• Thu, 11 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

واشنگ مشین استعمال کرتے وقت یہ غلطیاں نہ دہرائیں

Updated: December 09, 2025, 3:33 PM IST | Odhani Desk | Mumbai

واشنگ مشین ہمارے روزمرہ کے کاموں کو بہت آسان اور سہل بناتی ہے۔ تاہم، اگر اس کا درست طریقے سے استعمال نہ کیا جائے یا صفائی کا خیال نہ رکھا جائے تو یہ صحت کے لئے خطرہ بن سکتی ہے۔

The washing machine should be cleaned with white vinegar or baking soda once a month. Picture: INN
مہینے میں ایک بار سفید سرکہ یا بیکنگ سوڈے سے واشنگ مشین کی صفائی کرنی چاہئے۔ تصویر:آئی این این
واشنگ مشین ہمارے روزمرہ کے کاموں کو بہت آسان اور سہل بناتی ہے۔ تاہم، اگر اس کا درست طریقے سے استعمال نہ کیا جائے یا صفائی کا خیال نہ رکھا جائے تو یہ صحت کے لئے خطرہ بن سکتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ واشنگ مشین میں بیکٹیریا، فنگس اور دیگر مضر صحت اجزاء جمع ہو سکتے ہیں جو انسان کی صحت پر منفی اثرات ڈال سکتے ہیں۔ واشنگ مشین میں کپڑے دھوتے وقت اِن غلطیوں نہ دہرائیں:
گیلے کپڑے مشین کے اندر چھوڑ دینا
بعض خواتین کپڑے دھونے اور خشک کرنے کے بعد انہیں رات بھر مشین میں چھوڑ دیتی ہیں۔ ایسا کرنا صحت کیلئے نقصاندہ ثابت ہو سکتا ہے۔ درحقیقت کپڑوں سے پانی نکلنے کے بعد بھی ان کے اندر نمی رہتی ہے۔ جس میں بیکٹیریا بڑھنے لگتے ہیں اور جب گیلے کپڑوں کو مشین کے اندر چھوڑ دیا جائے تو بیکٹیریا کے تیزی سے پھیلنے کا اندیشہ ہوتا ہے۔ اسلئے ضروری ہے کہ کپڑوں کو دھونے کے بعد فوراً مشین سے نکال کر سکھا دیا جائے۔
واشنگ مشین کا ڈھکن بند کردینا
واشنگ مشین میں کپڑے دھونے کے بعد ڈھکن فوراً بند ہوجاتا ہے۔ ایسا کرنے سے گیلی سطح پربیکٹیریا اور فنگس پنپ بڑھ سکتے ہیں۔ خاص طور پر فرنٹ لوڈ مشین کے ڈھکن کا ڈیزائن اس طرح تیار کیا گیا ہے کہ پانی اور ہوا کا اخراج باہر نہ ہوسکے۔ اگر ایسی مشین کو فوراً بند کر دیا جائے تو یہ بیکٹیریا کی افزائش کا سبب بن سکتا ہے جو کپڑوں کے ذریعے آپ کے جسم تک پہنچ جاتے ہیں۔ آپ کو چاہئے کہ کپڑے دھونے کے بعد واشنگ مشین کا ڈھکن کچھ دیر کے لئے کھلا چھوڑ دیں تاکہ اندر کی نمی خارج ہوسکے۔ اس سے فنگس اور بیکٹیریا کی افزائش کو روکا جاسکتا ہے۔
موزے دھونا
موزوں کو غلطی سے بھی واشنگ مشین میں نہیں دھونے چاہئے کیونکہ اس کے ذریعے جراثیم مشین میں موجود دوسرے کپڑوں تک بھی پہنچ جاتے ہیں اور وہ پوری طرح صاف نہیں ہوتے ہیں۔ اسلئے بہتر یہ ہے کہ انہیں ہاتھ سے دھوئیں۔
بیڈ شیٹس کو گرم پانی میں نہیں دھونا
بیڈ شیٹس پرسیکڑوں جراثیم ہوتے ہیں جنہیں دور کرنے کے لئے انہیں دھویا جاتا ہے۔ لیکن جب انہیں صاف کے لئے واشنگ مشین میں ڈالا جاتا ہے تو وہ پوری طرح دور نہیں ہوتے ہیں۔ بلکہ بیڈ شیٹ پر پیلے دھبے بھی چھوڑ جاتے ہیں۔ اس کا ایک حل یہ ہے کہ واشنگ مشین میں بیڈ شیٹس کو ہمیشہ گرم پانی سے دھویا جائے تو جراثیم اور بیکٹیریا دور ہوجاتے ہیں۔
یہ احتیاط برتیں
 واشنگ مشین کی صفائی کیلئے ماہ میں ایک بار گرم پانی میں سفید سرکہ یا بیکنگ سوڈا ڈال کر مشین کا سائیکل چلائیں۔ یہ مشین کے اندر موجود بیکٹیریا اور بدبو کو ختم کرنے میں مدد کرتا ہے۔
 واشنگ مشین کے فلٹر کو ہر ماہ صاف کریں تاکہ پانی کے نکاس میں رکاوٹ نہ ہو اور مشین کی کارکردگی بہتر ہو۔ فلٹر میں کپڑوں کے ریشے، بال اور دیگر گندگی جمع ہوسکتی ہے، جو بیکٹیریا کی افزائش کا سبب بنتی ہے۔
 واشنگ مشین کے استعمال سے ہونے والے نقصانات سے بچنے کے لئے مشین کی صفائی اور مرمت پر خاص توجہ دیں۔
 کپڑوں میں صابن یا ڈٹرجنٹ کے ذرات جلد کے مسائل کا سبب بن سکتے ہیں، لہٰذا بہت زیادہ صابن یا ڈٹرجنٹ کا استعمال نہ کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK