• Wed, 10 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

فوربز کی ’۳۰؍انڈر ۳۰‘ فہرست میں ہند نژاد امریکی کاروباری ارکین گپتاکا نام شامل

Updated: December 10, 2025, 3:33 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

ہندوستانی نژادامریکی نوجوان کاروباری اَرکین گپتا کا نام فوربز انڈر۳۰؍ کی فہرست میںشامل کیا گیا ہے۔ فلوریڈا کےمیامی میں رہنے والے ارکین گپتا کو فائنانشیل اِنوویشن کے لئےیہ اعزاز دیا گیا ہے۔

Young Indian-American entrepreneur Arkin Gupta. Picture: INN
ہندوستانی نژادامریکی نوجوان کاروباری اَرکین گپتا۔ تصویر:آئی این این
ہندوستانی نژادامریکی نوجوان کاروباری اَرکین گپتا کا نام فوربز انڈر۳۰؍ کی فہرست میںشامل کیا گیا ہے۔ فلوریڈا کےمیامی میں رہنے والے ارکین گپتا کو فائنانشیل اِنوویشن کے لئےیہ اعزاز دیا گیا ہے۔ اکنامک ٹائمز کی رپورٹ  کے مطابق ارکین گپتا نے مالیاتی جدت اور ابتدائی مرحلے کی سرمایہ کاری کی حکمتِ عملیوں میں اپنی نمایاں خدمات کے باعث فوربز کی۳۰؍ سال سے کم عمر کامیاب شخصیات کی فہرست میں جگہ بنا ئی ہے ۔ فوربز کے مطابق گپتا کو سالانہ فہرست میں شامل کیے جانے کی بنیادی وجوہات اُن کا ڈیٹا پر مبنی سرمایہ کاری کے فریم ورک تیار کرنے میں پیش پیش ہونا اور اسکیل ایبل مالیاتی پروڈکٹس کی تخلیق میں اُن کی نمایاں قائدانہ صلاحیت ہے۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ ’’یہ اعزاز اس بات کو مضبوط کرتا ہے کہ زیادہ ذہین مالیاتی ٹولز تک رسائی کو عام کرنا کتنا ضروری ہے۔‘‘  گپتا کا کہنا ہے کہ وہ ایسے مالیاتی حل تیار کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے جوفائنانشیل ورلڈ میں شفافیت میں اضافہ کریں اور پہلی بار سرمایہ کاری کرنے والوں کو بااختیار بنائیں۔اس وقت ارکین گپتا ’سیٹاڈیل ‘ سے وابستہ ہیں اور۲؍بلین ڈالر مالیت کے لانگ شارٹ پورٹ پولیو کو سنبھالتے ہیں۔ا س سے قبل وہ مورگن اسٹینلی میں وائس پریسڈنٹ تھے۔
فوربز ۳۰؍ اَنڈر ۳۰؍ کیا ہے؟
فوربز میگزین ۲۰۱۱ءسے فوربز لسٹ شائع کی کررہی ہے۔ ان فہرستوں میں دنیا کے ۳۰؍ سال سے کم عمر کے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے۳۰؍ بااثر اور قابلِ ذکر افراد کو شامل کیا جاتا ہے۔ امریکی فہرست میں مجموعی طور پر۶۰۰؍ افراد شامل ہوتے ہیں یعنی۲۰؍ مختلف شعبوں میں ہر شعبے سے۳۰؍ افراد کا انتخاب کیا جاتا ہے۔ ایشیا اور یورپ کی فہرستوں میں۱۰؍کیٹیگریز ہوتی ہیں، جن میں کل۳۰۰؍ افراد شامل کیے جاتے ہیں، جبکہ افریقہ کے لیے صرف۳۰؍ افراد پر مشتمل ایک ہی فہرست جاری کی جاتی ہے۔ فوربز اس پروجیکٹ سے متعلق کانفرنس بھی منعقد کرتا ہے اور اپنی ویب سائٹ پر ’تھرٹی انڈر تھرٹی ‘کے نام سے ایک الگ سیکشن بھی رکھتا ہے۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK