Inquilab Logo

اِن پھلوں کے ذریعے بڑھتے وزن پر قابو پائیں

Updated: October 11, 2021, 1:25 PM IST | Mumbai

طبی ماہرین وزن کم کرنے کے لئے اپنی خوراک میں پھل کے استعمال کو ترجیح دینے کا مشورہ دیتے ہیں کیونکہ اس سے ہمارے جسم کو مطلوب ہر طرح کی غذائیت بھی حاصل ہو جاتی ہے اور صحتمندانہ طریقے سے وزن کم جبکہ ڈائیٹنگ کے نتیجے میں ہونے والی کمزوری بھی نہیں ہوتی

It is important to avoid junk food and soft drinks to control weight gain.Picture:INN
بڑھتے وزن پر قابو پانے کے لئے ضروری ہے جنک فوڈ اور میٹھے مشروبات سے دوری اختیار کرلیں۔ تصویر: آئی این این

موٹاپے کا تعلق صرف اور صرف کھانے، پینے سے نہیں بلکہ اس کی دیگر پوشیدہ وجوہات بھی ہوتی ہیں۔ ہمارے ہاں اگر کسی اضافی وزن کی خاتون کو دیکھا جائے تو یہی سوچا جاتا ہے کہ اس کی خوراک زیادہ اور کام کم ہے۔ مگر حقیقت یہ ہے کہ کچھ ایسی خواتین بھی ہوتی ہیں جو کھاتی کم ہیں مگر پھر بھی ان کا وزن بڑھتا جاتا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق جو افراد اپنا وزن متوازن رکھنے یا بڑھے ہوئے وزن کو کم کرنا چاہتے ہیں انہیں روزانہ کی بنیاد پر اپنی غذا میں زیادہ سے زیادہ فائبر، منرلز اور وٹامنز شامل کرنا چاہئے جبکہ کاربوہائیڈریٹس، جنک فوڈ اور میٹھے مشروبات سے پر ہیز کرنا چاہئے، اس کے ساتھ کم از کم ایک دن میں ۳۰؍ منٹ کی ورزش یا چہل قدمی لازمی کرنی چاہئے۔ طبی ماہرین وزن کم کرنے کے لئے اپنی خوراک میں پھل کے استعمال کو ترجیح دینے کا مشورہ دیتے ہیں کیونکہ اس سے ہمارے جسم کو مطلوب ہر طرح کی غذائیت بھی حاصل ہو جاتی ہے اور صحتمندانہ طریقے سے وزن کم جبکہ ڈائیٹنگ کے نتیجے میں ہونے والی کمزوری بھی نہیں ہوتی۔
انناس
 پوٹاشیم، کیلشیم، زنک، آئرن اور وٹامن سی سے بھرپور انناس کم کیلوری والے پھلوں کی فہرست میں شامل ہیں۔ اس میں ڈائٹری فائبر کی مقدار بھی زیادہ ہوتی ہے جو جسم میں کولیسٹرول کی مقدار کو کنٹرول رکھنے کا کام کرتا ہے۔
کیلا
 کیلے پوٹاشیم سے بھر پور ہوتے ہیں۔ کیلوں کا زیادہ استعمال وزن کو بڑھاتا ہے جبکہ روزانہ ایک یا دو کیلوں کا استعمال کر لیا جائے تو یہ میٹابولزم کی رفتار کو تیز کرتے ہیں اور ورزش کی صورت میں متاثر ہونے واے پٹھوں کی بھی مرمت کرتے ہیں۔
بیریز
 بیریز اینٹی آکسیڈنٹس سے بھر پور ہوتی ہیں، یہ وزن کم کرنے میں بہت زیادہ مدد دیتی ہیں۔ اس کے علاوہ یہ وٹامن سی سے بھی بھر پور ہوتی ہیں۔ اسٹرابیری جامن اور فالسہ یہ بھی بیری کی ہی اقسام میں شمار کئے جاتے ہیں۔ جامن فالسوں یا اسٹرابیری کا استعمال کر لیا جائے تو یہ بلیوبیریز جتنا ہی فائدہ دیں گی۔
گریپ فروٹ
 گریپ فروٹ یعنی سنگترہ منفرد کیمیائی خصوصیات کی بنا پر موٹاپے پر قابو پانے کیلئے بہترین پھل ہے۔ وٹامن سی سے بھرپور اس پھل سے انسولین کی سطح متوازن رہنے میں مدد ملتی ہے جس کے نتیجے میں جسم میں چربی کے جمع ہونے کے عمل میں کمی آتی ہے اور جسمانی وزن بھی کم ہوتا ہے۔
سیب اور ناشپاتی
 سیب اور ناشپاتی دونوں میں پانی کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے۔ چھلکوں کے ساتھ ان پھلوں کو کھانا اضافی فائبر فراہم کرتا ہے جو پیٹ کو زیادہ دیر تک بھرے رکھنے میں مدد دیتا ہے۔ ان کے جوس کے بجائے پھل کو کھانا زائد چربی کو جسم میں جمنے نہیں دیتا ہے۔ اس کے علاوہ بھی یہ کئی فوائد کے حامل ہیں۔
لیموں
 لیموں کا تعلق سٹریس پھلوں کے خاندان سے ہے۔ لیموں وٹامن سی سے بھر پور ہوتا ہے۔ لیموں میٹابالزم تیز کرنے کے ساتھ قوت مدافعت کو بھی مضبوط کرتا ہے۔ لیموں بیماریوں سے بچانے کے ساتھ چربی پگھلاتا ہے۔ موٹاپے کے شکار افراد روزانہ ایک لیموں استعمال کریں۔ نیم گرم پانی میں لیموں کا استعمال زیادہ مفید ہوتا ہے۔
شکرقندی
 شکرقندی ایک لذیز پھل ہے جسے ابال کر اور بھون کر کھایا جاتا ہے، اس میں بھی فائبر زیادہ اور کیلوریز کم ہوتی ہیں، شکرقندی پوٹاشیم، بیٹا کیروٹین، وٹامن سی اور فائبر سے بھی بھرپور ہوتی ہے جو موٹاپے سے نجات میں مدد دیتے ہیں۔
تربوز
 تربوز ایک ایسا پھل ہے جس میں پوٹاشیم کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے جو واٹر ویٹ سے نجات میں مدد دیتا ہے۔ عام طور پر ایک بالغ فرد کے جسمانی وزن کا ۵۰؍ سے ۶۰؍ فیصد حصہ پانی پر مشتمل ہوتا ہے، اس سے زیادہ مقدار کو ’واٹر ویٹ‘ کہا جاتا ہے جو پیٹ پھولنے اور سوجن کا باعث بن کر لوگوں کو زیادہ موٹا دکھاتا ہے۔ ایک امریکی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ تربوز کا شربت پینے سے جسمانی چربی گھلتی ہے جبکہ کولیسٹرول کی سطح میں بھی کمی آتی ہے۔
پپیتا
 پپیتا موٹاپے سے نجات کیلئے بہت فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔ فائبر سے بھرپور ہونے کے باعث پپیتا کھانے کی عادت پیٹ کو زیادہ دیر تک بھرے رکھتی ہے جبکہ بے وقت کھانے کی خواہش سے نجات ملتی ہے، اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس جسمانی وزن میں کمی لاتے ہیں جو توند پر جمی چربی کو گھلانے کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ یہ پھل نظام ہاضمہ بھی بہتر بناتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK