• Thu, 13 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

دعوت کے بعد منتشر باورچی خانے کو سمیٹنے کے آسان طریقے

Updated: November 13, 2025, 4:12 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

گھروں میں دعوتیں ہونا کوئی نئی بات نہیں، اکثر خواتین دعوت سے نہیں بلکہ دعوت کے بعد کاموں سے گھبراہٹ کا شکار ہوجاتی ہیں۔

Picture: INN
تصویر: آئی این این
گھروں میں دعوتیں ہونا کوئی نئی بات نہیں، اکثر خواتین دعوت سے نہیں بلکہ دعوت کے بعد کاموں سے گھبراہٹ کا شکار ہوجاتی ہیں۔ دعوت سے قبل خواتین تمام منصوبہ بندی کر لیتی ہیں تاکہ دعوت میں کوئی کمی نہ رہے لیکن دعوت کے بعد وہ اکثر کاموں کے انبار سے پریشان ہوجاتی ہیں۔ زیادہ تر خواتین پھیلے ہوئے کچن کو دیکھ کر پریشان ہوجاتی ہیں، استعمال شدہ پلیٹیں، کپ اور گلاس کو ایک جگہ رکھنا بھی ان کو خاصا مشکل لگ رہا ہوتا ہے۔ دعوت کے بعد خواتین چند تدابیر کو بروئے کار لاتے ہوئے فوری اپنے کاموں کو نمٹا سکتی ہیں:
منصوبہ بندی کریں
دعوت میں آئے مہمانوں کو الوداع کہنے کے بعد پہلے چند منٹ تک کاموں کو سر انجام دینے کی منصوبہ بندی کریں۔ منصوبہ بندی کرنے سے خواتین پُرسکون رہتے ہوئے اپنے کاموں کو سر انجام دے سکتی ہیں۔
چیزوں کو ترتیب دیں
منصوبہ بندی کرنے کے بعد ایک ایک کرکے ان کاموں کو سر انجام دیں۔ مثال کے طور پر پہلے برتنوں کو ایک جگہ کریں اور پھر صفائی شروع کریں۔
ایک سے زیادہ کچرے کے کنٹینر رکھیں
دعوت کے دوران گھر میں کچرا ہونا کوئی غیر معمولی بات نہیں، اس لئے اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ گھر میں اضافی کچرے کے کنٹینرز رکھیں تاکہ بآسانی کچرے کو فوری ان کنٹینرز میں ڈالا جاسکے۔
بچا ہوا کھانے کی فریج میں جگہ بنالیں
اکثر دعوت کا کھانا بچنے پر خواتین گھبراہٹ کا شکار ہوجاتی ہیں کہ اس کھانے کو کہاں رکھا جائے۔ اس گھبراہٹ سے اجتناب کرنے کیلئے خواتین کو چاہئے کہ وہ پہلے ہی سے فریج میں جگہ بنالیں۔
کچھ کاموں کو فوری نمٹا دیں
خواتین اس بات کو یقینی بنائیں کہ کچھ کاموں کو دعوت کے دوران ہی نمٹا دیں۔ اگرچہ وہ کام جو فوری ہوسکتے ہیں ان کو اسی دوران نمٹانا بہتر ہے۔ مثال کے طور پر مہمانوں کو کھانا کھلانے کے بعد کھانے کو لگا نہ رہنے دیں، بلکہ استعمال شدہ برتنوں کو اسی وقت ایک مخصوص جگہ رکھ دیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK