام جماعتوں ، پروفیشنل کورسیس کیلئے فارم بھرنے کی آخری تاریخ ۳۰ ؍ستمبر ۲۰۲۳ء ہے۔
رابطہ کے لیے: ٹول فری نمبر: 011-430-92248 (Ext- 268) (پیر سے جمعہ - صبح 10:00 بجے سے شام 6 بجے تک)
adityabirlacapital@buddy4study.com