Inquilab Logo

کلرک - ڈیٹا انٹری آپریٹر کی سرکاری ملازمت پانے کا موقع

Updated: June 06, 2023, 10:54 AM IST | Salim Alwar | Mumbai

اسٹاف سلیکشن کمیشن کی جانب سے کی جانے والی اس ملازمین بھرتی کے لئے بارہویں کامیاب امیدوار درخواست کےاہل ہیں

photo;INN
تصویر :آئی این این

سرکاری ملازمت کسی بھی عہدے ، گریڈ کی ہو اس کی اپنی اہمیت ہوتی ہے ۔ اس میں تنخواہ کا اسکیل اچھا ہوتا ہے اور یہ محفوظ ملازمت ہوتی ہے۔آج ایسی ایک ملازمت کے متعلق تفصیلات پیش کی جارہی ہیں۔
موقع کیا ہے؟
 اسٹاف سلیکشن کمیشن کے کمبائنڈ ہائر سیکنڈری لیول امتحان کے ذریعہ لووَر ڈیویژن کلرکس(ایل ڈی سی ) اور ڈیٹا انٹری آپریٹر(ڈی ای او) کی بھرتی ۔
کمبائنڈہائر سیکنڈری لیول امتحان کیا ہے؟
 مرکزی  حکومت کے مختلف شعبوں ، دفاتراور وزارتوں میں لووَر ڈیویژن کلرکس، جونیئر سیکریٹریٹ اسسٹنٹ، پوسٹل اسسٹنٹ، سورٹنگ اسسٹنٹ اور ڈیٹا انٹری آپریٹر اور دیگر کئی پوسٹس کیلئے بارہویں کامیاب امیدواروں کا امتحان لیا جاسکتا ہے ۔ یہ بھرتی کمبائنڈ ہائر سیکنڈری لیول امتحان کے ذریعے ہوتی ہے۔ یہ اسٹاف سلیکشن کمیشن کے ذریعے منعقد کی جاتی ہے، جو مرکزی حکومت کا خودمختار ریکروٹنگ ادارہ ہے ۔ ایس ایس سی کمبائنڈ گریجویٹ لیول اور کمبائنڈ ہائر سیکنڈری لیول امتحان کے ذریعے ہر سال ہزاروں اسامیاں پُرکرتا ہے۔
درکار تعلیمی لیاقت
کسی بھی فیکلٹی سے بارہویں کامیاب امیدوار درخواست دے سکتے ہیں۔
عمرکی حد
 ۱۸؍ سے ۲۷؍ سال (اگست ۲۰۲۱ء کو) ،عمر کی اوپری  حد میں او بی سی امیدواروں کو ۳؍ سال ، ایس سی /ایس ٹی امیدواروں کو ۵؍ سال اور معذوروں کو ۱۰؍ سال کی رعایت ہوگی۔
ابتدائی تنخواہ کا اسکیل:  n لووَر ڈیویژن کلرک /جونیئر سیکریٹریٹ اسسٹنٹ کیلئے تنخواہ ۱۹؍ہزار ۹۰۰؍ روپے سے ۶۳؍ہزار ۲۰۰؍  روپے ہوسکتی ہے۔ 
n ڈیٹا انٹری آپریٹر کی تنخواہ ۲۵؍ہزار ۵۰۰؍ سے ۹۲؍ہزار ۳۰۰؍ روپے  تک ہوسکتی ہے۔
n ڈیٹا انٹری آپریٹر گریڈ کے لئے تنخواہ ۲۵؍ ہزار ۵۰۰؍ سے ۸۱؍ہزار ایک سوروپے ہوسکتی ہے۔ 
امتحانی فیس :   درخواست فارم کے ساتھ فیس ۱۰۰؍ روپے نیٹ بینکنگ کے ذریعے ادا کرنی ہوگی۔ خواتین امیدوار اور ایس سی ، ایس ٹی اور ای ایس ایم کٹیگری کے امیدواروں کے لئے کوئی فیس نہیں ہے ۔ 
بھرتی کیسے کی جائے گی؟:  بھرتی دو مرحلے کے کمپیوٹر بیسڈ ٹیسٹ(سی بی ٹی ) کے ذریعے ہوگی۔ پہلے مرحلے کا امتحان اگست ۲۰۲۳ء میں ہوگا۔ سوالات ہندی ،انگریزی یا امیدوار کی پسند کے مطابق ہوں گے۔ پہلے مرحلے کے پرچےکا دورانیہ ایک گھنٹہ ہوگا۔ ۱۰۰؍ سوالات اور ہر سوال کے ۲؍ مارکس ہوں گے۔ جس میں انگلش لینگویج کی بنیادی معلومات پر مبنی ۲۵؍ سوالات، جنرل انٹیلی جنس پر ۲۵؍ سوالات، کوانٹیٹیو اپٹی ٹیوڈ پر ۲۰؍ سوالات اور جنرل اویئرنیس پر ۲۵؍ سوالات ہوں گے۔ 
دوسرے مرحلے کا امتحان:  پہلے مرحلے کو کامیاب کرنے والے امیدوار دوسرے مرحلے میں  شرکت کے اہل ہوں گے۔اس امتحان کے دو سیشن ہوں گے۔پہلا سیشن دو گھنٹے ۱۶؍ منٹ کا ہوگا۔ اس میں میتھمیٹکل ایبلٹی ، لینگویج، کمپیوٹر نالج پر مبنی ۱۳۵؍ سوالات ہوں گے۔ ہر سوال کیلئے ۳؍ مارکس مختص ہوں گے۔ دوسرا سیشن اسکل ٹیسٹ، ٹائپنگ ٹیسٹ ہوگا جس کا دورانیہ ۱۵؍ منٹ کا ہوگا۔  نصاب کی مکمل معلومات جاری کردہ نوٹیفکیشن میں موجود ہے ، نیز اس امتحان کی مخصوص کتاب شہر کے اہم اسٹالز پر بھی مل جائے گی۔ 
امتحانی مرکز:  اسٹاف سلیکشن کمیشن ، کو ۹؍ ریجن میں تقسیم کیاگیا ہے۔  مہاراشٹر ویسٹرن ریجن میں  شامل ہے ۔ جس  کے امراوتی، اورنگ آباد، جلگاؤں ، کولہا پور، ممبئی ، ناگپور،ناندیڑ اور پونے میں کسی کا ایک انتخاب کرنا ہوگا۔
درخواست فارم ایسے بھرنا ہے:  اس کے لئے ایس ایس سی کی ویب سائٹ’https://ssc.nic.in‘ پر جانا ہوگا۔ کیونکہ آن لائن فارم ہی بھرے جائیں گے۔مذکورہ ویب سائٹ پر اس بھرتی کا نوٹیفکیشن ’کمبائنڈ ہائر سیکنڈر ی لیول امتحان ۲۰۲۳ء‘پہلے دھیان سے پڑھ لیں اس کے بعد امیدوار کو رجسٹریشن فارم بھرنا ہوگا۔
آن لائن درخواست فارم کی آخری تاریخ 
 امیدوار دھیان رکھیں اس بھرتی امتحان کے لئے درخواست فارم بھرنے کی آخری تاریخ ۸؍ جون ۲۰۲۳ء ہے ۔

کیا آپ اس نوٹیفکیشن کی پی ڈی ایف کاپی چاہتے ہیں؟

 جن امیداروں کو نوٹیفکیشن کی کاپی کی ضرورت ہو وہ کالم نگار کو وہاٹس ایپ نمبر 778706130پر ’ایس بی ایس ‘ لکھ بھیجیں ، ان شاء انہیں پی ڈی ایف جلد ہی بھیج دیا گیا ۔ 

youth Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK