Inquilab Logo

کووڈ۱۹؍ کے سبب سیبی نے آفیسر ریکروٹمنٹ کی تاریخ بڑھائی

Updated: April 30, 2020, 12:02 PM IST | Agency

سیکوریٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا (سیبی) نے آفیسر ریکروٹمنٹ پروسیس کیلئے درخواست کرنے کی آخری تاریخ آگے بڑھادی ہے۔

SEBI -Pic : INN
سیبی ۔ تصویر : آئی این این

سیکوریٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا (سیبی) نے آفیسر ریکروٹمنٹ پروسیس کیلئے درخواست کرنے کی آخری تاریخ آگے بڑھادی ہے۔ نئے شیڈول کے مطابق امیدوار اب ۳۱؍ مئی تک درخواست کرستے ہیں۔ اس ریکروٹمنٹ کے بارے میں۷؍مارچ کو نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔جنرل اسٹریم،  لیگل اسٹریم،انفارمیشن ٹیکنالوجی اسٹریم، انجینئرنگ اسٹریم، ریسرچ اسٹریم اور آفیشیل لینگوی اسٹریممیں کل ۱۰۰؍ بھرتیوں کا اعلان کیا گیا تھا۔ درخواست کرنے سے پہلے امیدوار جاب نوٹیفکیشن میں اہلیت ضرور دیکھ لیں۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے جو امیدوار فائنل ایگزامنیشن دے چکے ہیں اور اپنے رزلٹ کا انتظار کررہے ہیں وہ بھی فیز ون ، فیز ۲؍ اور فیز تھری کے سلیکشن پروسیس میں شامل ہوسکتے ہیں۔ حالانکہ منتخب امیدواروںکو سیبی میں شامل ہونے کی پیشکش درکار دستاویز جمع کرانے کے بعد ہی دی جائے گی۔ اس عہدہ کی نوکری پانے کیلئے امیدوار وں کو ۳؍ مراحل کے امتحان سے گزرنا ہوگا۔ فیز ون اور فیز  ٹو میں کمپیوٹر بیسڈ امتحان ہوگا جبکہ فیز تھری میں انٹرویو ہوتا ہے۔ امیدوار زیادہ سے زیادہ ۲؍ اسٹریم کیلئے درخواست دے سکتے ہیں۔ ہراسٹریم  کے لئے امیدوار کو الگ سے آن لائن درخواست کرنا ہوگی اور درخواست کے لئے علاحدہ سے فیس بھی ادا کرنی ہوگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK