Inquilab Logo

ایپل کے سبھی آلات اب ایک چارجر سے چارج کئے جاسکیں گے

Updated: March 24, 2020, 7:58 AM IST | Agency

سوچئے ایک ہی چارجر سے الگ الگ آلات کو چارج ہوجائے تو کیا بات ہوگی۔ یہ خیال اب حقیقت بن چکا ہے ۔ دھیان رہے کہ الیکٹرانک ہینڈ گیجٹس کے بڑھتے ہوئے استعمال کے تحت ہمیں سفر کے دوران طرح طرح کے چارجرساتھ رکھنا پڑتے ہیں۔

Apple Devices - Pic : INN
ایپل کے آلات ۔ تصویر : آئی این این

سوچئے ایک ہی چارجر سے الگ الگ آلات کو چارج ہوجائے تو کیا بات ہوگی۔ یہ خیال اب  حقیقت بن چکا ہے ۔ دھیان رہے کہ الیکٹرانک ہینڈ گیجٹس کے بڑھتے ہوئے استعمال کے تحت ہمیں سفر کے دوران طرح طرح کے چارجرساتھ رکھنا پڑتے ہیں۔ لیکن اس ضمن میں ایپل مصنوعات استعمال کرنے والے لوگوں کیلئے اچھی خبر یہ ہے کہ اب وہ ایک ہی چارجر کے ذریعے ایک ساتھ چار ڈیوائس چارج کرسکتے ہیں۔ اس چھوٹے سے ہرفن مولا چارجر کو ’واٹس شوگر‘ کا نام دیا گیا ہے جو ایک وقت میں آئی فون، ایپل واچ، میک بک اور ایئرپوڈز کو چارج کرسکتا ہے۔
  دلچسپ بات یہ ہے کہ ایک وقت میں یہ پاوربینک بھی ہے اور دوم وائرلیس انداز میں بھی چارجنگ کرسکتا ہے۔ دوسری جانب یہ بہت تیزرفتاراور ہموار انداز میں بیٹری تک الیکٹران پہنچاتا رہتا ہے۔اگرچہ ایپل کی تمام مصنوعات میں یکسانیت موجود ہے لیکن جب چارجر کی بات کی جائے تو اسمارٹ واچ کا چارجر فون کے چارجر سے الگ ہوتا ہے اور میک بک کا چارجر لامحالہ آئی پیڈ سے مختلف ہی ملے گا۔ اس طرح ہر چارجر کو ساتھ لگانا اورآلات کو زندہ رکھنا بڑا مشکل ہوتا ہے۔ واٹس شوگر چارجر بہت چھوٹا اور ہلکا پھلکا ہے جسے خاص طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے۔ آپ اسے گھر سے آفس، دفتر سے ریستوران یا ہوائی اڈوں پر بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ تاہم اس سے کئی اقسام کے اینڈروئڈ فون بھی چارج کئے جاسکتے ہیں۔
 قابلر ذکر  بات یہ ہے کہ بہ یک وقت اس سے کئی آلات میں چارج بھرا جاسکتا ہے۔اس میں یو ایس بی سی کے لیے دو پورٹس ہیں اور یو ایس بی اے کے ساتھ ساتھ میگنیٹ وائرلیس چارجنگ کی سہولت موجود ہے۔ لیکن یہی چارجر پاور بینک بھی بن سکتا ہے اور بجلی کی کسی سپلائی کے بغیر بہت سے آلات کو چلائے رکھتا ہے۔ پاور بینک میں۵؍ ہزارایم اے ایچ کی بیٹری لگائی گئی ہے۔ اس طرح سفر کرتے رہے اور ڈیوائسس کو توانائی پہنچاتے رہیں۔صارفین نے اکثر نوٹ کیا ہوگا کہ مختلف ممالک میں پلگ کے پِن کے انداز مختلف ہوتے ہیں۔ اسی مناسبت سے آپ کسی بھی ملک کے حساب سے پلگ لگاسکتے ہیں۔ یہ اہم ایجاد اس وقت کِک اسٹارٹر ویب سائٹ پر کراؤڈ فنڈنگ سے گزررہی ہے اور ایک چارجر کی قیمت۶۰؍ڈالر کے لگ بھگ ہے۔ ہندوستان میں اس کی قیمت کم وبیش ۴۶۰۰؍روپےہوسکتی ہے ۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK