Inquilab Logo

کووڈِ ۱۹؍ کے پیش نظر فیس بک میں ’سماجی مدد‘ کا فیچر

Updated: April 06, 2020, 12:39 PM IST | Agency

فیس بک نے کووِڈ۱۹؍ کی عالمی وبا کے تناظر میں اپنے پلیٹ فارم پر ’کمیونٹی ہیلپ‘ نامی فیچر متعارف کرایا ہے۔ اس آپشن کے ذریعےصارف رجسٹر ہونے کے بعد سماج کی مدد میں اپنا ہاتھ بٹاسکیں گے یا پھر رضاکار سے مدد طلب کرسکتے ہیں

Facebook - Pic : INN
فیس بک ۔ تصویر : آئی این این

فیس بک نے کووِڈ۱۹؍ کی عالمی وبا کے تناظر میں اپنے پلیٹ فارم پر ’کمیونٹی ہیلپ‘ نامی فیچر متعارف کرایا ہے۔ اس آپشن کے ذریعےصارف  رجسٹر ہونے کے بعد سماج کی مدد میں اپنا ہاتھ بٹاسکیں گے یا پھر رضاکار سے مدد طلب کرسکتے ہیں۔ فیس بک کی جانب سے بتایا گیا کہ اس آپشن کی مدد سے رضاکار گھروں پر سودا سلف لانے، غذائی مدد کرنے یا عطیات جمع کرنے کا کام بھی کرسکیں گے۔ اس آپشن تک رسائی حاصل کرنے کے بعد آپ کے گھر سے۵۰؍ میل کے دائرے میں مددکیلئے کی گئی کوئی بھی پوسٹ یا مدد فراہم کرنے والے کی روداد ظاہر ہوجائے گی۔ اگر آپ ذیادہ دور نہیں جانا چاہتے تو اس آپشن کو کم کرتے کرتے۵؍میل کے دائرے تک بھی محدود کیا جاسکتا ہے۔ ایک ہفتے قبل سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے تجزیہ کار میٹ نوارا نے سب سے پہلے پلیٹ فارم کے بعض اسکرین شاٹس شیئر کئے تھے۔ جب آپ ’مدد کی درخواست‘ یا ریکویسٹ ہیلپ یا پھر ’مدد کی پیشکش‘ یا آفر ہیلپ پر کلک کرتے ہیں تو بہت سے آپشن کی پوپ اَپ ونڈو کھل جاتی ہے جسے آپ پوسٹ میں شامل کرسکتے ہیں۔ اس کے ساتھ پوسٹ کو ظاہر کرنے والی۱۴؍ تصاویر میں سے ایک سے نمایاں ہوجاتی ہے اور بہت سے ٹیگ سامنے آجاتے ہیں جسے شامل کرتے ہی سرچ کرنے والوں کو آسانی ہوجاتی ہے

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK