Inquilab Logo

وہاٹس ایپ ڈیسک ٹاپ میں بائیومیٹرک لاگ اِن کا فیچر

Updated: February 01, 2021, 12:56 PM IST | Agency

وہاٹس ایپ کے ڈیسک ٹاپ اور ویب ورژن میں اب فنگرپرنٹ یا فیس لاک سے لاگ ان کا فیچر جلد ہی سبھی صارفین کے لئے دستیاب ہوگا۔

WhatsApp - Pic : INN
وہاٹس ایپ ۔ تصویر : آئی این این

وہاٹس ایپ کے ڈیسک ٹاپ اور ویب ورژن میں اب  فنگرپرنٹ یا فیس لاک سے لاگ ان کا  فیچر جلد ہی سبھی  صارفین کے لئے دستیاب ہوگا۔ خیال رہے کہ اس فیچر پر گزشتہ سال سے کام جاری تھا۔ وہاٹس ایپ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ صارفین کے تحفظ کو مزید بہتر بنانے کیلئے یہ فیچر پیش کیا جارہا ہے تاکہ کوئی اور آپ کے اکاؤنٹ بغیر اجازت اوپن نہ کرسکے۔ اس کے لئے  اسمارٹ فون میں فنگرپرنٹ اسکینر یا فیس لاک کا ہونا ضروری ہے۔ ایسے فون کے صارفین سے ویب ورژن استعمال کرنے پر وہاٹس ایپ سے پوچھا جائے گا کہ وہ بائیومیٹرک پروسیس کو اپنے اکاؤنٹ سے لنک کرنا چاہتے ہیں یا نہیں۔ سروس کی جانب سے شناخت کی تصدیق کے بعد فون سے ایک کیو آر کوڈ کو اسکین کرنا ہوگا۔ یہ نیا بائیومیٹرک تصدیق کا فیچر بائی ڈیفالٹ ایکٹیو ہوگا اور بس اسی وقت کام نہیں کرے گا جب صارف کی جانب سے فون میں فیس یا فنگرپرنٹ ان لاک کو مکمل سوئچ آف کیا گیا ہو۔ یہ نیا فیچر کیو آر کوڈ کے مقابلے میں سہولت فراہم کرے گا خاص طور پر ان افراد کیلئے  جو وہاٹس ایپ ویب کو اکثر استعمال کرتے ہیں۔ اس فیچر کی بدولت انہیں بار بار فون اٹھا کر اپنے کیمرا سے کیو آر کوڈ اسکین نہیں کرنا پڑے گا۔ وہاٹس ایپ نے صارفین کو یقین دہانی کرائی کہ اسے صارفین کے بائیومیٹرکس ڈیٹا تک رسائی نہیں ہوگی اور تصدیق کا عمل فون کے آپریٹنگ سسٹم کے ذریعے ہوگا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK