Inquilab Logo

ذہنی صحت کے مسائل سے تحفظ کیلئےفیس بک کی نئی پہل

Updated: October 08, 2020, 12:34 PM IST | Agency

کووِڈ۱۹؍ کی وباءکے سبب پوری دنیا میں ذہنی صحت کےمسائل کے معاملات میں اضافہ ہوا ہے۔اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے فیس بک نے ایک نیا ایموشنل ہیلتھ ریسورس سینٹر متعارف کرایا ہے

Facebook - Pic : INN
فیس بک ۔ تصویر : آئی این این

کووِڈ۱۹؍ کی وباءکے سبب پوری دنیا میں ذہنی صحت کےمسائل کے معاملات میں اضافہ ہوا ہے۔اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے فیس بک نے ایک نیا ایموشنل ہیلتھ ریسورس سینٹر متعارف کرایا ہے۔ اس ریسورس سینٹر میں ماہرین کی رہنمائی اور تفصیلات دی جائیں گی جبکہ صارفین کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم اور اس کی زیرملکیت دیگر ایپس سے جوڑتا ہے۔ کمپنی کی جانب ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ ذہنی صحت کو اس ریسورس سینٹر میں مرکزی اہمیت دی جائے گی، جس کیلئے  دنیا بھر کے ماہرین کی ٹپس اور دیگر معلومات صارفین تک پہنچائی جائے گی۔یہ فیس بک ہب دنیا بھر میں صارفین کو دستیاب ہوگا جس میں ذہنی صحت کے مقامی ماہرین کے بارے میں تفصیلات بھی موجود ہوں گی۔فیس بک کے ساتھ ساتھ اس کی زیرملکیت دیگر ایپس میں ذہنی صحت سے متعلق فیچرز بھی متعارف کرائے جائیں گے۔ جیسے وہاٹس ایپ پر عالمی ادارہ صحت کے ڈیجیٹل اسٹریس مینجمنٹ گائیڈ (جو تناؤ میں کمی کے مشورے فراہم کرتا ہے)، اب ڈبلیو ایچ او ہیلتھ الرٹ چیٹ کی شکل میں دستیاب ہوگی۔میسنجر میں ڈبلیو ایچ او کی مدد سے ڈیزائن کئے  جانے والے اسٹیکرز دریافت کیے جاسکیں گے، جو لوگوں میں ذہنی صحت کے حوالے سے بات چیت کی حوصلہ افزائی کرنے کیلئے  تیار کیے گئے ہیں۔اسی طرح انسٹاگرام پر نوجوانوں اور دیگر گروپس کی ذہنی صحت کی بہتری کیلئے  گائیڈز کو دریافت کیا جاسکے گا۔ اس سے قبل فیس بک نے۱۹؍ مارچ کو کورونا وائرس انفارمیشن سینٹر نیوزفیڈ پر متعارف کرایا تھا۔اس انفارمیشن سینٹر کا مقصد وائرس کے حوالے سے حکومتوں اور طبی محققین کی جانب سے فراہم کی جانے والی کارآمد معلومات لوگوں تک پہنچانا ہے جبکہ غلط اطلاعات پھیلنے کی شرح کم از کم کرنا ہے۔یہ انفارمیشن سینٹر رئیل ٹائم میں اپ ڈیٹ ہوتا ہے جبکہ عالمی ادارہ صحت سمیت دیگر آفیشل ذرائع سے نئی معلومات اور تجاویز فراہم کی جاتی ہیں۔فیس بک مین ایپ کے ساتھ ساتھ اس کی میسجنگ اپلیکشن میسنجر پر بھی کورونا وائرس کے حوالے سے انفارمیشن ہب کو بھی متعارف کرایا گیا۔وہاٹس ایپ نے اپنی ویب سائٹ پر کورونا وائرس سے متعلق مستند معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کیلئے  واٹس ایپ کورونا وائرس کا پیچ متعارف کرایا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK