Inquilab Logo

کامیاب اور ناکام افراد کے درمیان ۸؍ بنیادی فرق

Updated: September 21, 2020, 9:10 AM IST | Mohammed Salim Ansari

پیشہ ورانہ زندگی ہو روزمرہ کی زندگی یہ فرق یکساں طور پر دونوں ہی جگہ کسی بھی شخص کی ترقی اور کامیابی میں اہم کردار ادا کرتا ہے

Successful Life - Pic : INN
کامیاب زندگی ۔ تصویر : آئی این این

پیشہ ورانہ زندگی میں ترقی اور بہتری تو ہرکوئی چاہتا ہے لیکن کامیاب وہ ہوتے ہیں جو اہداف طے کرتےہیں اور ان اہداف کے حصول کیلئے درکار صلاحیت، مہارت پیدا کرتے ہیں۔ ساتھ ہی ان اہداف کو حاصل کرنے کیلئے اس وقت تک منظم محنت کرتے ہیں جب تک وہ پورے نہ ہو جائیں۔  ایسے میں یہ سوال قائم ہوتا ہے کہ آخر کامیاب اور ناکام افراد میں ایسا کیا فرق ہوتا ہے؟ تو جان لیجئے کہ اس کی بنیادی  وجہ کامیاب اور ناکام شخص کے درمیان روزمرہ کے رویوں اور عادات کا تضاد ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر کامیاب افراد بے لوث ہوتے ہیں جبکہ ناکام افراد خود غرض  ہوتے ہیں ۔  ایسے ہی ۸؍اہم اور بنیادی فرق کو ہم اس مضمون میں واضح کررہے ہیں۔  یہ فرق مختلف ماہرین کی تحقیق اور تجزیوں سے ماخوذ ہے۔ ان ماہرین نے  مختلف شعبوں میں کام کرنے والے افراد کا جائزہ لیا اور اس کی  بنیاد پر یہ فرق پایا ۔
(۱) مثبت رویہ 
 کامیاب افراد مثبت رویہ کے حامل ہوتے ہیں۔ وہ چھوٹی موٹی مشکلات پر مایوس نہیں  ہوتے۔و ہ دوسروں سے بھی مثبت انداز میں بات کرتے ہیں ۔ ماہرین کے بقول مثبت رویہ ایک سے دوسرے شخص میں منتقل ہوتا ہے اور کسی سے بات چیت کے دوران منفی  جواب کی بجائے مثبت جواب ایک بڑا فرق ثابت ہوتا ہے۔ ایسے لوگوں کی جانب دیگر افراد کھنچتے ہیں اور وہ زندگی میں آگے بڑھنا شروع ہوجاتے ہیں۔
(۲) کام /ہدف سے توجہ نہیں ہٹاتے
 کامیاب اور ناکام افراد میں دوسرا اہم فرق یہ ہوتا ہے کہ کامیاب افراد اپنے کام یا ہدف سے توجہ نہیں ہٹاتے۔ جبکہ ناکام افراد اپنے کام کو چھوڑ کر یہ دیکھتے ہیں کہ دوسرے کیا کررہے ہیں۔ 
(۲) تبدیلی کے  مطابق خود کو ڈھالنا
 کامیاب اور ناکام افراد میں پہلا بنیادی فرق یہ ہے کہ کامیاب افراد تبدیلی کو قبول کرتے ہیں اور اس کے مطابق خود کو ڈھالتے ہیں۔ حالانکہ تبدیلی کو قبول کرنا کسی بھی فرد کیلئے  مشکل ترین  ہوتا ہے، مگر آج کی دنیا جو بہت تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے اور ٹیکنالوجی ہر جگہ چھا گئی ہے، وہاں تبدیلیوں سے ڈرنے یا ان سے بچنے کی بجائے انہیں قبول کرنا  اور ان کے مطابق خود کو ڈھالنا ہی کامیابی کی سیڑھی کیلئے  ضروری عنصر ہے۔ 
(۳) بہتری کیلئے مسلسل سیکھنا 
 کامیاب افراد مسلسل سیکھتے ہیں، ناکام لوگوں کو کسی چیز میں دلچسپی نہیں ہوتی ہے۔بطور فرد، پروفیشل اور رہنما کے طور پر آگے بڑھنے کا واحد راستہ سیکھنے کے عمل کو جاری رکھنا ہے۔ اگر آپ زیادہ جانتے ہیں تو مسابقت میں ہمیشہ ایک قدم آگے ہوتے ہیں، اگر تو آپ کو اس میں کوئی دلچسپی نہیں تو ترقی کے مواقع آپ کے ہاتھ سے نکلتے جاتے ہیں۔
(۴) غلطی کو ماننا اور اسے بہتر کرنا
 کامیاب اور ناکام افراد میں تیسرا اہم فرق یہ ہوتا ہے اگر غلطی ہوجائے تو کامیاب افراد اسے تسلیم کرتے ہیں اور اسے درست کرنے کی کوشش کرتے ہیں جبکہ ناکام افراد غلطی کیلئے دوسروں کو مورد الزام ٹھہراتے ہیں۔  حقیقی کامیاب لیڈر اور افراد کو کریئر سمیت زندگی میں اونچ نیچ کا سامنا ہوتا ہے مگر وہ ہمیشہ اپنی ناکامیوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ دوسری جانب ناکام فرد دیگر کو اس کا ذمہ دار ٹھہراتے ہیں اور ایسا کرنے سے لوگ مزید نیچے جاگرتے ہیں۔
(۵) اپنی اور ساتھیوں کی ترقی
 کامیاب افراد اپنے ساتھیوں اور دوسروں کو بھی کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں، ناکام شخص دیگر کی ناکامی کے خواہشمند ہوتے ہیں۔جب آپ لوگوں کے ایک گروپ کے ساتھ کسی کمپنی میں ہوتے ہیں، تو کامیابی کیلئے سب کا کامیاب ہونا ضروری ہوتا ہے، یہی وجہ ہے کہ کامیاب افراد اپنے ساتھیوں کو ناکام نہیں بلکہ انہیں کامیاب اور آگے بڑھتے دیکھنا چاہتے ہیں۔
(۶) نپا تلا جوکھم اٹھانا
 جو کامیاب لوگ ہوتے ہیں وہ جوکھم اٹھانے سے گھبراتے نہیں  ہیں جبکہ ناکام افراد اس سے خوفزدہ رہتے ہیں۔  مسترد کئے  جانا اور ناکامی دو سب سے بڑے خوف ہیں، اور یہ اکثر لوگوں کو آگے بڑھنے سے روکتے ہیں۔ اگر تو آپ خود سے پوچھتے نہیں کہ کیا چاہتے ہیں تو کسی نہ کسی موقع پر مسترد ہونے کا سامنا کرسکتے ہیں۔ مگر پہلے سے ہی ناکامی کا تصور ذہن میں بٹھا لینا آپ کو زندگی میں بہت پیچھے چھوڑ دیتا ہے۔
(۷) دوسروں کے خیالات سنتے اور سمجھتے ہیں
 ماہرین کا کہنا ہے کہ ہر شعبے میں سب سے ضروری صلاحیت لوگوں کے خیال  سننا اور ان کا اپنے کام میں مفید استعمال کرنا ۔ ایسا کرنا مشکل ہوتا ہے کیونکہ ہم اپنے خیالات بتانے کیلئے  پرجوش ہوتے ہیں اور ان پر بات کرنا چاہتے ہیں۔ مگر کم بولنے سے ہمارے لئے  دیگر افراد کے خیالات کو سننے کا موقع ملتا ہے اور وہ ہمیں پسند کرنے لگتے ہیں اور زندگی میں یہ کامیابی کی کنجی ثابت ہوتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK