Inquilab Logo

انجینئرنگ کالجوں کیلئے داخلہ امتحان۱۸؍سے۲۶؍جولائی کو ہوگا

Updated: May 06, 2020, 12:52 PM IST | Agency

کورونا وباء کی وجہ سے ملک گیر لاک ڈاؤن جاری ہے۔ ہرشعبہ حیات بری طرح متاثر ہے۔ تعلیمی سرگرمیاںبھی ٹھپ ہیں۔ کووِڈ۱۹؍ کے کے پیش نظر ملک کے انجینئرنگ کالجوں میں داخلہ کے لئے ہونے والے جوائنٹ انٹرنس ایگزامنیشن (جے ای ای)۱۸؍جولائی سے ہوں گے جبکہ نیٹ کا امتحان۲۶؍جولائی کو ہوگا۔

College Students - Pic : INN
کالج کے طلبہ ۔ تصویر : آئی این این

کورونا وباء کی وجہ سے ملک گیر لاک ڈاؤن جاری ہے۔ ہرشعبہ حیات بری طرح متاثر ہے۔ تعلیمی سرگرمیاںبھی ٹھپ ہیں۔ کووِڈ۱۹؍ کے کے  پیش نظر ملک کے انجینئرنگ کالجوں میں داخلہ کے لئے ہونے والے جوائنٹ انٹرنس ایگزامنیشن (جے ای ای)۱۸؍جولائی سے ہوں گے جبکہ نیٹ کا امتحان۲۶؍جولائی کو ہوگا۔ انسانی وسائل کو فروغ  کی وزارت کے سرکاری ذرائع کے مطابق جے ای ای کا اہم امتحان ۱۸؍جولائی، ۲۰؍جولائی، ۲۱؍جولائی، ۲۲؍جولائی  اور ۲۳؍ جولائی اور نیٹ کا امتحان ۲۶؍ جولائی کو ہوگا۔  ذرائع کے مطابق ملک کے آئی آئی ٹی میں داخلہ کے لئے جے ای ای ایڈوانس کا امتحان اگست میں ہوگا اور اس کی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ ان امتحانات کا انعقاد نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی کرتی ہے۔

youth Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK