Inquilab Logo

فیشن ڈیزائننگ: تخلیقی وہنرمند نوجوانوں کیلئے ایک بہترین شعبہ

Updated: December 12, 2022, 10:00 AM IST | Momin Fayaz Ahmad Ghulam Mustafa | Mumbai

ایک کامیاب فیشن ڈیزا ئنر بننے کیلئے تخلیقی ذہن کے ساتھ ساتھ ڈرائنگ،کلاتھ ڈیزائننگ ،پیٹرن،ٹیکسٹائل،کلر،ٹیکسچر، فیشن انڈسٹری کی اچھی معلومات ہونا چاہیے

Fashion Designing ; photo;INN
فیشن ڈیزائننگ: کی تصویر :آئی این این


 جو نوجوان تخلیقی صلاحیت کے مالک ہیں ان کو فیشن کا شوق ہے ۔اس میں دلچسپی رکھتے ہیں ان کیلئے یہ اچھا بزنس ہے۔ اس میں کام اور نام کے ساتھ اچھی اور پرکشش تنخواہ بھی ہے۔ ایک فیشن ڈیزائنر کا کام ہوتا ہے کہ ڈریس کو نئے نئے  فیشن میں ڈھالنا اور مارکیٹ میں لوگوں کی پسند اور نا پسند کو دیکھتے ہوئے فیشن کو متعارف کرانا ۔فیشن ڈیزائننگ کے نام سے بہت سے لوگ ایسا سمجھتے ہیں کہ یہ صرف کٹنگ اور سلائی کیلئے  ہوتا ہے۔جبکہ ایسا نہیں ہے یہ صرف ٹیلر بننے کیلئے نہیں ہےبلکہ  ڈیزائنر بننے کیلئے  ہے۔
تعلیمی قابلیت: فیشن ڈیزائننگ کے بہت سے کورسیز ہیں کچھ شارٹ ٹائم تو کچھ طویل مدتی ہیں یعنی ایک سے چار سال کے درمیان یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ کون سا کورس منتخب کریں ۔اس سے جڑے کچھ کورسیز کیلئے  کم از کم تعلیمی قابلیت آٹھویں کامیاب ہونا ضروری ہے۔ جبکہ کچھ کورس کیلئے  بارہویں کامیاب ہونا ضروری ہے۔کچھ کالجوں میں داخلے کے لیے انٹرنس امتحان کے مرحلے سے بھی گزرنا ہوگا۔جس کے نصاب میںمیتھس ، انگریزی کی بنیادی معلومات کے ساتھ ڈرائنگ بھی شامل ہے۔ 
درکار صلاحیت:ایک کامیاب فیشن ڈیزا ئنر بننے کیلئے ڈرائنگ، کلاتھ ڈیزائننگ ،پیٹرن،ٹیکسٹائل،کلر،ٹیکسچر، فیشن انڈسٹری کی اچھی معلومات ہونا چاہیے۔ مارکیٹ میںفیشن کے بارے میںاچھی جانکاری ہونا چاہیے۔ اگر آپ کو ٹیکسٹائل، پیٹرن ،کلر وغیرہ کی اچھی معلومات ہے تبھی ایک اچھا پروفیشنل اور کامیاب فیشن ڈیزائنر بن سکتے ہیں۔ فیشن ڈیزائننگ میں کلر کمبینیشن(Colour Combination)  اور کپڑوں کی مختلف نوعیت اس کی بنائی کا بہت بڑا کردار ہوتا ہے۔فیشن کبھی بھی مستقل نہیں ہوتا ہے ہمیشہ بدلتا رہتا ہے۔ اس میں وقت کے ساتھ ہمیشہ تبدیلی ہوتی رہتی ہے۔موسم کے لحاظ سے بھی اس میں تبدیلی ہوتی ہے۔
اہم کورسیز :کچھ گارمینٹ سے متعلق کورس’اپاریل مینوفیکچرنگ ٹیکنالوجی‘کے لئے امیدوار کو بارہویں کامیاب ہونا چاہیے۔ اس کورس کی مدت ایک سال ہے۔
اپاریل ’Apparel‘مرچنڈائزنگ:  کورس کیلئے امیدوار کو گریجویشن یا  AMT  کامیاب ہونا چاہیے اس کورس کی مدت  ۳؍ ماہ ہے۔
سیونگ مشین آپریٹر:  ا س کیلئے  دسویں پاس ہونا چاہیے۔ اس کی مدت ۳؍ ماہ ہے۔
پیٹرن کٹنگ ماسٹر:   امیدوار دسویں پاس ہو۔کورس کی مدت  ۶؍ ماہ
ڈپلوما اِن فیشن سیمپلنگ/کوآرڈینیشن : اس کیلئے  بارہویں پاس ہونا ضروری ہے۔یہ ایک سالہ دورانیہ کا کورس ہے۔
پروڈکشن سپرویژن/کوالیٹی کنٹرولـ: بارہویں پاس مدت  چھ ماہ
فنشنگ /پیکنگ سپروائزر : بارہویں پاس مدت  ۳؍ ماہ
مشین میکانک: دسویں پاس ، چار ماہ
گارمینٹ چیکر کورس:   آٹھویں پاس مدت ۳؍ماہ
 اس کے علاوہ اس سے متعلق بہت سے ڈپلوما کورسیز ہیں۔جو اپنی ضرورت کے لحاظ سے کر سکتے ہیں۔
ڈیزائننگ : یہ تین سال کا کورس ہے جس کیلئے  بارہویں کامیاب ہونا  ضروری ہے۔ اس کورس کو کرنے کے بعد کسی بھی ایکسپورٹ ہائوس میں ڈیزائنر، فیشن کوآرڈینٹر، کوالیٹی کنٹرولر، فیشن مرچنڈائزنگ وغیرہ کے طور پر کام کر سکتے ہیں۔اسکے ذریعے کاسٹیوم، جویلر، چمڑے کا سامان بنانا بھی سکھایا جاتا ہے۔ اس کے ساتھ ڈیزائننگ میں خود کا کام کر کے ایک اچھے ڈیزائن بھی جنریٹ کر سکتے ہیں۔
فیشن ڈیزائننگ:  یہ تین سال کا کورس ہے اس کیلئے بارہویں میں ۵۰؍ فی صد مارکس چاہیے۔ اوبی سی اور دیگر پسماندہ طبقات کے لیے ۵؍ فیصد مارکس کی رعایت ہے۔ اسکے بعد میرٹ کے مطابق داخلہ ملتا ہے۔ اس کورس کو مکمل کرنے کے بعد  فیشن ڈیزائنر، پیٹرن میکر، اسٹائلسٹ، فیشن کوآرڈنیٹروغیرہ کے طور پر ملازمت یا فری لانس کام کرسکتے ہیں۔
مارکیٹنگ اور مرچنڈائزنگ: یہ ڈپلوما کورس دو سال کا ہے۔اسے مکمل کرنے کے بعد فیشن ٹکنالوجسٹ  کے  طور پر ملازمت کر سکتے ہیں۔ اس کا مستقبل بہت اچھا ہے جن نوجوانوں کی کمیونی کیشن اسکل اچھی ہے ان کیلئے یہ  بہترین متبادل ہے۔ 
گارمینٹ مینوفیکچرنگ :۲؍ سال کا ڈپلوما
 لیدر گارمینٹ ڈیزائننگ و ٹیکنالوجی :گرڪیجویٹ ہونا چاہیے۔ کورس مکمل کرنے کے بعد اسٹائلسٹ لیدر ڈیزائننگ کے طور پر یا فری لانس کے طور پر کام کر سکتے ہیں۔
نِٹ ویئر ڈیزائننگ اینڈ ٹیکنالوجی ڈیزائن: یہ دو سال کا ڈپلوما ہے اس کیلئے گریجویشن ضروری ہے۔ 
ایکسیسری ڈیزائنگ اینڈ فیشن ڈیزائننگ: اس میں جوتے، بیگ، بیلٹ ،ہاتھ کے بیگ ،جویلری  ڈیزائننگ وغیرہ سکھائی جاتی ہے۔
ملازمت کے مواقع: جس ادارے سے آپ نے یہ کورس کیا ہے وہاں سے کیمپس پلسمنٹ کے ذریعے روزگار حاصل کر سکتے ہیں۔ بہت سی کمپنیاں ہیں جیسے اروند مل، ٹاٹا انٹرنیشنل، ویزال میگا، کیرون ،بھارتی والمارٹ، ڈیزائن اینڈ ڈیکور(فیب انڈیا)، کارلے انٹرنیشنل پرائیویٹ لمیٹیڈ، پال فیشن،ریلائنس برانڈ لمیٹیڈ، شری بھارت انٹرنیشنل، جن میں روزگار کے مواقع نکلتے رہتے ہیں۔ اگر آپ کو جاب نہیں ملتا ہے تو بھی پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے آپ کاسٹیوم اسٹور، مووی اسٹوڈیو،تھیٹر،ر یٹیل منیجر، اسسٹنٹ ڈیزائنر،اسٹائلسٹ،انٹرپرینیور، فیشن کوآرڈینٹر،ایکسسری ڈیزائنر، پیٹرن میکر، پروڈکشن منیجر کے طور پر کام کرسکتے ہیں۔اگر ملازمت نہیں کرنا ہے تو خود کی کمپنی  کھول  سکتے ہیں۔
ڈپلوما مکمل کرنے کے بعد کیا کام کر سکتے ہیں؟:  کسی کپڑوں کی کمپنی یا کسی فیشن ہائوس میں بطور فیشن ڈیزائنر کے کام کرسکتے ہیں۔اپنے ذریعے  بنائے ہوئے یا ڈیزائن  کیے ہوئے کپڑوں کا شو روم کھول سکتے ہیں۔ خود کے ڈیزائن کردہ کپڑوں کو بیرون ملک بھی بھیج سکتے ہیں یاپھر اپنا خود کا بوٹیک بھی کھول سکتے ہیں۔ ٹی۔وی ، فلم ،تھیٹر وغیرہ کیلئے کاسٹیوم  ڈیزئننگ کا کام کر سکتے ہیں۔ فری لانسر کے طور پر الگ الگ کمپنیوں میں کام کر سکتے ہیں۔
اہم ادارے

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK