ایلوویرا فیشیل ہر قسم کی جلد کیلئے موزوں ہے۔
EPAPER
Updated: February 26, 2025, 11:51 AM IST | Mumabi
ایلوویرا فیشیل ہر قسم کی جلد کیلئے موزوں ہے۔
ایلوویرا فیشیل ہر قسم کی جلد کیلئے موزوں ہے۔ اس فیشیل کو تیار کرنے کیلئے ایک ایلوویرا کا ٹکڑا لیں۔ اسکے چار ٹکڑے کرلیں۔ یہ فیشیل چار اسٹیپس پر مشتمل ہے۔ اس لئے ایک ایک ٹکڑا ایک اسٹیپس میں استعمال ہوگا۔
کلینزنگ: ۲؍ سے ۳؍ چمچے ٹھنڈا دودھ لیں۔ پھر ایک ٹکڑے کو دودھ میں بھگو لیں اور اس سے پورےچہرے پر آہستہ آہستہ ۳؍ سے ۴؍ منٹ تک مساج کریں۔ تھوڑی تھوڑی دیر بعد ایلوویرا کو دودھ میں بھگوتی رہیں۔ اس سے چہرے پر موجود تمام داغ دھبے بھی ہٹ جائیں گے۔ کلینزنگ مکمل کرنے کے بعد گیلے تولیہ سے چہرے کو اچھا طرح صاف کرلیں یا پانی سے دھولیں۔
اسکربنگ: ۲؍ سے ۳؍ چمچے کافی لیں اور اس میں ایک چمچہ چینی اور آدھا لیموں شامل کرلیں، اگر آپ کی اسکن پر لیموں سوٹ نہیں کرتا تو آپ اس میں شہد ملا لیں۔ اس کے بعد ایک ایلوویرا کا ٹکڑا لے کر یہ مکسچر اس پر لگائیں اور چہرے کی اسکربنگ کریں۔ اس سے چہرے کی مردہ جلد اُتر جائے گی اور چہرے کے پورز بھی سکڑ جائیں گے۔ اسکربنگ ۳؍ سے ۴؍ منٹ تک کریں۔ یاد رکھیں کہ اسکربنگ ہلکے ہلکے ہاتھوں سے کریں۔ یہ کرنے کے بعد سادے پانی سے چہرہ دھولیں۔
یہ بھی پڑھئے: پروفیشنل خواتین اور نفسیاتی امراض
مساج: ایلوویرا کے ایک ٹکڑے میں سے جیل نکالیں، پھر اس میں آدھا چمچہ شہد اور ایک چمچہ بادام کا تیل شامل کرلیں۔ اس کو اچھی طرح مکس کرلیں اور چہرے کا مساج کریں۔ اس کو اچھی طر ح پورے چہرے پر لگالیں اور سرکلولر موشن میں چہرے کا مساج کریں۔ تھوڑی دیر کرنے کے بعد اوپر کی طرف مساج کریں۔ آنکھوں کا، فور ہیڈ کا اور ٹھوڑی کا بھی اچھے سے مساج کریں۔ یہ کرنے کے بعد چہرے کو پانی سے دھونا نہیں ہے بلکہ اسے کے اوپر پیک لگانا ہے۔
فیس پیک: ایلوویرا جیل نکا کر اس میں ایک چمچہ بیسن سنگترے کے چھلکوں کا پاؤڈر شامل کر لیں۔ پھر اس میں ایک چمچہ دہی شامل کرکے اچھی طر ح مکس کرکے ۱۵؍ منٹ کیلئے یہ پیک چہرے پر لگا لیں جب یہ ہلکا ہلکا خشک ہونے لگے تو ہاتھ گیلے کرکے ہلکے ہاتھوں سے مساج کریں اور پھر چہرے کو سادے پانی سے دھولیں۔ یہ یاد رکھیں کہ یہ پیک مکمل خشک نہیں ہو۔ فیشیل مکمل ہونے کے بعد آپ کا چہرہ نکھرا نکھرا نظر آئے گا۔