Inquilab Logo

ایپل کی ویب سائٹ پر بھی کورونا وائرس کی تشخیص کی جاسکتی ہے

Updated: March 30, 2020, 1:38 PM IST | Agency

نئےنوول کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووڈ ۱۹؍سےروزانہ اب دنیا بھر میں ہزاروں کیسز سامنے آرہےہیں جبکہ لاکھوں کروڑوں افراد کو خدشہ یا فکر ہوتی ہے کہ وہ اس کا شکار نہ ہوچکے ہوں۔اس وائرس کی تصدیق کیلئے ٹیسٹنگ کٹس کی قلت کا سامنا متعدد ممالک کو ہے اور اسی وجہ سے ایسے مریضوں کے ٹیسٹ کو ترجیح دی جاتی ہے جن کی حالت زیادہ خراب ہو

Apple Website - Pic : INN
ایپل ویب سائٹ ۔ تصویر : آئی این این

 نئےنوول کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووڈ ۱۹؍سےروزانہ اب دنیا بھر میں ہزاروں کیسز سامنے آرہےہیں جبکہ لاکھوں کروڑوں افراد کو خدشہ یا فکر ہوتی ہے کہ وہ اس کا شکار نہ ہوچکے ہوں۔اس وائرس کی تصدیق کیلئے ٹیسٹنگ کٹس کی قلت کا سامنا متعدد ممالک کو ہے اور اسی وجہ سے ایسے مریضوں کے ٹیسٹ کو ترجیح دی جاتی ہے جن کی حالت زیادہ خراب ہو۔یہی وجہ ہے کہ اب متعدد ممالک میں آن لائن ایسی اسکریننگ ویب سائٹس کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے، جہاں لوگ اپنی علامات کے بارے میں جان کر کووڈ۱۹؍میں مبتلا ہونے کے بارے میں جان سکتے ہیں۔اگر آپ کو کووڈ ۱۹؍کا شبہ ہے تو اس کے لیے اب آپ ایپل کی اسکریننگ ویب سائٹ www.apple.com/covid19 سے مدد لے سکتے ہیںجبکہ آئی فونز میں آئی او ایس ایپ کو بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔درحقیقت دیگر ویب سائٹس کے مقابلے میں ایپل کی ویب سائٹ بہت سادہ اور استعمال میں آسان ہے۔اس میں تحفظ میں مددگار نکات کے ساتھ ایک سادہ اسکریننگ ٹول دیا گیا ہے جس سے آپ بہت حد تک ٹھوس اندازہ لگاسکتے ہیں کہ آپ کو کووڈ ۱۹؍کے ٹیسٹ کی ضرورت ہے یا نہیں۔اس کیلئے سائٹ میں صارف سے کچھ سوالات پوچھے جائیں گے جن کے جواب کے مطابق انہیں مشورہ دی اجائے گا کہ انہیں کیا کرنا چاہیے، یعنی ٹیسٹ کیلئےحکام سے رجوع کریں، ٹیسٹ کی ضرورت نہیں، سماجی فاصلے یا قرنطینہ وغیرہ۔ایپل کی ایپ تو فی الحال امریکہ تک محدود ہے مگر ویب سائٹ کو دنیا بھر میں صارفین ڈیسک ٹاپ اور موبائل فونز پر چلاسکتے ہیں۔ایپل کاکہنا ہے کہ اسکریننگ ٹول میں کمپنی جوابات کو جمع نہیں کرتی اور صارف کی شناخت والی تفصیلات کو اکٹھا نہیں کیا جاتا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK