Inquilab Logo

گوگل سرچ میں مطلوبہ نتائج دریافت کرنا اب مزید آسان بنایا گیا

Updated: June 08, 2020, 11:52 AM IST | Agency

گوگل نے اپنے سرچ انجن میں مطلوبہ معلومات کو تلاش کرنے کا عمل مزید آسان بنانے کی کوشش کی ہے اور اس کے لئے کسی ویب سائٹ کے متعلقہ شعبوں کو زرد کرنا شروع کردیا ہے

Google - Pic : INN
گوگل ۔ تصویر : آئی این این

گوگل نے  اپنے سرچ انجن میں مطلوبہ معلومات کو تلاش کرنے کا عمل مزید آسان بنانے کی کوشش کی ہے اور اس کے لئے کسی ویب سائٹ کے متعلقہ شعبوں کو زرد کرنا شروع کردیا ہے۔ ٹیکنالوجی ویب سائٹ ’دی ورج‘ کی رپورٹ کے مطابق گوگل نے ’اسنیپٹس‘ نامی فیچر متعارف کرایا ہے جس میں باکسیز کی شکل میں مطلوبہ نتائج ٹاپ سرچ رزلٹ میں نظر آئیں گے، تاکہ صارف کو کسی ویب سائٹ کو اوپن کی کرنے کی ضرورت نہ رہے اور اگر سائٹ اوپن کریں تو مطلوبہ معلومات زرد رنگ میں ہائی لائٹ نظر آئے۔ درحقیقت اگر مطلوبہ معلومات کسی ویب پیج میں سب سے آخر میں بھی ہوگی تو سرچ رزلٹ پر کلک کرنے پر براؤزر خودکار طور پر اسکرول کرکے نیچے لے جائے گی۔ گوگل کے مطابق اس فیچر پر کافی عرصے سے کام ہورہا ہے اور پہلے۲۰۱۸ء میں اے ایم پی پیجز کیلئے  متعارف کرایا گیا تھا۔اس کے بعد فیچر کی آزمائش گزشتہ سال ایچ ٹی ایم ایل پیجز پر شروع کی گئی اور گزشتہ ہفتے اسے باقاعدہ طور پر متعارف کردیا گیا ہے۔گوگل سرچ کے آفیشیل ٹویٹر اکاؤنٹ نے ایک ٹویٹ میں اس کی بھی تصدیق بھی کی۔یہ فیچر اکثر سرچ درخواستوں پر کام کرتا ہے مگر کئی بار ناکامی کا بھی سامنا ہوتا ہے اور موبائل یا ڈیسک ٹاپ پر کروم میں اسے استعمال کیا جاسکتا ہے۔گوگل سپورٹ پیج کے مطابق یہ فیچر کچھ صارفین کے پسند کے براؤزرز میں محدود حد تک کام کرے گا جیسے مائیکرو سافٹ ایج یا سفاری پر مطلوبہ معلومات ویب پیج پر زرد رنگ میں نظر نہیں آئے گی۔ یہ گوگل سرچ میں کافی اچھی تبدیلی ہے مگر ہوسکتا ہے کہ عام صارفین کیلئے  اسے استعمال کرنا مشکل ہو مگر امکان ہے مستقبل قریب میں گوگل کی جانب سے اسے مزید بہتر کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK