Inquilab Logo Happiest Places to Work

موبائل فون کا حد سے زیادہ استعمال: بچے ہم سے دور ہوگئے مگر....

Updated: August 07, 2025, 2:42 PM IST | Ansari Afreen Ghulam Nabi | Mumbai

۲۰۲۰ء سے جو تبدیلی آئی ہے وہ ہے ہمارے بچوں کا مستقبل، جو ایک لاک ڈاؤن سے بربادی کی طرف انہیں لے گیا۔ بیماری (کووڈ) تو پھیلی لیکن بچوں کو لاغر بنا دی، بیماری نے نہیں موبائل فون نے۔

To keep children away from mobile phones, it is important that the elders of the family also give them their time. Photo: INN
بچوں کو موبائل فون سے دور رکھنے کیلئے ضروری ہے کہ گھر کے بڑے بھی اپنا وقت انہیں دیں۔ تصویر: آئی این این

۲۰۲۰ء سے جو تبدیلی آئی ہے وہ ہے ہمارے بچوں کا مستقبل، جو ایک لاک ڈاؤن سے بربادی کی طرف انہیں لے گیا۔ بیماری (کووڈ) تو پھیلی لیکن بچوں کو لاغر بنا دی، بیماری نے نہیں موبائل فون نے۔ بچے آن لائن پڑھائی کرتے کرتے ہمارے ہاتھ سے نکل گئے۔ پڑھائی کے نام پر بچوں اور والدین کا بھروسہ جیتا گیا جیسے ہی یقین ہوگیا، والدین خوشی خوشی اپنے ہی ہاتھوں سے بچوں کو موبائل فون دے دیا کرتے تھے اور پڑھائی کے لئے انہیں تنہا چھوڑ دیا کرتے تھے۔
 لاک ڈاؤن سے قبل کوئی بھی والدین اپنے بچوں کو اتنی آسانی سے موبائل فون نہیں دیتے تھے لیکن موبائل کی اتنی اہمیت بتائی گئی کہ ہر مذہب، ہر طبقے کے لوگ موبائل فون خرید کے بچوں کو دے دیئے تاکہ بچے پڑھائی کرسکے۔ اصل میں ہم اپنے بچوں کو ایک گہری کھائی میں خود سونپ دیئے جس سے باہر نکل پانے میں بچوں کو دشواری پیش آرہی ہے وہ ہے موبائل فون کی لت۔ ذرا سوچئے لاک ڈاؤن کے پہلے ہمارے بچے ضدی تھے، شرارتی تھے لیکن اب بدتمیز، بے حیا اور خود سر ہوگئے ہیں۔
 کچھ کہو تو سنتے ہی نہیں، والدین سے لے کر ٹیچر تک کسی کے بھی آج کے وقت سن ہی نہیں رہے ہیں۔ کہاں کمی رہ گئی جو ہمارے بچے ایسے ہوتے چلے گئے؟ وہ ہے ہماری لاپروائی، انہیں نظرانداز کرنا، بچوں کے ساتھ نہ بیٹھنا، نہ انہیں وقت دینا وغیرہ، یہ سب ہماری غلطی کا نتیجہ ہے جو ہمارے بچے ہم سے دور ہوگئے اور اپنی من مانی کرنے لگے ہیں۔ یہ ایک شیطانی چکر تھا جو ہمارے بچوں کو برائی کی طرف لے گیا۔ موبائل فون کے اتنے عادی ہوچکے ہیں کہ گیم کے چکر میں خون خرابا کر بیٹھے ہیں۔
 تو آئیے ہم اپنے آپ کو پہلے اس موبائل فون کے چکر سے باہر نکالتے ہیں۔ یہ طے کر لیں کہ بچے کے سامنے موبائل فون نہیں لینا ہے اور انہیں وقت دیں تاکہ آپسی دوری ختم ہوسکے۔ گھر کا ماحول خوشگوار بنانے کی کوشش کریں۔ خود پانچوں وقت کی نماز پابندی سے پڑھیں اور ساتھ ہی اپنے بچوں کو اس کی عادت ڈلوائیں۔ بچوں کو اپنے ساتھ مصروف رکھیں تاکہ وہ اپنی عادت کو بدل سکے۔ آج کے دور کے بچوں کو گھر میں پیار اور وقت کی ضرورت ہے۔ والدین اپنے بچوں کو وقت دیں تاکہ ہم اپنے بچوں کو بچا سکیں۔ موبائل جو کھلا شیطان ہے، اس سے خود کو اور اپنے بچوں کو بچائیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK