• Wed, 10 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

کیا آپ ہارورڈیونیورسٹی سے مفت تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں؟

Updated: December 10, 2025, 3:29 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

تو یہ بالکل ممکن ہے، کیونکہ اس باوقار تعلیمی ادارے کی جانب سے ۱۰؍ آن لائن کورسیز ہیں جو آپ گھر بیٹھے کرسکتے ہیں، ان کیلئے کوئی فیس یا اہلیت کی شرط نہیں ہے۔

Picture: INN
تصویر:آئی این این
بغیر اخراجات، داخلے اور طویل انتظار کے ’آئیوی لیگ‘ کی یونیورسٹی سے کمپیوٹر سائنس کی تعلیم کا موقع ہے۔ جو ہارورڈ یونیورسٹی دے رہی ہے۔ اس کے ۱۰؍ مقبول ترین کمپیوٹر سائنس کورسیزاب آن لائن، بالکل مفت دستیاب ہیں۔ جن میں  کوڈنگ کی بنیادی مہارتوں سے لے کر اعلیٰ درجے کے موضوعات جیسے اے آئی ، سائبر سیکوریٹی، ویب ڈویلپمنٹ اور ڈیٹا بیس تک  دنیا بھر کے طلبہ اپنی سہولت کے مطابق معیاری تعلیم حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ کورسیز ’ہاورڈ ایکس‘ کے ذریعے’edX‘ پلیٹ فارم اور’پروفیشنل اینڈ لائف لانگ لرننگ (پی ایل ایل)  ویب سائٹ پر فراہم کیے جا رہے ہیں۔ یہ خود رفتار  فارمیٹ میں ہیں، اور ان کے لیے نہ کوئی فیس درکار ہے، نہ اہلیت کی کوئی شرط۔ ان کورسیز کا نصاب اس طرح تیار کیا گیا ہے کہ یہ سیکھنے والوں کو جدید ڈیجیٹل دنیا کے تیزی سے بدلتے تقاضوں کے مطابق عملی اور مانگ میں رہنے والی مہارتوں سے لیس کرے۔ نمایاں کورسیز میں عالمی سطح پر مشہور پروگرام شامل ہیں جیسے’’سی ایس ۵۰، ویب پروگرامنگ وِد پائتھن  اینڈ جاوااسکرپٹ اور انٹروڈکشن ٹو آرٹی فیشیل انٹیلی جنس وِد پائتھن۔ ہر کورس عملی تربیت پر زور دیتا ہے، جس سے طلبہ اپنی حاصل کردہ معلومات کو تعلیمی، پیشہ ورانہ یا ذاتی پروجیکٹس میں براہِ راست استعمال کر سکتے ہیں۔ ہارورڈ کے یہ مفت ۱۰؍کمپیوٹر سائنس کورسیز  (اختیاری سرٹیفکیٹ کے ساتھ) درج ذیل ہیں:
(۱) انٹروڈکشن ٹو پروگرامنگ وِد اسکریچ :
CS50`s Introduction to Programming with Scratch
 مہارتیں: بصری پروگرامنگ، منطقی سوچ nدورانیہ :۹؍ہفتے
(۲)  سی ایس ۵۰؍ فار لائرز(برائے وکلاء)
CS50 for Lawyers
 مہارتیں: لیگل ٹیک، ڈیٹا اینالیسس n دورانیہ:۱۰؍ ہفتے
(۳) انٹروڈکشن ٹو آرٹی فیشیل انٹیلی جنس وِد پائتھن
 مہارتیں: مصنوعی ذہانت کے بنیادی تصورات، مشین لرننگ، پائتھن الگورتھمز n دورانیہ:۷؍ہفتے
(۴) انٹروڈکشن ٹو پروگرامنگ وِد پائتھن:
 مہارتیں: پائتھن کی بنیادی سمجھ، آبجیکٹ اورینٹیڈ پروگرامنگ
  دورانیہ:۱۰؍ ہفتے
(۵) انٹروڈکشن ٹو سائبر سیکوریٹی:
 مہارتیں: سائبر سیکوریٹی کے بنیادی اصول، آن لائن سیفٹی
دورانیہ:۵؍ ہفتے
(۶) انٹروڈکشن ٹو ڈیٹابیسیس وِد ایس کیو ایل
 مہارتیں: ایس کیو ایل کوئریز، ڈیٹا بیس ڈیزائن اور مینجمنٹ
   دورانیہ:۷؍ ہفتے
(۷) ویب پروگرامنگ وِد پائتھن اینڈ جاوا اسکرپٹ
  مہارتیں: ویب ڈویلپمنٹ، اے پی آئی ، فرنٹ اینڈ اور بیک اینڈ کوڈنگ
 دورانیہ:۱۲؍ ہفتے
(۸) انٹروڈکشن ٹو پروگرامنگ وَد آر:
مہارتیں: آر پروگرامنگ، ڈیٹا اینالیسس، اسٹیٹسٹکل کمپیوٹنگ
 دورانیہ :۷؍ ہفتے
(۹) کمپیوٹر سائنس فار بزنس پروفیشنلز
 مہارتیں: بزنس ٹیکنالوجی، ڈیٹا کی بنیاد پر فیصلے کرنا
  دورانیہ:۷؍ہفتے
(۱۰) انٹروڈکشن ٹو کمپیوٹر سائنس (سی ایس ۵۰)
  مہارتیں: بنیادی کمپیوٹر سائنس کے تصورات، الگورتھمز، مسئلہ حل کرنے کی صلاحیت
 دورانیہ :۱۲؍ہفتے
یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کریئر میں ترقی اور تعلیمی مقاصد کے لیے ٹیکنالوجی کی مہارتیں سیکھنا پہلے سے کہیں زیادہ ضروری ہو گیا ہے۔ ہارورڈ کا یہ طریقہ کار اُن طلبہ کی مدد کرنے کا مقصد رکھتا ہے جو بیرونِ ملک اعلیٰ تعلیم کے خواہشمند ہیں، اور اُن پیشہ ور افراد کی بھی جو ڈیٹا سائنس، سائبر سیکورٹی اور سافٹ ویئر ڈیولپمنٹ جیسے شعبوں میں مہارت حاصل کرنا چاہتے ہیں۔یہ اِنکلوسیو لرننگ کو  فروغ دیتا ہے، جس کے ذریعے ہر کوئی بغیر کسی پابندی کے عالمی معیار کے تعلیمی ذرائع سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ان کورسیز کو بالکل مفت دستیاب کر اکے، ہارورڈ یونیورسٹی دنیا بھر کے سیکھنے والوں کو ایسی تکنیکی مہارتیں فراہم کرنے میں مدد کر رہی ہے جو آج کی ٹیکنالوجی کی دنیا میں براہِ راست مفید ہیں۔ طلبہ، ملازمت پیشہ افراد اور کوڈنگ میں بالکل نئے لوگ بھی اب ہارورڈ کی مہارت سے فائدہ اٹھانے، اپنی تعلیمی اور پیشہ ورانہ صلاحیتیں بڑھانے اور آن لائن لرننگ کے ذریعے بہتر مستقبل حاصل کرنے کا موقع رکھتے ہیں۔ 
(بشکریہ: انڈیا ٹوڈے)

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK