کک نے ایکس پر لکھا: ”اسٹیو نے مستقبل کو ایک روشن اور لامحدود جگہ کے طور پر دیکھا، آگے کا راستہ روشن کیا اور ہمیں پیروی کرنے کی ترغیب دی۔ ہم آپ کو بہت یاد کرتے ہیں، میرے دوست۔“
EPAPER
Updated: October 06, 2025, 9:51 PM IST | Washington
کک نے ایکس پر لکھا: ”اسٹیو نے مستقبل کو ایک روشن اور لامحدود جگہ کے طور پر دیکھا، آگے کا راستہ روشن کیا اور ہمیں پیروی کرنے کی ترغیب دی۔ ہم آپ کو بہت یاد کرتے ہیں، میرے دوست۔“
ایپل کے شریک بانی اسٹیو جابس کی ۱۴؍ ویں برسی پر سی ای او ٹم کک نے انہیں جذباتی خراج عقیدت پیش کیا اور جابس کے وژن اور ٹیکنالوجی اور جدت پر اس کے دیرپا اثرات کو یاد کیا۔ واضح رہے کہ جابس نے ۱۹۷۶ء میں مشترک طور پر ایپل کی بنیاد رکھی تھی اور ۱۹۹۶ء میں کمپنی میں واپسی کے بعد اس کی انقلابی تبدیلی کی قیادت کی۔ انہوں نے ۲۰۰۷ء میں آئی فون متعارف کرایا تھا۔ جابس کینسر سے جنگ لڑتے ہوئے ۵ اکتوبر ۲۰۱۱ء کو انتقال کرگئے تھے۔
Steve saw the future as a bright and boundless place, lit the path forward, and inspired us to follow. We miss you, my friend. pic.twitter.com/0ZF2FLc7Ub
— Tim Cook (@tim_cook) October 5, 2025
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کئے گئے ایک پیغام میں، کک نے لکھا: ”اسٹیو نے مستقبل کو ایک روشن اور لامحدود جگہ کے طور پر دیکھا، آگے کا راستہ روشن کیا اور ہمیں پیروی کرنے کی ترغیب دی۔ ہم آپ کو بہت یاد کرتے ہیں، میرے دوست۔“ ۲۰۱۱ء میں سی ای او کا عہدہ سنبھالنے والے ٹم کک اکثر جابس کے فلسفے کو ایپل کی کامیابی کے پیچھے رہنما قوت قرار دیتے ہیں۔ کک نے ایک بار کہا تھا کہ ”ایک دن بھی ایسا نہیں گزرتا جب ہم ان کے بارے میں نہ سوچتے ہو۔“
یہ بھی پڑھئے: امریکی کمپنی کی تمام ہندوستانی ملازمین کی برطرفی، ۳؍ منٹ کی ویڈیو کال میں فیصلہ
کک کے الفاظ، جابس کے پائیدار ورثے کی عکاسی کرتے ہیں۔ جابس کی تخلیقی قوت اور کمال پرستی نے ایسی مصنوعات کی ایجاد کی راہ ہموار کی جنہوں نے جدید ٹیکنالوجی کی تعریف بدل کر رکھ دی۔ میکنٹوش سے لے کر آئی فون اور آئی پیڈ جیسی مصنوعات کی سادگی، ڈیزائن اور صارف مرکوز تجربے پر ان کی توجہ نے ایپل کو دنیا کی سب سے زیادہ قابلِ قدر اور پسند کی جانے والی کمپنیوں کی فہرست میں شامل کردیا۔
کک کی قیادت میں ایپل کا جدت کے میدان میں سفر جاری ہے۔ گزشتہ ماہ کمپنی نے آئی فون ۱۷ سیریز لانچ کی ہے۔ اس موقع پر ایپل نے آئی فون ایئر کی شکل میں سب سے پتلا آئی فون اور اگلی نسل کے ایئر پوڈز پرو متعارف کرائے ہیں۔