Inquilab Logo

ڈیل کمپنی اپنے ۲؍نئے لیپ ٹاپس جلد ہی لانچ کرے گی

Updated: January 07, 2021, 1:23 PM IST | Agency

یل نے ’لیٹی ٹیوڈ ۹۴۲۰‘ اور لیٹی ٹیوڈ۹۵۲۰‘ نامی اپنے دو نئے لیپ ٹاپ متعارف کرائے ہیں اور انہیں جلد ہی لانچ کیا جائے گا۔

Dell Laptop
ڈیل لیپ ٹاپ

یل نے  ’لیٹی ٹیوڈ ۹۴۲۰‘ اور لیٹی ٹیوڈ۹۵۲۰‘ نامی اپنے دو نئے لیپ ٹاپ متعارف کرائے ہیں اور انہیں جلد ہی لانچ کیا جائے گا۔ ان نئے لیپ ٹاپ میں انٹیل کا نیا۱۱؍ جنریشن وی پرو چپ دی گئی ہے جبکہ چند نئے فیچرز جیسے آٹومیٹڈ، خودکار ویب کیم شٹر قابل ذکر ہیں۔یہ خودکار ویب کیم شٹر اس وقت کیمرے کو بلاک کردیں گے جب صارف ان کو استعمال نہیں کررہا ہوگا۔ کمپنی نے اس کو’ سیف شٹر‘ کا نام دیا ہے جو کہ ایک نیا آپشنل ویب کیم سسٹم ہوگا۔یہ ویب کیم شٹر خودکار انداز سے ویب کیم کے استعمال کرنے یا نہ کرنے پر حرکت میں آتا ہے، جبکہ صارفین خود بھی مائیکرو فون یا کیمرے کو ضرورت پڑنے پر ’میوٹ‘ کرسکتے ہیں۔ کمپنی کے مطابق جن صارفین کو ویب کیم کے حوالے سے سیکورٹی خدشات ہوتے ہیں، ان کے لیے یہ فیچر مددگار ہوگا۔ لیٹی ٹیوڈ ۹۴۲۰؍ انٹیل کور آئی۷؍ ماڈل ہے جس میں انٹیل کی نئی چپس موجود ہیں۔۱۴؍ انچ کے لیپ ٹاپ میں۳۲؍ جی بی تک ریم اور ایک ٹی بی تک اسٹوریج کے آپشن ہوں گے۔ یہ لیپ ٹاپ فور جی ایل ٹی ای یا فائیو جی  پر بھی کام کرسکیں گے۔ اس میں اسنیپ ڈریگن ایکسس۲۰؍ یا ایکس۵۵؍ موڈیمز دیئے جائیں گے۔ دوسرے لیپ ٹاپ لیٹی ٹیوڈ ۹۵۲۰؍میں ۱۵ء۶؍ انچ کا ڈسپلے ہے، جس کے باقی فیچرز پہلے ماڈل جیسے ہی ہیں۔ لیٹی  ٹیوڈ۹۴۲۰؍ کی قیمت۱۹۴۹؍ ڈالر سے شروع ہوگی جبکہ۹۵۲۰؍ کی قیمت کا اعلان ابھی نہیں کیا گیا۔  ڈیل نے اپنے لیٹی ٹیوڈ۷۰۰۰؍ اور۵۰۰۰؍ سیریز کو بھی اپ ڈیٹ کیا ہے۔

tech news Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK