ایسنشئل آئل مرتکز کیا جاتا ہے اس لئے تیل کو براہِ راست جلد پر لگانے سے الرجی ہوسکتی ہے۔ جلد پر سرخ نشانات پڑسکتے ہیں۔
EPAPER
Updated: October 21, 2026, 1:58 PM IST | Odhani Desk | Mumbai
ایسنشئل آئل مرتکز کیا جاتا ہے اس لئے تیل کو براہِ راست جلد پر لگانے سے الرجی ہوسکتی ہے۔ جلد پر سرخ نشانات پڑسکتے ہیں۔
Essential Oil کیا ہے؟
ایسنشئل آئل لونڈر، پیپرمنٹ، ٹی ٹری، یوکلپٹس آئل اور روزمیری جیسے پودوں کے پھولوں، پتیوں، چھال، جڑوں یا پھولوں سے نکالے جانے والے خاص قسم کے تیل ہوتے ہیں۔ ان میں پودوں کی خاص خوشبو اور کچھ قدرتی اجزاء موجود ہوتے ہیں۔ یہ تیل گاڑھے ہوتے ہیں اس لئے انہیں استعمال کرتے وقت احتیاط برتنا چاہئے۔
استعمال کرتے وقت یہ غلطیاں نہ کریں
ایسنشئل آئل مرتکز کیا جاتا ہے اس لئے تیل کو براہِ راست جلد پر لگانے سے الرجی ہوسکتی ہے۔ جلد پر سرخ نشانات پڑسکتے ہیں۔
آنکھ، ہونٹ اور ناک کے اندر لگانے سے جلن ہوسکتی ہے۔
زیادہ مقدار میں استعمال کرنے سے بے چینی محسوس ہوسکتی ہے۔ اس کی تیز خوشبو سے سَر میں درد ہوسکتا ہے۔ ہمیشہ کم مقدار میں استعمال کریں۔
ایسنشیل آئل پینا خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔ اس سے منہ، پیٹ یا جسم کے دوسرے حصوں میں انفیکشن پھیل سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:وہ خاموش چراغ جو ہماری زندگی روشن کر جاتے ہیں
چھوٹے بچوں کے لئے استعمال نہیں کرنا چاہئے۔
اگر آپ طویل عرصے سے ایسنشئل آئل کا استعمال ’ڈفیوزر ‘ کے طور پر کررہی ہیں تو سانس لینے کی شکایت ہوسکتی ہے۔ محدود استعمال کریں۔
ایسنشئل آئل کے استعمال
لونڈر آئل: یہ سب سے زیادہ مقبول تیل ہے۔ یہ ذہنی تناؤ، اضطراب کو کم کرتا ہے اور پُرسکون نیند لانے میں مددگار ہے۔
پیپرمنٹ آئل: یہ تیل سستی دور کرتا ہے، توانائی بڑھاتا ہے اور سَر درد میں فوری راحت دیتا ہے۔
ٹی ٹری آئل: اس میں جراثیم کش خصوصیات ہوتی ہیں۔ یہ کیل مہاسوں اور جلد کے انفیکشن کے لئے بہترین ہے۔
روزمیری آئل: یہ بالوں کی جڑوں کو مضبوط کرتا ہے، بالوں کو گرنے سے روکتا ہے اور ان کی نشوونما میں مدد دیتا ہے۔
نوٹ: ایسنشئل آئل کی بوتل پر درج ہدایات کے مطابق استعمال کریں۔ پہلے ہاتھ پر ۲۴؍ گھنٹے لگا کر دیکھیں۔ کھجلی یا جلن نہ ہو تو استعمال کریں۔