Inquilab Logo

جے ای ای مین امتحان کی تاریخوں میں تبدیلی

Updated: February 12, 2020, 2:56 PM IST | Agency

انجینئرنگ میں داخلے کیلئے ہونے والی جوائنٹ اینٹرنس ایگزام (جے ای ا ی مین) کی تاریخوں میں تبدیلی کی گئی ہے۔جنوری امتحانات کے نتائج کے بعداپریل ۲۰۲۰ء میں ہونے والے جے ای ای مین امتحان کا انتظار ہے۔

جے ای ای  مین امتحان کی تاریخوں میں تبدیلی ۔ تصویر : آئی این این
جے ای ای مین امتحان کی تاریخوں میں تبدیلی ۔ تصویر : آئی این این

 نئی دہلی : انجینئرنگ میں داخلے کیلئے ہونے والی جوائنٹ اینٹرنس ایگزام(جے ای ا ی مین) کی تاریخوں میں تبدیلی کی گئی ہے۔جنوری امتحانات کے نتائج کے بعداپریل ۲۰۲۰ء میں ہونے والے جے ای ای مین امتحان کا انتظار ہے۔ اسی حساب سے تیاریاں بھی چل رہی ہیں۔ اس امتحان کو منعقد کرنے والے ادارےاین ٹی اے نے اس کیلئے شیڈول بھی پہلے ہی جاری کردیا تھا۔ لیکن اب یہ امتحان نئی تاریخوں میں ہوگا۔ کئی طلبہ تو جنوری کا امتحان دینے کے بعد سے ہی اپریل کی تیاری میں مصروف ہوگئے ہیں۔ واضح رہے کہ عرضداشت داخل کرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔امیدوار بلا کسی تاخیر کے عرضی داخل کرسکتے ہیں۔
 نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی(این ٹی اے کے ذریعہ حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق جے ای ای مین اپریل ۲۰۲۰ء(جسے جے ای ای مین ۲؍ کے نام سے بھی جانتے ہیں)کا شیڈول اس طرح ہوگا۔
 آن لائن درخواست داخل کرنے کاآغاز۷؍فروری۲۰۲۰ءسے ہوگا۔عرضداشت داخل کرنے کی لنک ایکٹیو ہوچکی ہے۔امتحان کیلئے ایڈمٹ کارڈ ۱۶؍مارچ کو جاری کئے جانے تھے لیکن اب ۲۰؍مارچ کو جاری ہونگے۔جے ای ای مین اپریل۲۰۲۰ء کا انعقادت ۳؍اپریل سے لے کر ۹؍اپریل تک کیا جانا تھا لیکن اب اس امتحان کو ۵؍، ۷؍ ، ۹؍ اور ۱۱؍اپریل کو منعقد کیاجائے گا۔اس اعلان کے نتائج کا اعلان ۳۰؍اپریل ۲۰۲۰ء تک کیا جائے گا۔واضح رہے کہ یہ دوسرا سال ہے جب جے ای ای کے امتحانات  ۲؍مرتبہ منعقد کئے جارہے ہیں۔ این ٹی اے نے ۲۰۱۹ء سے یہ نظم نافذ کیا ہے۔

youth Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK