Inquilab Logo

بی ایس سی نرسنگ، اے این ایم، جی این ایم کیلئے داخلہ امتحان کا اعلان

Updated: February 15, 2024, 10:35 AM IST | Aamir Ansari | Mumbai

یہ ایک آن لائن کمپیوٹر بیسڈ ٹیسٹ ہے، جس میں کل ۱۰۰؍سوالات ۱۰۰؍ مارکس کے لئے پوچھے جاتے ہیںدرخواست کی آخری تاریخ : ۲۹؍فروری ۲۰۲۴ء

Education
تعلیم

مہاراشٹر ہیلتھ سائنس یونیورسٹی سے منسلک مہاراشٹر کے تمام نرسنگ کالجز میں ۴؍ برسوں پر مشتمل کورس ’’بی ایس سی نرسنگ‘‘  کیلئے  ۲۰۲۳ ءسے  ایک علاحدہ  اہلیتی امتحان دینالازمی کردیا گیا ہے۔ اس داخلہ امتحان کا نام’’ایم ایچ۔ بی ایس سی نرسنگ سی ای ٹی‘‘ ہے۔   ۱۳؍ فروری ۲۰۲۴ء کو اس انٹرنس امتحان کا نوٹس جاری کر دیا گیا ہے اوردرخواست فارم بھرنے کا عمل بھی شروع ہوچکا ہے۔  لہٰذا اس کورس میں داخلے کے متمنی اہل امیدوار جلد از جلد اپنے درخواست فارم پُرکردیں۔
ایم ایچ۔بی ایس سی نرسنگ سی ای ٹی  کیوں ضروری ہے؟
 یاد رہے کہ مہاراشٹر اسٹیٹ کے مہاسی ای ٹی سیل نے ہیلتھ سائنس کے باقی تمام کورسیز سے نرسنگ کورس کو الگ کردیاہے ۔بی ایس سی نرسنگ کیلئے ’’ایم ایچ ۔نرسنگ سی ای ٹی ۲۰۲۴ء‘‘ امتحان میں شرکت کرنا ہوگا۔ اس امتحان میں شرکت کرنے والے امیدواروں کو درخواست فارم پر کرنے کے لئے  تاریخوں کا اعلان کردیا گیا ہے اور ویب پورٹل بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ یہ رجسٹریشن پروسیس ۹؍فروری ۲۰۲۴ء سے شروع ہوچکاہےاور ۲۹؍فروری ۲۰۲۴ء تک چلے گا۔
داخلہ امتحان کی اہم تاریخیں اور اہلیت
n درخواست فارم کا مرحلہ :۹؍فروری  تا ۲۹؍فروری ۲۰۲۴ء nآن  لائن پیمنٹ کی تاریخ :   ۹؍فروری  تا ۲۹؍فروری ۲۰۲۴ء
nدرخواست  فیس ـ : جنرل اور ای ڈبلیو ایس: ایک  ہزارروپے ۔ریزرو امیدوار اور یتیم امیدوا ر کیلئے:۸۰۰؍روپے
nعمر کی حد :  امیدوار کی تاریخ پیدائش ۳۱؍دسمبر ۲۰۰۷ ءہو یا اس کے پہلے کی ہونا چاہئے۔
ایم ایچ۔بی ایس سی نرسنگ سی ای ٹی کی تفصیلات 
n  یہ ایک آن لائن کمپیوٹر بیسڈ ٹیسٹ ہوگا ۔
n ۱۰۰؍ سوالات ہوں گے ہر سوال ایک نمبر کا ہوگا۔ ہر سوال کیلئے چار متبادل ہوں گے جس میں ایک صحیح ہوگا۔کل ۱۰۰ ؍مارکس کا پرچہ ہوگا۔
n  سوالیہ پرچہ کا نصاب مہاراشٹر اسٹیٹ بورڈ کے فزکس، کیمسٹری، بایولوجی اور انگریزی پر مشتمل ہوگا۔
n  سوالیہ پرچہ حل کرنے کیلئے  ایک گھنٹہ ۳۰ ؍منٹ کا وقت دیا جائے گا۔
n  سوالیہ پرچہ انگریزی زبان میں ہوگا۔
n  سوالیہ پرچہ کے کل پانچ حصے ہوں گے۔ہر حصہ سے ۲۰؍ مارکس کے   ۲۰؍ سوالات پوچھے جائیں گے۔
سوالیہ پرچےکی نوعیت
n  فزکس ۲۰؍سوال۲۰؍ مارکس 
n کیمسٹری۲۰؍سوال ۲۰؍ مارکس
n  بایولوجی  ۲۰؍سوال ۲۰؍مارکس
n  انگریزی۲۰؍ سوال۲۰؍مارکس
n  نرسنگ اپٹی ٹیوڈ۲۰؍ سوال۲۰؍مارکس
کل ۱۰۰؍سوالات۱۰۰؍ مارکس۔ ایک گھنٹہ ۳۰ ؍منٹ کے وقفے میں 
رجسٹریشن کیلئے ویب سائٹ:  cetcell.mahacet.org/cet-3/
nآخری تاریخ : ۲۹؍فروری ۲۰۲۴ء
اگلے ہفتے پڑھئے :نرسنگ  کا شعبہ  بطور کریئر، 
کورسیز، مواقع اور دیگر اہم تفصیلات

education Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK