Inquilab Logo

بلیک بیری نئی شراکت داری کیساتھ پھر سےسرگرم

Updated: August 25, 2020, 11:50 AM IST | Agency

بلیک بیری نے آن ورڈ موبیلٹی اور فوکس کون کی ذیلی کمپنی ایف آئی ایچ موبائل لمیٹیڈسے شراکت داری کا اعلان کیا ہے۔

blackberry - Pic : INN
بلیک بیری ۔ تصویر : آئی این این

 بلیک بیری نے  آن ورڈ موبیلٹی اور فوکس کون کی ذیلی کمپنی ایف آئی ایچ موبائل لمیٹیڈسے شراکت داری کا اعلان کیا ہے۔ ان تینوں کمپنیوں نے۱۹؍ اگست کو اعلان کیا  ہےکہ وہ پہلا فائیوجی بلیک بیری فون متعارف کرارہی ہیں جس میں ٹچ اسکرین کی جگہ فزیکل کی بورڈ دیا جائے گا۔اس فون کے متعلق  زیادہ تفصیلات تو نہیں بتائی گئیں مگر اعلان میں سیکوریٹی پر ضرور زور دیا گیا۔ آن ورڈ موبیلٹی کے سی ای او پیٹر فرینکلن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بلیک بیری اسمارٹ فونز  رابطوں، پرائیویسی اور ڈیٹا کے تحفظ کیلئے مشہور ہے اور یہ ہمارے لیے زبردست موقع ہے کہ بلیک بیری اور ایف آئی ایچ موبائل کے ساتھ اگلی نسل کے فائیو جی ڈیوائسز کو مارکیٹ میں پیش کرے۔بیان کے مطابق ایف آی ایچ بلیک بیری فونز کے ڈیزائن اور پروڈکشن کا کام کرے گی جبکہ آن ورڈ موبیلٹی ڈیوائسز کی منصوبہ بندی اور مارکیٹ میں جگہ بنانے پر توجہ دے گی۔بلیک بیری کا آخری اسمارٹ فون۲۰۱۸ء میں کی۲ کے نام سے پیش کیا گیا تھا جس میں اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم اور فزیکل کی بورڈ دیا گیا تھا۔بلیک بیری کا نیا فون۲۰۲۱ء کی پہلی ششماہی میں امریکہ اور یورپ میں صارفین کو دستیاب ہوگا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK