Inquilab Logo

سوشل میڈیا کے بجائے براہ راست سماجی روابط سے ذہن پر اچھا اثر پڑتا ہے

Updated: September 19, 2023, 7:00 AM IST | Inquilab News Network | Mumbai

 ایتھنز، جورجیا موڈ کو بہتر کرنے کیلئے یا ذہن پر پڑنےوالے مثبت اثرات کو بڑھانے کیلئے سوشل میڈیاپروقت گزارنے کے بجائے براہ راست کسی کے ساتھ ذاتی گفتگو کریں۔

Photo. INN
تصویر:آئی این این

 ایتھنز، جورجیا موڈ کو بہتر کرنے کیلئے یا ذہن پر پڑنےوالے مثبت اثرات کو بڑھانے کیلئے سوشل میڈیاپروقت گزارنے کے بجائے براہ راست کسی کے ساتھ ذاتی گفتگو کریں۔ ایک نئی تحقیق میں پتہ چلا ہےکہ براہِ راست آمنےسامنے سماجی روابط سے موڈ پر مثبت اثرات زیادہ ہوتے ہیں بہ نسبت سوشل میڈیا پر وقت گزارنے سے۔مطالعے کے مصنفین نے حال ہی میں آن لائن شائع ہونےوالی رپورٹ میں بتایا کہ تحقیق کے نتائج بتاتے ہیں کہ لوگ اپنے اسمارٹ فونز کا استعمال کرتے ہیں کیونکہ یا تو وہ اکیلے پن کے ناخوشگوار تجربے سے بچنا چاہتے ہیں یا اس وجہ سے کہ وہ براہ راست سماجی تعامل کے فوائد کو نہیں جانتے۔
جارجیا یونیورسٹی میں ڈاکٹریٹ کی طالبہ اور مطالعے کی سرکردہ مصنف کرسٹینا لیکفور نے نیوز ریلیزمیں کہا کہ ہم یہ بات جاننے میں دلچسپی رکھتے تھے کہ لوگ سماجی روابط میں اپنے اختیارات کا موازنہ کیسےکرتےہیں یعنی بالواسطہ یا بلاواسطہ سماجی روابط، دونوں لحاظ سےوہ کیسا محسوس کرنے کی توقع رکھتے ہیں اور پھر وہ انہیں انجام دینے کے بعد حقیقت میں کیسا محسوس کرتے ہیں۔مطالعے میں شریک کچھ شرکا کو اسمارٹ فونز کے مخصوص ٹاسک دیئے گئے جن میں ویڈیوز دیکھنا، سوشل میڈیا استعمال کرنا میسیجنگ کرنا یا دیگر سرگرمیاں شامل تھیں جبکہ دیگر کو دوسرےافراد کے ساتھ بیٹھ کر باتیں کرنے کا ٹاسک دیا گیا۔ نتائج سے پتہ چلا کہ وہ شرکا جنہوں نے آپس میں بات چیت کی، ان کے موڈ پر کافی اچھا اثر پڑا بہ نسبت ان کے جنہوں نےاسمارٹ فون پر سوشل میڈیا پر وقت گزارا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK