کم ازکم ۱۲؍ منٹ تک ورزش بھی جسم کےلئے مفیدہے:ماہرین

Updated: November 19, 2020, 12:51 PM IST | Agency

ایک تازہ تحقیق کے حوالے سے ماہرین کا کا دعویٰ ہے کہ اگر کم ازکم ۱۲؍منٹ بھی ورزش کرلی جائے تو یہ صحت کے مفید ہے

Workout - Pic : INN
ورزش ۔ تصویر : آئی این این

ایک تازہ تحقیق کے حوالے سے ماہرین کا کا دعویٰ ہے کہ اگر کم ازکم ۱۲؍منٹ بھی ورزش کرلی جائے تو یہ صحت کے مفید ہے۔ یوں تو اس سلسلے میں کئی ماہرین  پہلے ہی یہ کہہ چکے ہیں کہ  ورزش کم ہو یا معمول و استعداد کے مطابق  یہ ہرطرح سے مفید ہوتی ہے۔ تازہ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اب تھوڑے وقفے کی کارڈیوپلمونری ورزش بھی جسم کیلئے مفید ثابت ہوسکتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ کے میساچوسیٹس جنرل ہسپتال (ایم جی ایچ) کے ماہرین نے نے ’سرکیولیشن‘ نامی تحقیقی جرنل میں ایک مقالہ شائع کرایا ہے۔ اس تحقیقی مقالہ میں ماہرین نے بتایا ہے کہ۱۲؍ منٹ کی سخت ورزش سے قلب، خون کی روانی اور مجموعی طور پر پورے جسم پر انتہائی مثبت اثرات پیدا ہوتے ہیں۔
 ان ماہرسائنس دانوں کے مطابق جسم میں استحالی عمل کے نتیجے میں پیدا ہونے والے میٹابولائٹس مالیکیول کی۸۰؍ فیصد تعداد پر اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں جو مجموعی صحت کو بہتر کرتے ہیں۔ اس طرح کم وقفے کی لیکن بھرپور ورزش کا بہت فائدہ ہوتا ہے۔ ایم جی ایچ کے پروفیسر گریگری لیوِس کہتے ہیں کہ پہلی مرتبہ ہم نے ورزش کے اثرات میٹابولائٹس پر دیکھے ہیں اور ان کے جسم پر طویل مثبت اثرات معلوم کیے ہیں۔ یعنی ایسے میٹابولائٹس بھی کی گردش بھی بڑھ جاتی ہے جو ذیابیطس کو روکتے ہیں، رگوں کے افعال بہتر بناتے ہیں، اندرونی سوزش کم کرتے ہیں اورعمر بڑھاتے ہیں۔  
 امریکی ماہرین کے اس مطالعے میں درمیانی عمر کے۴۱۱؍ مرد و زن شا مل تھے جنہیں۱۲؍ منٹ کی شدید ورزش کے بعد ان کے جسم میں زیرِ گردش۵۸۸؍ میٹابولائٹس کا جائزہ لیا گیا۔ اسی طرح جسم کے لئے متاثرہ میٹابولائٹس میں بھی۲۹؍ فیصد تک کمی واقع ہوئی۔ اسی طرح ذیابیطس اور جگر کی بیماری کو جنم دینے والے میٹابولائٹ، ڈی ایم جی وی میں۱۸؍ فیصد کمی واقع ہوئی۔ جس شخص میں ڈی ایم جی وی کی مقدار جتنی کم ہوگی وہ اتنا ہی تندرست اور صحت مند ہوگا۔واضح رہے کہ یہ تحقیق فریمنگ ہیم ہارٹ اسٹڈی بھی کہلاتی ہے جو۱۹۴۸ء سے جاری ہے اور اب بھی آبادی کی بڑی تعداد پر یہ تحقیق جاری ہے جس کے تحت میٹابولک علامات کے تحت لوگوں کی صحت اور زندگی میں کمی بیشی کا اندازہ لگایا جاسکے۔ یہ بات طے ہے کہ ورزش ہر طرح سے ہمارے جسم کے مفید سالمات کو بڑھاتی ہے اور منفی مالیکیول کو ختم کرتی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK