Inquilab Logo

بینک آف انڈیا کا پروبیشنری آفیسرس کی بھرتی کا اعلان،گریجویٹس کیلئے ملازمتیں

Updated: February 14, 2023, 11:23 AM IST | Salim Alwar | Mumbai

مجموعی طور پر ۵۰۰؍ اسامیوں کے لئے ملازمین بھرتی کا عمل منعقد کیا جارہا ہے ۔ جن میں  ۳۵۰؍اسامیوں کیلئے کسی بھی فیکلٹی کے گریجویٹس درخواست دے سکتے ہیں جبکہ ۱۵۰؍اسامیوں کے لئے انجینئرنگ گریجویٹس سے درخواستیں مطلوب ہیں

photo;INN
تصویر :آئی این این

جیسا کہ انہی کالموں میں متعدد بار ذکر کیا گیا ہے اور سلسلہ وار قومی بینکوں میں پروبیشنری آفیسر لیول اور کلریکل کیڈر کی بھرتی کی تفصیلی جانکاری دی جاتی رہی ہے۔یہ بھرتی ۲۰۱۴ سے انڈین بینکنگ پرسنل سروس (آئی بی پی ایس) ادارے کے ذریعے مشترکہ امتحان کے ذریعے ہوتی ہے جسے ہم آئی بی پی ایس امتحان کہتے ہیں۔ اس کے باوجود قومی بینکوں کو اس بات کا اختیار ہے کہ وہ حسب ضرورت اپنے طور پر برائے راست بھرتی بھی کرسکتے ہیں۔
  اس وقت بینک آف انڈیا نے ’ریکروٹمنٹ برائے پروبیشنری آفیسرس‘ کے لئے ایک نوٹس جاری کیا ہے جس میں گریجویٹس کو پوسٹ گریجویٹس ڈپلوما اِن بینکنگ اینڈ فائنانس کو مکمل کرکے ملازمت کے لئے مدعو کیا ہے۔ یہ موقع گریجویٹس اور بی ای؍ بی ٹیک (چار سالہ) امیدواروں کے لئے ہے۔  بھرتی کی مکمل تفصیلات درج ذیل ہیں۔ بہترین تنخواہ والی قومی بینک میں ملازمت کے اس موقع کے لئے ہمارے نوجوانوں کو بھرپور کوشش کرنی چاہئے۔
 موقع کیا ہے؟
 بینک آف انڈیا میںپروبیشنری آفیسرس کی ۵۰۰؍اسامیاں۔
اسامیوں کی تفصیل اور
 ضروری تعلیمی لیاقت
(۱)کریڈٹ آفیسر ان جنرل بینکنگ اسٹریم( جنرل بینکنگ آفیسر) : ۳۵۰؍اسامیاں، کسی بھی فیکلٹی کے گریجویٹس ان اسامیوں کے لئےد رخواست دے سکتے ہیں۔
(۲) آئی ٹی آفیسر اسپیشلسٹ اسٹریم: ۱۵۰؍اسامیاں۔ 
تعلیمی لیاقت : ان اسامیوں کیلئے  ۴؍ سالہ انجینئرنگ ڈگری/ٹیکنالوجی ڈگری اِن کمپیوٹر سائنس/ کمپیوٹر سائنس /کمپیوٹر ایپلی کیشن آئی ٹی/ الیکٹرونکس/الیکٹرونکس اینڈ ٹیلی کمیونی کیشن/الیکٹرونکس اینڈ انسٹرومینٹیشن یا کسی بھی  فیکلٹی سے گریجویشن کیا ہو اور الیکٹرونکس / الیکٹرونکس اینڈ ٹیلی کمیونی کیشن / الیکٹرونکس اینڈ انسٹرومینٹیشن/کمپیوٹر سائنس/آئی ٹی میں پوسٹ گریجویشن پاس ہو یا DOEACC ’بی‘ لیول میں کامیاب ہوئے ہوں۔
عمر کی حد
  ؍۲۰ تا ۲۹؍سال کے امیدوار درخواست دےسکتے ہیں۔عمر کی اوپری حد میں ایس ٹی ایس سی امیدواروں کو ۵؍ سال، اوبی سی امیدواروں کو ۳؍ سال اور معذوروں کو ۱۰؍سال کی رعایت ہوگی۔
تنخواہ کا اسکیل
 جونیئر مینجمنٹ گریڈ اسکیل پر ماہانہ ۴۶۴۳۰ تا۶۳۴۸۰
معاشی کمزور طبقات کیلئے ریزوریشن 
 معاشی کمزور طبقات کے لئے مرکزی حکومت کے ضابطے کے مطابق۵۰؍نشستیں (۱۰؍فیصد) مختص ہیں۔
بھرتی کا طریقہ کار
 بھرتی آن لائن امتحان، انٹرویواور گروپ ڈسکشن کے ذریعے ہوگی۔
آن لائن امتحان کی تفصیل
(۱) انگلش لینگویج:۳۵؍سوالات ۔۴۰؍مارکس۔ ۴۰؍منٹ کا پرچہ
(۲)ریزننگ اور کمپیوٹر اپٹی ٹیوڈ:۴۵؍سوالات۔ ۶۰؍ مارکس۔ ۶۰؍ منٹ کا پرچہ
(۳) جنرل اکنامی؍ بینکنگ اویر نیس: ۴۰؍ سوالات۔ ۴۰؍ مارکس۔ ۳۵؍منٹ کا پرچہ
(۴)ڈاٹا انالیسس اینڈ انٹر پرٹیشن: ۳۵؍ سوالات۔ ۶۰؍ مارکس۔ ۴۵؍منٹ کا پرچہ
(۵)انگریزی(تفصیلی پیپر) مضمون نویسی اور خطوط۔ ۲سوالات۔ ۲۵؍مارکس۔ ۳۰؍منٹ کا پرچہ
-پنالٹی مارکس: آبجیکٹیو ٹائپ کے سوالات میں غلط جواب کو پنلٹی کے طور پر منفی مارکس دیا جائےگا۔
انٹرویو: آن لائن امتحان میں کوالیفائی ہونے والے امیدواروں کو پرسنل انٹرویو کے لئے بلایا جائےگا۔ انٹرویو کے کل ۶۰؍مارکس ہوںگے۔ اس میں جنرل اور معاشی کمزور طبقات کے امیدواروں کو ۴۰؍فیصد اور اوبی سی، ایس ٹی ایس سی اور معذوروں کو ۳۵؍فیصد مارکس حاصل کرنے ہوں گے۔
گروپ ڈسکشن: گروپ ڈسکشن کے۴۰؍مارکس ہوںگے جس میں پاس ہونے کے لئے جنرل اور معاشی کمزور امیدواروں کو ۴۰؍فیصد اور اوبی سی؍ ایس ٹی ایس سی اور معذوروں کو ۳۵؍فیصد مارکس حاصل کرنے ہوں گے۔
فائنل لسٹ
 آن لائن امتحان، انٹرویو اور گروپ ڈسکشن کے اجتماعی حاصل شدہ مارکس کی بنیاد پر منتخب امیدواروں کی حتمی فہرست تیار کی جائے گی اس طرح فائنل لسٹ کا اعلان کیا جائےگا۔
پوسٹ گریجویٹ ڈپلوما اِن بینکنگ اینڈ فائنانس
  فائنل لسٹ میں شامل امیدواروں کے لئے یہ لازمی ہے کہ وہ پوسٹ گریجویٹ ڈپلوما اِن بینکنگ اینڈ فائنانس کورس کریں ۔
ٹریننگ پروگرام کی کورس فیس 
  اس ٹریننگ پروگرام (پوسٹ گریجویٹ ڈپلوما) کے لئے امیدواروں کو مجموعی طور پر ۳؍ لاکھ ۵۰؍ ہزار روپے بطور فیس ادا کرنے ہیں۔
پروگرام شروع ہونے سے قبل یعنی اپریل ۲۰۲۳ ءسے قبل ایک لاکھ ۲۰؍ ہزار اور جی ایس ٹی ادا کرنی ہوگی۔
دوسرےٹریمسٹر کے شروع ہونے سے قبل ایک لاکھ۲۰؍ ہزار اور جی ایس ٹی
تیسرے ٹریمسٹر کے شروع ہونے سے قبل۔ایک لاکھ۱۰؍ ہزار اور جی ایس ٹی
 اس فیس میں رہائش و طعام، اسٹڈی مٹیریل و اسٹڈی کے تمام اخراجات شامل ہیں۔ امیدوار فیس کی ادائیگی از خود کرسکتے ہیں یا بینک سے آسان شرح سود پر لون کے ذریعے بھی کرسکتے ہیں۔
کورس کی فیس واپس لوٹائی جائے گی 
 منتخب ہونے والے امیدواروں کو  مذکورہ بالا کورس مکمل کرنے کے بعد اس بینک میں سروس کے پانچ سال مکمل کرنے ہوں گے، اس کے بعد امیدواروںکو مکمل کورس فیس واپس لوٹا دی جائےگی۔
کورس کی میعاد
کورس ایک سال کا ہوگا۔ جس کے ۴ ٹریمسٹر ہوں گے۔
تین ٹریمسٹر میں پڑھائی کا نظم، کیمپس میں ہوگا اور چوتھے ٹریمسٹر میں آن لائن ٹریننگ ہوگی۔
ماہانہ اسٹائپنڈ
پہلے ۳؍ ٹریمسٹر میں ماہانہ ۲۵۰۰؍روپے اور چوتھے ٹریمسٹر میں ۱۵۰۰۰؍ہزار روپئے ماہانہ اسٹائپنڈ دیا جائےگا۔(آخری تین ماہ)
آن لائن امتحان کے مراکز
  ملک کی ۱۷؍ریاستوں کے متعدد اہم شہروں میں آن لائن امتحان کے مراکز ہوں گے۔ریاست مہاراشٹر میں ان شہروں میں امتحانی مراکز  ہوںگے۔ممبئی، نئی ممبئی، تھانہ، پونے، اورنگ آباد، ناگپور
انٹرویو کیلئے درکار کاغذار
انٹرویو کا کال لیٹر
سسٹم جنریٹیڈ پرنٹ آؤٹ(آن لائن درخواست فارم)
پیدائشی تاریخ کے ثبوت کے لئے دسویں کا پاسنگ سرٹیفکیٹ
پیدائشی تاریخ کے ثبوت کے لئے دسویں کا پاسنگ سرٹیفکیٹ۔
شناختی کارڈ کے طور پر فوٹو لگا شناختی کارڈ(آدھار کارڈ؍پین کارڈ؍ پاسپورٹ ؍ ڈرائیونگ لائسنس)
تعلیمی قابلیت کے تمام سرٹیفکیٹ
کاسٹ سرٹیفکیٹ(اگر ہو تو)
درخواست کیسے دیں؟
رجسٹریشن(۲)فیس کی ادائیگی (۳)فوٹوگراف اور دستخط کو اسکین کرکے اَپ لوڈ کرنا(۴) فوٹو گراف کی سائز۳ء۵۔۴ء۵؍سینٹی میٹر ہو۔ دستخط بلیک اِنک پین سے کی جائے۔
امیدوار سب سے پہلے بینک کی درج ذیل  ویب  سائٹ   پر جائیں 
www.bankofindia.co.in 
اس کے بعد’ کریئر‘ پر کلک کریں اور ریکروٹمنٹ آف پروبیشنری آفیسرسJMGS-I پروجیکٹ نمبر ۳؍۲۳۔ ۲۰۲۲ء  بتاریخ یکم فروری کھولیں۔
اب اپلائی آن لائن کلک کریں۔ رجسٹریشن کریں۔  اب امتحانی فیس ادا کریں۔ جنرل؍ معاشی کمزور اور او بی سی امیدواروں کے لئے ۸۵۰؍ روپئے۔ ایس ٹی ایس سی امیدواروں کیلئے ۱۷۵؍ روپے ۔
رجسٹریشن اور فیس کی ادائیگی کے بعد درخواست فارم مکمل کریں اور سبمٹ کریں۔ 
 آن لائن درخواست کی آخری تاریخ۲۶؍فروری ۲۰۲۳ءہے۔

jobs Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK