Inquilab Logo

فیس بک نے نفرت انگیز اشتہارات پر پابندی لگائی

Updated: June 30, 2020, 8:54 AM IST | Agency

سماجی رابطے کے مشہور پلیٹ فارم فیس بک نے امریکی حکومت کی جانب سے تنقید اور یونی لیور سمیت سو سے زائد کمپنیوں کی جانب سے اشتہارات کی بندش کے بعد فیس بک نے نفرت انگیز اشتہارات پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا ہے

Facebook - Pic : INN
فیس بک ۔ تصویر : آئی این این

سماجی رابطے کے مشہور پلیٹ فارم فیس بک نے  امریکی حکومت کی جانب سے تنقید اور یونی لیور سمیت سو سے زائد کمپنیوں کی جانب سے اشتہارات کی بندش کے بعد فیس بک نے نفرت انگیز اشتہارات پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ایجنسی کے مطابق فیس بک کی نئی پالیسی میں کسی خاص رنگ و نسل، قومیت، مذہب، ذات، جنسی رجحان، صنف، شناخت اور تارکینِ وطن (امیگریشن اسٹیٹس) سے تعلق رکھنے والے افراد کو دوسروں کی صحت اور جان و مال کےلیے خطرہ بنا کر پیش کرنے والے اشتہارات پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ اسی طرح تارکین وطن یا پناہ گزینوں کے خلاف نسلی منافرت پر مبنی اشتہارات اور اشتہاری مواد پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔ تاہم ان نئی پابندیوں کا اطلاق غیر اشتہاری پوسٹوں پر نہیں ہوگا۔ اس سے قبل گزشتہ ایک ہفتے کے دوران فیس بک کی نفرت انگیز مواد پر قابو پانے کےحوالے سے کارکردگی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کئی یورپی اور امریکی کمپنیوں نے ویب سائٹ کو اشتہارات نہ دینے کا اعلان کیا تھا۔ گزشتہ روز امریکہ کی بڑی ٹیلی کوم آپریٹر کمپنی ’’ویریزون‘‘ اور اشیائے صرف بنانے والی بین الاقوامی کمپنی ’’یونی لیور‘‘ نے بھی رواں سال فیس بک کو اشتہارات نہ دینے کا اعلان کیا تھا۔امریکہ میں شہری حقوق کیلئے کام کرنے والی تنظیموں اور گروپوں نے سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کے پولیس حراست میں قتل کے بعد ’’اسٹاپ ہیٹ فور پرافٹ‘ کے عنوان سے مہم کا آغاز کیا تھا جس میں فیس بک کو بطور خاص ہدف بنایا گیا تھا

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK