Inquilab Logo

گھر بیٹھے بزنس کریں، پیش ہیں یہ ۱۰؍ آئیڈیاز

Updated: January 09, 2020, 8:10 PM IST | Kamla Baduni

کئی خواتین بہت چھوٹے پیمانے پر گھر سے کام شروع کرتی ہیں اور بہت جلد ان کا بزنس تیزی سے بڑھنے لگتا ہے اور وہ اپنے بزنس سے خوب کمائی کرنے لگ جاتی ہیں۔ اگر آپ بھی گھر بیٹھے اپنا بزنس شروع کرنا چاہتی ہیں تو ہم آپ کو ایسے ۱۰؍ بزنس آئیڈیاز کے بارے میں بتا رہے ہیں جن سے آپ گھر بیٹھے پیسے کما سکتی ہیں۔

گھر سے کام کرنے کے کچھ نکات ۔ تصویر : آئی این این
گھر سے کام کرنے کے کچھ نکات ۔ تصویر : آئی این این

اگر آپ بھی گھر بیٹھے کمانا چاہتی ہیں تو یہ کوئی مشکل کام نہیں ہے۔ کئی خواتین بہت چھوٹے پیمانے پر گھر سے کام شروع کرتی ہیں اور بہت جلد ان کا بزنس تیزی سے بڑھنے لگتا ہے اور وہ اپنے بزنس سے خوب کمائی کرنے لگ جاتی ہیں۔ اگر آپ بھی گھر بیٹھے اپنا بزنس شروع کرنا چاہتی ہیں تو ہم آپ کو ایسے ۱۰؍ بزنس آئیڈیاز کے بارے میں بتا رہے ہیں جن سے آپ گھر بیٹھے پیسے کما سکتی ہیں۔
گھر بیٹھے بزنس کرنے کے فوائد
 ماں بننے کے بعد کئی پڑھی لکھی، بڑے عہدے پر کام کرنے والی خواتین تک ملازمت ترک کر دیتی ہیں تاکہ وہ اپنے بچے کی بہتر نگہداشت کرسکیں۔ چھوٹے شہروں میں رہنے والی کئی خواتین کو کام کرنے کے بہتر مواقع نہیں مل پاتے اس لئے وہ کچھ بہتر نہیں کر پاتی، کئی گھروں میں خواتین کو باہر جاکر کام کرنے کی اجازت نہیں ہوتی... . ایسی کئی وجوہات کی بنا پر خواتین چاہ کر بھی کام نہیں کر پاتیں۔ ایسے میں گھر بیٹھے اپنا بزنس شروع کرنا ایک بہترین متبادل ہے۔ اس سے خواتین اپنی سہولت کے مطابق گھر بیٹھے پیسے کما سکتی ہیں۔ گھر سے بزنس کرنے کے یہ فائدے ہیں
 آپ کو کوئی کرایہ نہیں دینے پڑے گا۔
 آپ کو سفر کے لئے کرایہ خرچ نہیں کرنا پڑتا۔
 آپ اپنی سہولت کے مطابق کام کرسکتی ہیں، جیسے صبح جلدی اٹھ کر یا دوپہر کے وقت۔
 آپ گھر اور بچوں کی دیکھ بھال کرتے ہوئے اپنا بزنس آسانی سے چلا سکتی ہیں۔
؎ اگر آپ آن لائن بزنس کر رہی ہیں تو آپ اپنے پروڈکٹ کے لئے گھر بیٹھے لاکھوں گاہک تک پہنچ سکتی ہیں۔
 ۱۰؍ بزنس سے آپ گھر بیٹھے پیسے کما سکتی ہیں جس کی تفصیل ذیل میں دی جا رہی ہے:
فیشن ڈیزائننگ
 اگر آپ کو فیشن ڈیزائننگ میں دلچسپی ہے، تو آپ اپنے ڈیزائن کئے ہوئے کپڑے آن لائن فروخت کرسکتی ہیں۔ اگر آپ کے ڈیزائن کئے ہوئے کپڑے لوگوں کو پسند آئیں  تو آپ گھر بیٹھے ہی خوب پیسہ کما سکتی ہیں۔ آپ چاہیں تو ریڈی میڈ کرتی، دوپٹہ، اسٹول وغیرہ کا بزنس کرسکتی ہیں یا پھر ڈیس مٹیریل، ساڑی، لہنگا وغیرہ کا بھی کاروبار شروع کرسکتی ہیں۔
ڈیزائنر بیگ
 خواتین بیگ کی شوقین ہوتی ہے اس لئے بیگ کے کاروبار میں خوب کمائی ہے۔ آپ ٹرویل بیگ، پارٹی بیگ، آفس بیگ، کلچ، پوٹلی بیگ وغیرہ ڈیزائنر بیگ کا بزنس آسانی سے شروع کرسکتی ہیں۔
فیشن جویلری
 جویلری خواتین کو بہت پسند ہوتی ہیں اور خواتین ہر خاص موقع پر مختلف جویلری پہننا پسند کرتی ہیں اس لئے جویلری کے بزنس میں بھی منافع کے امکان ہوتے ہیں۔ آپ چاہیں تو مختلف قسم کی ایتھنیک جویلری جمع کرکے انہیں فروخت کرسکتی ہیں یا پھر کسی خاص طرح کی جویلری تیار کرکے اس کا کاروبار شروع کیا جاسکتا ہے۔
بزنس اینڈ میک اپ
 خواتین کو اپنے گھر کے قریب پارلر ہی زیادہ پسند آتا ہے اس لئے آپ کو ہر جگہ پارلر مل ہی جاتے ہیں۔ اگر اس کام میں مہارت رکھتی ہیں تو آپ گھر پر بیوٹی پارلر کا کاروبار شروع کرسکتی ہیں۔
کوکنگ
 اگر آپ کو کوکنگ کا شوق ہے تو آپ ٹفن سروس، کوکنگ کلاسیز سے بھی پیسہ کما سکتی ہیں۔ آپ چاہیں تو گھر بیٹھے اچار، پاپڑ، مسالے، آئس کریم، کیک وغیرہ کا بزنس بھی کرسکتی ہیں۔
یوٹیوبر
 اگر آپ کسی موضوع پر یوٹیوب ویڈیو بناتی ہیں اور لوگوں کو آپ کی ویڈیوز پسند آتے ہیں تو آپ یوٹیوبر بن کر بھی پیسہ کما سکتی ہیں۔
گفٹ آئمز
 تہواروں کے موقع پر اور شادیوں میں گفٹ دینے کا رجحان ہوتا ہے۔ ایسے میں ڈیزائنر لفافے، باسکٹ وغیرہ بنا کر آپ پیسہ کما سکتی ہیں۔
آرٹ اینڈ کرافٹ
 آرٹ اینڈ کرافٹ کا بزنس بھی آپ کو بہت منافع دے سکتا ہے۔ ڈیزائنر کینڈل، لفافے، پینٹنگ، دستکاری کئے ہوئے دسترخوان، تکیہ کور، کشن کور یا فرش پوش وغیرہ کو آن لائن فروخت کرکے بھی آپ خوب پیسے کما سکتی ہیں۔
ٹیوشن
 اگر آپ کو بچوں کو پڑھانا اچھا لگتا ہے یا آپ بچوں کو پڑھانے میں ماہر ہیں تو آپ گھر بیٹھے بچوں کو ٹیوشن دے سکتی ہیں اور یہ آپ کی کمائی کا بہترین ذریعہ بھی بن سکتا ہے۔
بے بی سیٹنگ
 اگر آپ کو بچوں کے ساتھ رہنا اچھا لگتا ہے اور آپ چھوٹے بچوں کی اچھی طرح سے دیکھ بھال کرسکتی ہیں تو آپ اپنے گھر میں ہی بے بی سیٹنگ کھول سکتی ہیں۔ آج کل زیادہ تر خواتین ملازمت پیشہ ہیں اور وہ اپنے بچے کو بے بی سیٹنگ سینٹر میں چھوڑ کر دفتر جاتی ہیں۔ حالانکہ یہ بہت ذمہ داری کا کام ہے لیکن اس میں منافع بھی بہت ہے۔
 حرفِ آخر، سوشل میڈیا کے ذریعے آپ اپنے برنس کی تشہیر بھی کرسکتی ہیں۔ آپ بزنس کو فروغ دینے کیلئے ایگزی بیشن میں بھی حصہ لے سکتی ہیں۔

women Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK