Inquilab Logo

صبح کا خیر مقدم کرنے سے قبل خود سے یہ ۵؍ سوال کریں

Updated: January 15, 2020, 10:15 AM IST | Anita Singh

ہر صبح ہمیں ایک نئی زندگی ملتی ہے اور ہر دن نئی اُمیدیں، اُمنگیں اور مواقع لیکر آتا ہے۔ کبھی کبھی خدا اپنی قدرت سے حیرت میں ڈال دیتا ہے۔ ایسی صورت میں صبح کا تازہ و توانا احساس واقعی خاص ہوتا ہے۔ اس مضمون میں جانیں۵؍ سوال کے بارے میں جو آپ کو ہر دن اپنے آپ سے پوچھنا چاہئے۔

صبح کا خیر مقدم ۔ تصویر : آئی این این
صبح کا خیر مقدم ۔ تصویر : آئی این این

اکثر اَلارم بجتے ہی خواتین اچانک اٹھ جاتی ہے اور اٹھتے ہی انہیں کاموں کی طویل فہرست یاد آجاتی ہے۔ اتنا ہی نہیں بلکہ فوراً بستر سے اٹھ کر کاموں میں مصروف ہوجاتی ہے۔ یہ عمل ذہنی و جسمانی دونوں صحت کے لئے نقصاندہ ہے۔
صبح کی شروعات کیسے کریں؟
 کبھی بھی صبح آنکھیں کھولنے پر ایک دم جھٹکے سے نہ اٹھیں۔
 بھلے ہی آپ اَلارم کی آواز کے ساتھ اٹھتے ہیں، پھر بھی ۲؍ منٹ تک بستر پر یوں ہی لیٹے رہیں۔
 اٹھتے ہی کاموں کی لسٹ یاد کرنے کے بجائے سب سے پہلے خدا کا نام لیں اور شکریہ ادا کریں۔
 اگلے ایک منٹ میں خود سے چند سوال پوچھیں، تاکہ آپ کا پورا دن توانائی اور جوش سے بھرپور ہو۔
 کوشش کریں کہ مسکرائیں اور اپنی مسکراہٹ کو کچھ دیر تک قائم رکھیں۔
اگر جسم میں کہیں تکلیف ہے، تو بھی مسکرائیے اور خوش سے کہیں کہ آپ جلد ہی اس درد سے نجات پا لیں گی۔
پوچھیں یہ ۵؍ جادوئی سوال
 ہر صبح ہمیں ایک نئی زندگی ملتی ہے اور ہر دن نئی اُمیدیں، اُمنگیں اور مواقع لے کر آتا ہے۔ کبھی کبھی خدا اپنی قدرت سے حیرت میں ڈال دیتا ہے جو آپ نے سوچا بھی نہیں ہوتا، وہ بھی آپ کو مل جاتا ہے۔ ایسی صورت میں صبح کا تازہ و توانا احساس واقعی خاص ہوتا ہے۔ تو آیئے جانتے ہیں ۵؍ جادوئی سوال کے بارے میں جو آپ کو ہر دن اپنے آپ سے لازمی طور پر پوچھنا چاہئے:
 میں کیسا محسوس کر رہی ہوں؟
 آپ کے دن کی شروعات صحت سے ہونی چاہئے، کیونکہ صحت سے بڑھ کر کچھ بھی نہیں۔ سب سے پہلے خود سے پوچھیں کہ مَیں کیسا محسوس کر رہی ہوں؟ کیا میرا جسم، ذہن اور جذبات صحتمند ہے؟ میرے جسم میں کہیں کوئی تکلیف تو نہیں؟ کہیں تناؤ کا اثر میری ذہنی صحت پر تو نہیں پڑ رہا؟ اس بارے میں سوال کرنے پر آپ اس جانب توجہ دیں گے، کیونکہ آج بھی بہت سے لوگ جذباتی اور ذہنی صحت پر توجہ نہیں دیتے۔ اگر آپ کو کہیں بھی ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ آپ کمزور پڑ رہی ہیں تو تھوڑی اور کوشش کریں اور خود کو خوش اور صحتمند رکھیں۔
 آج کا دن کیسا ہوگا؟
 دوسرا سوال خود سے کریں کہ آج کا دن کیسا ہوگا۔ یقیناً ہر دن اپنے ساتھ بہت کچھ نیا لے کر آتا ہے۔ آج کا دن میرے لئے ڈھیر ساری خوشیاں لے کر آیا ہے۔ مَیں خوش ہوں اور دن بھر یہ خوشی، توانائی اور جوش برقرار رہے گا۔ آج کا دن بھی اپنے ساتھ بہت کچھ اچھا لے کر آئے گا۔ آج میں اپنے ادھورے وعدے پورے کرنے کی کوشش کروں گی۔
 آج کون سی خوشخبری ملے گی؟
 دن بھر خود کو پُرجوش رکھنے کے لئے اپنے دن کی شروعات اسی سوال سے کریں۔ یقین جانئے اس سوال کے ساتھ ہی آپ کے چہرے پر ایک بڑی سی مسکراہٹ کھل جائے گی۔ جو بھی آپ پانا چاہتی ہیں، اس کی ایک لسٹ اپنی آنکھوں کے سامنے لائیں اور سوچیں کہ اس میں ہی سے ایک خوشخبری آج مجھے ملے گی۔ ایسا کرنے سے دن بھر آپ اپنے کام کو پُرجوش انداز میں کرسکیں گی۔
کیا جھنجھلانے سے سب 
ٹھیک ہو جائے گا؟
 بہت سے لوگ گزرے ہوئے کل کے مسائل، حسد، نفرت جیسے منفی سوچ کا بوجھ اٹھا کر اگلے دن بھی اسی بارے میں سوچتے رہتے ہیں اور نئے دن کی شروعات بھی اسی منفی سوچ سے کرتے ہیں۔ اب بس، ۲؍ منٹ کے لئے خاموش رہیں اور سوچیں کہ جھنجھلانے سے کیا مسئلہ حل ہو جائے گا؟ یقیناً جواب ’ناں‘ ہی ہوگا۔ تو پھر ’رات گئی بات گئی!‘ والا فورمولا اپنایئے اور نئے دن کی ایک بہترین شروع کیجئے۔
کس بات سے مجھے سب
 سے زیادہ خوشی ملتی ہے؟
 ماہرین کے مطابق ۱۰۰؍ میں سے ۹۵؍ لوگ اس پہلو کی جانب توجہ ہی نہیں دیتے۔ مانا کہ آپ اپنوں سے بہت پیار کرتے ہیں اور ان کی خوشی کے لئے ہی سب کچھ کرتے ہیں مگر اپنی خوشی کا بھی خیال رکھیں ورنہ دھیرے دھیرے آپ کے اندر مایوسی گھر کرجائے گی۔ ہر صبح خود سے اپنی خوشیوں کے بارے میں سوال کریں اور انہیں پورا کرنے کی ایمانداری سے کوشش کریں۔ کچھ لوگوں کو لگتا ہے کہ ’’زندگی چل رہی ہے، ناں! چلنے دو!‘‘ لیکن زندگی خوشی خوشی جینے کے لئے ہے، ’چلانے‘ کے لئے نہیں، اس لئے اپنی خوشیوں کو بھی ترجیح دیں۔ چھوٹی چھوٹی چیزیں، جیسے پانی پوری کھانا، آئس کریم کھانا، سہیلیوں کو فون کرنا، کسی سے دل کھول کر باتیں کرنا، جھولا جھولنا وغیرہ کرکے بھی آپ خوش ہو سکتی ہیں۔

women Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK