کپڑے ہوں یا پھر میک اَپ، ہر چیز موسم کے حساب سے اچھی لگتی ہے۔ بقرعید کی آمد ہے۔ بارش کا موسم بھی ہے اور بارش رکنے پر گرمی کا بھی احساس ہوتا ہے۔ اس صورت حال میں میک اَپ کو دیر تک قائم رکھنے کیلئے یہاں چند ٹپس بتائی جا رہی ہیں۔
EPAPER
Updated: June 05, 2025, 12:47 PM IST | Odhani Desk | Mumbai
کپڑے ہوں یا پھر میک اَپ، ہر چیز موسم کے حساب سے اچھی لگتی ہے۔ بقرعید کی آمد ہے۔ بارش کا موسم بھی ہے اور بارش رکنے پر گرمی کا بھی احساس ہوتا ہے۔ اس صورت حال میں میک اَپ کو دیر تک قائم رکھنے کیلئے یہاں چند ٹپس بتائی جا رہی ہیں۔
کپڑے ہوں یا پھر میک اَپ، ہر چیز موسم کے حساب سے اچھی لگتی ہے۔ بقرعید کی آمد ہے۔ بارش کا موسم بھی ہے اور بارش رکنے پر گرمی کا بھی احساس ہوتا ہے۔ اس صورت حال میں میک اَپ کو دیر تک قائم رکھنے کیلئے یہاں چند ٹپس بتائی جا رہی ہیں:
چہرے کی صفائی: موسم چاہے کیسا بھی ہو، میک اَپ سے پہلے جلد کی کلینزنگ ضروری ہے۔ چہرہ اچھی طرح دھوئیں، کلینزنگ اور موئسچرائزنگ کریں، یہ بات ذہن میں رکھیں کہ موئسچرائزر آئل بیسڈ نہ ہو۔ اس کے بعد میک اَپ کا آغاز کریں۔ اگر آپ کی جلد آئلی ہے تو اسکن ٹونر یا عرق گلاب کا استعمال کریں۔ اگر میک اَپ سے پہلے برف لے کر ململ کے کپڑے میں رکھ کر آئسنگ کی جائے تو پسینہ نہیں آتا۔ اگر آئسنگ نہیں تو آپ ٹھنڈے پانی میں تولیہ بھگو کر تھوڑی دیر کے لئے اسے چہرے پر رکھ کر نیچے سے اٹھائیں، اس طرح کرنے سے بھی میک اَپ کے بعد پسینہ نہیں آتا۔
ہلکا سب سے اچھا: اس موسم میں شمری میک اَپ کے بجائے نیچرل اور ہلکے رنگوں کا انتخاب بہترین رہتا ہے۔ لپ اسٹک اور آئی شیڈو کیلئے ہلکے رنگوں کا انتخاب کریں۔ اگر چاہیں تو لپ لائنر کا استعمال کریں لیکن وہ بھی ہلکے رنگ کا ہونا چاہئے۔ صبح یا دوپہر کے اوقات میں آسمانی یا خاکستری شیڈ آنکھوں پر لگا کر ایک پرفیکٹ اور نیچرل لُک حاصل کیا جاسکتا ہے۔ اگر آپ شوخ انداز دینا چاہتی ہیں تو اس کیلئے گولڈن آئی شیڈو کا استعمال کریں۔ آنکھوں کے لئے واٹر پروف آئی میک اَپ مناسب رہے گا۔ واٹر پروف مسکارے کا ایک کوٹ خوبصورتی میں اضافے کا سبب بنے گا۔
بلش آن: چہرے کو تروتازہ اور شگفتہ انداز بخشنے کے لئے پاؤڈر بلش سود مند ثابت ہوگا۔ اگر آپ چاہیں تو اپنے پسندیدہ پاؤڈر بلش کو کسی اچھے موئسچرائزر کے ساتھ ملا کر آپ اپنا کریم بلش بنا سکتی ہیں کیونکہ کریمی بلش جلد کے اوپر لگا رہتا ہے اور دیر تک قائم رہتا ہے۔
لپ اسٹک کا انتخاب: لپ اسٹک کو دیر تک قائم رکھنے کے لئے لپ اسٹک اپلائی کرنے سے قبل ہلکا سا فاؤنڈیشن لگائیں، اس کے بعد لپ اسٹک استعمال کریں۔ ایسا کرنے سے میک اَپ خراب نہیں ہوگا۔ لپ لائنر بھی ضرور لگائیں۔