Inquilab Logo

کیا آپ بڑی فائلوں کی آن لائن شیئرنگ کے ان ۴؍کارآمد پلیٹ فارمس سےو اقف ہیں؟

Updated: March 10, 2021, 11:47 AM IST | Agency

چونکہ کاروبار یا پیشے میں آج کل ’ای میل‘ جزو لازم بن چکا ہے۔ مختلف سافٹ ویئر میں بننے والی بڑی بڑی فائل لوگ ایک دوسرے کو بھیجتے ہیں۔

File Sharing - Pic : INN
فائل شیئرنگ ۔ تصویر : آئی این این

چونکہ کاروبار یا پیشے میں آج کل  ’ای میل‘ جزو لازم بن چکا ہے۔  مختلف سافٹ ویئر میں بننے والی بڑی بڑی فائل لوگ ایک دوسرے کو بھیجتے ہیں۔ مگر ’ہیوی سائز‘ ہونےکے سبب انہیں ان فائلوں کو بھیجنے میں دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔چونکہ گوگل کی ای میل سروس ’جی میل‘ میں فائل اٹیچمنٹ سائز لمٹ ۲۵؍ایم بی ہے، ریڈیف میل میں ۱۰؍ایم بی لہٰذا اس صورت میں  اکثر لوگ  بڑی آڈیو، ویڈیو یا ڈیٹا فائل بھیجتے وقت کافی پریشان ہوتے ہیں۔حالانکہ ان  بڑی فائلز کو کمپریس کرکے ای میل سے بھیجی جائیں تب بھی ای میل سروس  انہیں آگے بڑھانے سے انکار کردیتی ہے۔ اس اہم مسئلے کو دیکھتے ہوئے ذیل میں بڑی فائلوں کی آن لائن شیئرنگ کےپلیٹ فارم بتارہے ہیں۔  
ڈراپ باکس:یہ  ایک مقبول ویب سائٹ ، آپ www.dropbox.com  پر جاکر فری اکاؤنٹ بناسکتے ہیں۔ اگرچہ یہ مکمل طور پر مفت میں دستیاب نہیں تاہم ۲؍ گیگا بائٹ(جی بی) تک کی فائلیں آپ مفت میں اسٹور اور دوسروں سے شیئر کرسکتے ہیں۔ اس سروس پر آپ ایک وقت میں ایک ٹیرابائٹ تک کی فائل بھی اسٹور کرسکتے ہیں لیکن اس کیلئے آپ کو کچھ رقم ماہانہ ادا کرنی ہوگی۔فائل اپ لوڈ کرنے کے بعد اسے دیگر دوستوں سے شیئر کی جاسکتی ہے اور اس کے لیے ویب انٹرفیس میں شیئر بٹن دبانا ہوگا۔  اگر ڈراپ باکس کا ڈیسک ٹاپ ورژن استعمال کررہے ہیں تو شیئر کرنے کے لیے رائٹ کلک کیجئے۔ فون ایپ پرفائل کے بالکل برابر میں  ڈراپ ڈاؤن ایرو پر ٹیپ کیجئے تو ایک مینو کھل جائے گا۔ اس پر آپ اپنے کانٹیکٹس فہرست سے نام  منتخب کرسکتے ہیں اسکا ای میل ٹائپ کرسکتے ہیں جس کے بعد فوری طور پر ایک ای میل لنک کے ساتھ وصول کرنے والوں کو فائل شیئرنگ لنک مل جائے گا اور اسے ڈراپ باکس اکاؤنٹ بنانے کی کوئی ضرورت بھی نہیں ہوگی۔ اس لنک پر آپ پاس ورڈ یا مقررہ وقت کا آپشن بھی لگاسکتے ہیں۔دھیان رہے کہ اگر آپ کے پاس دو کمپیوٹر یا موبائل آلات ہیں تو ایک اکاؤنٹ سے دونوں پلیٹ فارم پر فائل کو ان سِنک یا شیئر کیا جاسکتا ہے۔
گوگل ڈرائیو: گوگل ای میل اکاؤنٹ کی موجودگی میں آپ ازخود گُوگل ڈرائیو کے حقدار ہوجائیں گے جو۱۵؍ جی بی کی مفت اسپیس فراہم کرتی ہے۔ خواہ وہ ڈیسک ٹاپ کیلئے  ہو یا ایپس کیلئے  لیکن اگر آپ کو مزید بڑی فائلوں کیلئے جگہ درکار ہے تو صرف ۲؍ ڈالر ماہانہ میں آپ۱۰۰؍ گیگا بائٹس اسپیس خرید سکتے ہیں جبکہ۱۰؍ ڈالر میں ایک ٹیرابائٹ اور۱۰۰؍ ڈالر میں۱۰؍ ٹیرابائٹ کی جگہ حاصل کرسکتے ہیں۔ اسکے ذریعے آپ ایک وقت میں۵؍ ٹیرابائٹ کی فائل بھیج سکتے ہیں۔  ویب انٹرفیس پر آپ شیئر بٹن دباکر فائل ڈاؤن لوڈ کرنے کالنک اپنے دوست کے ای میل ایڈریس پر بھیج سکتے ہیں۔ اس صورت میں بھی آپ کے دوست کو جی میل اکاؤنٹ یا گوگل ڈرائیو انسٹال کرنے کی ضرورت نہیں رہتی۔ تاہم اگر وہ فائل پر آن لائن کام یا ایڈیٹنگ کرنا چاہتے ہیں تو اس کیلئے وصول کنندہ کے پاس بھی گوگل ڈرائیو اکاؤنٹ ہونا ضروری ہے۔
موزیلا فائرفوکس سینڈ:  موزیلا ’سینڈ‘  کے ذریعے ایک گیگا بائٹ سے کم کی فائل با آسانی شیئر کرائی جاسکتی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ سینڈ کی سہولت نہ صرف فائرفاکس بلکہ ہر براؤزر کیلئے  ہے۔اس کیلئے کسی بھی براؤزر کے ’سینڈ ویب پیچ‘ کو کھولیں اور فائل ڈریگ کرکے اسے ونڈو پر چھوڑدیں یا فائل بٹن  پر کلک کیجئے۔ یا تو۲۴؍ گھنٹے میں یہ لنک ازخود ختم ہوجائے گا یا پھر ڈاؤن لوڈ کے بعد وہاں سے غائب ہوجائے گا۔ 
وی ٹرانسفر:اس کے ذریعے آپ بہت تیزی سے بڑی فائلیں اپ لوڈ اور شیئر کرسکتےہیں۔ اس ویب سروس کے ذریعے آپ ۲؍ گیگا بائٹ تک کی فائل مفت میں شیئر کراسکتے ہیں جبکہ وی ٹرانسفر پلس کی ماہانہ فیس۱۰؍ ڈالر ہے اور۲۰؍ جی بی تک کی فائل شیئرنگ فراہم کرتا ہے۔ اس فائل کو پاس ورڈ سے محفوظ بنانے اور مخصوص وقت پر ایکسپائر ہونے کا آپشن بھی موجود ہے۔

tech news Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK