Inquilab Logo Happiest Places to Work

بالوں کی افزائش سے لے کر ان کی مجموعی صحت تک اِن کی چوٹی بنانا مفید

Updated: April 20, 2026, 3:58 PM IST | Mumbai

بالوں کی دیکھ بھال کی طرف اس وقت دھیان جاتا ہے جب وہ روکھے اور بے جان ہو کر گرنے لگے ہیں۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

بالوں کی دیکھ بھال کی طرف اس وقت دھیان جاتا ہے جب وہ روکھے اور بے جان ہو کر گرنے لگے ہیں۔ صحت بخش غذا لینے کے باوجود بھی اگر بالوں کا ٹوٹنا یا گرنا لگاتار جاری ہے تو سمجھ جائیں انہیں زیادہ دیکھ بھال کی ضرورت ہے۔ دھوپ کے ساتھ ہی آلودگی بالوں کے نقصان پہنچانا کا سب سے بڑی وجہ بن رہا ہے۔ ساتھ ہی فیشن کے چکر میں زیادہ تر خواتین بالوں کو کھلا رکھتی ہیں۔ ری بانڈینگ، کلرینگ، کے بعد انہیں باندھنے سے ان کی اسٹائلنگ پر فرق پڑتا ہے لیکن وہیں دوسری طرف اس سے گنجے پن کا مسئلہ بھی بڑھ جاتا ہے۔ بالوں کی افزائش سے لے کر ان کی صحیح غذائیت کیلئے انہیں باندھے رکھنا بہت ہی ضروری ہے۔ آیئے جانتے ہیں بال باندھنے کے فائدے:

صحیح افزائش کے لئے:

خواتین اپنے بالوں کی صحت کیلئے پریشان رہتی ہیں۔ بالوں کی دھیمی بڑھان ان کیلئے مسئلہ بن جاتا ہے۔ ہیئر ٹریمنگ کرواتے وقت بھی خواتین کا دھیان اس بات پر ہوتا ہے کہ بالوں کی لمبائی کم نہ ہوجائے۔ اگر آپ بھی اس مسئلے سے دو چار ہیں تو بالوں کو باندھ کر رکھنا شروع کریں۔ چوٹی باندھنے سے بالوں کی افزائش جلدی ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: موجودہ دور میں سادہ طرزِ زندگی اپنانا کیوں ضروری؟

نمی برقرار رکھنے کے لئے:

گرتے بالوں کا مسئلہ ہونے پر بالوں میں تیل ڈالنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ تیل ڈالنا موئسچرائزنگ کیلئے بہت ہی ضروری چیز ہے لیکن لمبے وقت تک اسکے اثر کیلئے ان کا باندھ کر رکھنا بھی اتنا ہی ضروری ہے۔ اس سے بالوں میں تیل اچھے سے جذب ہوجاتا ہے جس سے دھیرے دھیرے ان کے ٹوٹنے یا گرنے کا مسئلہ کم ہوتا جاتا ہے۔

غذائیت کے لئے ضروری:

بالوں کو باندھ کر رکھنے سے صحت بخش غذا کے ساتھ ہی اوپری غذائیت کا اثر بھی ان میں بنا رہتا ہے۔ کھلے بالوں میں موسم کا اثر جلد نظر آتا ہے جس سے روکھا پن بڑھ جاتا ہے۔ نتیجہ وہ روکھے اور بے جان ہوکر ٹوٹنے لگتے ہیں۔ چوٹی باندھنے سے اس مسئلہ سے نجات مل سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: شدید گرمی اور صحت: یہ تدابیر اپنائی جاسکتی ہیں

دو منہ والے بالوں سے چھٹکارہ:

دھوپ، دھول اور آلودگی دو منہ والے بالوں کی سب سے بڑی وجہ ہوتے ہیں۔ جن کی وجہ سے بالوں کی لمبائی نہیں بڑھتی۔ ویسے تو بال کاٹنا اس مسئلہ کا حل نہیں ہے، اس سے چھٹکارہ پانے کے لئے بالوں کی چوٹی بنائیں۔ اس سے بالوں پر دھول مٹی کا اثر کم ہوگا۔

خون کے درست دوران کے لئے:

لگاتا بڑھ رہے گنجے پن کے مسئلے کے پیچھے سر میں دوران ِ خون کی کمی ہوتی ہے جس کے لئے سر کی جڑوں میں پیاز کا رس استعمال کرنے کی صلاح دی جاتی ہے۔ سر میں دورانِ خون کو بہتر بنانے کیلئے بالوں کی چوٹی بنا کر رکھیں، اس سے ان میں کھنچاؤ ہوتا ہے جو دوران ِ خون کو بڑھانے میں مدد کرتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK