Inquilab Logo

چہرہ ضرور دھوئیں، مگر کچھ باتوں کا خیال بھی رکھیں

Updated: June 12, 2024, 11:55 AM IST | Odhani Desk | Mumbai

کہا جاتا ہے کہ پُرکشش چہرہ خواتین کی ظاہری شخصیت پرگہرا اثر ڈالتا ہے، اس لئے خواتین اپنے چہرے کی جلد کے بارے میں کچھ زیادہ ہی حساس ہوتی ہیں۔

Photo: INN
تصویر : آئی این این

کہا جاتا ہے کہ پُرکشش چہرہ خواتین کی ظاہری شخصیت پرگہرا اثر ڈالتا ہے، اس لئے خواتین اپنے چہرے کی جلد کے بارے میں کچھ زیادہ ہی حساس ہوتی ہیں۔ ذیل میں چہرے کی حفاظت کے چند نسخے پیش ہیں :
 چہرے کو روزانہ دن میں ۲؍ سے ۴؍ بار دھونا بہت ضروری ہے۔ یہ ارد گرد سے چہرے پر آنے والی دھول مٹی سے نجات کا ایک اہم عمل ہے۔ لیکن اہمیت اس بات کی ہے کہ چہرے کو کس طریقے سے دھویا جائے۔ اکثر خواتین اپنا چہرہ دھوتے ہوئے چند باتیں نظر انداز کردیتی ہیں۔ 
چہرہ دھوتے وقت ہونے والی چند غلطیاں 
 ایکسفولیٹیشن (چہرے سے گرد و غبار کی پرت اتارنا) انتہائی اہم ہے، ہماری جلد میں گندگی، اضافی تیل، مردہ جلد کے خلیات ہوتے ہیں جنہیں چہرے کی چمک برقرار رکھنے کے لئے باقاعدگی سے ہٹانا ضروری ہے۔ اس عمل کے بغیر آپ مہاسوں اور دانے کے مسائل کا شکار ہوسکتی ہیں۔ 
گرم پانی کبھی استعمال نہ کریں :  اپنے چہرے کو گرم پانی سے ہر گزنہ دھوئیں، گرم پانی جلد کو خشک بناتا ہے۔ گرم پانی سے منہ دھونا جھریوں کا سبب بھی بن سکتا ہے۔ 
صابن بار کا استعمال نہ کریں : بار صابن سخت ہوتے ہیں، یہ آپ کی جلد کو خشک اور پھیکا زرد بنا سکتے ہیں اس لئےحتی الامکان ان سے بچیں۔ 
منہ دھوئے بغیر نہ سوئیں : بستر پر جانے سے پہلے اپنا چہرہ دھونا کبھی نہ بھولیں۔ یہ ان لوگوں کیلئے بہت اہم ہے جو سارا دن باہر رہتے ہیں کیونکہ گردو غبار اور اضافی تیل کی وجہ سے جلد کو نقصان پہنچتا ہے۔ 
صحیح طریقے سے مساج کریں : چہرے کی دیکھ بال کیلئے مساج بھی کروایا جاتا ہے، لیکن مساج کا درست طریقہ شاید ہی کوئی جانتا ہو۔ ہمیشہ اپنی جلد کو سرکیولر موشن میں مساج کریں نہ کہ نیچے کی طرف، نیچے کی طرف مساج کرنا آپ کی جلد کو سکڑنے اور اس کی لچک کو کھونے کا سبب بن سکتا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK