Inquilab Logo

سی اے فائنل امتحان کے پرچے کی ڈجیٹل جانچ ہوگی

Updated: February 24, 2020, 5:09 PM IST | Agency

مئی ۲۰۲۰ء میں ہونے والے چارٹرڈ اکائونٹنٹ (سی اے فائنل) امتحان کی او ایم آر شیٹ کی ڈجیٹل جانچ ہوگی۔ آئی سی اے آئی کے نومنتخب صدر اتل کمار اور نائب صدر نہار نرنجن نے اس کا اعلان کیا ہے۔

سی اے فائنل امتحان کے پرچے کی ڈجیٹل  جانچ  ہوگی ۔ تصویر : آئی این این
سی اے فائنل امتحان کے پرچے کی ڈجیٹل جانچ ہوگی ۔ تصویر : آئی این این

 نئی دہلی : مئی ۲۰۲۰ء میں ہونے والے چارٹرڈ اکائونٹنٹ (سی اے فائنل) امتحان کی او ایم آر شیٹ کی ڈجیٹل جانچ ہوگی۔آئی سی اے آئی کے نومنتخب صدر اتل کمار اور نائب صدر نہار نرنجن نے اس کا اعلان کیا ہے۔اس کے تحت جوابی پرچہ کی جانچ کیلئے جدید ترین تکنالوجی کی مدد لی جائے گی۔اس کا مقصدصحیح مارکنگ کرنا ہے۔ آئی سی اے آئی پہلی مرتبہ ایسا نظام تیار کرے گا جسے ثبوت کے طور پر کبھی  بھی استعمال کیا جاسکے گا۔یہ کمپنیوں کو ان کے ہدف حاصل کرنے میں مدد کرے گا۔
 مئی میں فائنل امتحان ہوگا:گروپ ون سی اے فائنل امتحان ۲؍،۴؍،۶؍ اور ۹؍مئی کو ہوگا۔ وہیں ۱۱؍، ۱۳؍، ۱۵؍ اور ۱۷؍کو گروپ ۲ کے امتحان ہونگے۔ ان تاریخوں میں نئے اور پرانےدونوں سلیبس کےامتحان ہونگے۔آئی سی اے آئی کی باضابطہ ویب سائٹ پر حال ہی میں امتحانات کے فارم اپ لوڈ کئے گئے ہیں۔گزشتہ سال اکتوبر نومبر میں سی اے انسٹی ٹیوٹ نے مینجمنٹ ڈیولپمنٹ پروگرام بھی شروع کیا ہے۔ اس کے تحت سی اے فائنل کے رینک ہولڈرس میں لیڈرشپ اور منیجیریئل صلاحیتیں پیدا کرنے کیلئے ٹر یننگ دی جارہی ہے۔ پہلے بیچ میں اسپیشل پلیس منٹ پروگرام میں ۸۲؍رینک تک کے افرادشامل ہوئے تھے۔ٹریننگ کے بعد ان تمام کو ملازمت حاصل ہوگئی تھی۔
 سی اے فائونڈیشن پاس کرنے کیلئے ۳؍مواقع:دی انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکائونٹنٹس آف انڈیا (آئی سی اے آئی) کی جانب سے امتحان کے نظام کا جائزہ لینے کیلئے بنائی گئی کمیٹی نے اپنی رپورٹ سی اے انسٹی ٹیوٹ کو سونپ دی گئی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امتحانی نظام کو بہتر کرنے کیلئے اب سی اے فائونڈیشن پاس کرنے کیلئے طلبہ کو ۳؍مواقع دیئے جائیں گے۔
 ان ۳؍مواقع میں طلبہ سی اے فائونڈیشن پاس نہیں کرپاتا ہے تو آگے کے امتحان میں نہیں بیٹھنے دیا جائے گا۔ اگر کوئی طالب علم تین مرتبہ کے بعد سی اے فائونڈیش پاس کررہا ہے تو آگے چل کر بھی اسے پریشانی ہوسکتی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK