• Fri, 09 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

تحفہ دینے کے تین شاندار آئیڈیاز

Updated: January 08, 2026, 5:48 PM IST | Mumbai

ہم تحفوں کے ذریعے لوگوں سے تعلقات کو مزید بہتر بنا سکتے ہیں اور ایک خوشگوار ماحول کو نظم دے سکتے ہیں۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

فوٹو فریم
فوٹو فریم ایک ایسا تحفہ ہے جو کسی بھی خاص موقع پر دیا جاسکتا ہے، فریم کے اندر اگر تصویر بھی لگا دی جائے تو یہ وصول کرنے والے کیلئے ایک بہت ہی خاص تحفہ بن جاتا ہے۔ فوٹو فریم کمرے کی دیوار پر لگ کر گھر اور کمرے کی خوبصورتی میں بھی اضافہ کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: غذا اور صحت: وقت بے وقت کی بھوک اور سستی سے یوں نجات پائیں

جیولری والٹ
اگر تحفہ کسی لڑکی کو دینا ہو تو ’جیولری والٹ‘ بہترین انتخاب ہوسکتا ہے۔ اس کے لئے سلور یا گولڈن جھمکے بھی خرید سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ لیڈیز والٹ یا گھڑی بھی ایک بہترین انتخاب ہے۔ جبکہ تحفہ کسی مرد کو دینا ہو تو والٹ ایک اچھا آپشن ہے۔

یہ بھی پڑھئے: بے جا اسکرولنگ سے چھٹکارا پانے کی مؤثر تدابیر

منفرد پودوں والے گملے
ہریالی گھر کو بے حد خوبصورت بناتی ہے، گھر میں اگر مختلف پودوں کے گملے ہوں تو یہ گھر کی دلکشی میں اضافہ کرتے ہیں اس کے علاوہ پودے اگر بطور تحفہ دیے جائیں تو یہ ایک منفرد چیز ہے کیونکہ عام طور پر لوگ یہ تحفہ نہیں دیتے۔ گملوں پر پیغام بھی ضرور لکھیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK