ایک ڈگری یافتہ شخص کے پاس ملازمت کے کئی متبادل ہوتے ہیں لیکن زندگی میں کامیابی حاصل کرنے والے افراد صرف ڈگری تک محدود نہیں رہتے، اس کی متعدد مثالیں تاریخ میں موجود ہیں
EPAPER
Updated: February 27, 2020, 2:01 PM IST
|
Agency
ایک ڈگری یافتہ شخص کے پاس ملازمت کے کئی متبادل ہوتے ہیں لیکن زندگی میں کامیابی حاصل کرنے والے افراد صرف ڈگری تک محدود نہیں رہتے، اس کی متعدد مثالیں تاریخ میں موجود ہیں ایک ڈگری یافتہ شخص کے پاس ملازمت کے کئی متبادل ہوتے ہیں لیکن زندگی میں کامیابی حاصل کرنے والے افراد صرف ڈگری تک محدود نہیں رہتے، اس کی متعدد مثالیں تاریخ میں موجود ہیں
پیشہ ورانہ زندگی میں کامیاب انسان بننے کیلئے ضروری نہیں ہے کہ آپ کے پاس ڈگری ہو۔ یہ حقیقت ہے کہ ایک ڈگری یافتہ شخص کے پاس ملازمت کے کئی متبادل ہوتے ہیں لیکن زندگی میں کامیابی حاصل کرنے والے افراد صرف ڈگری تک محدود نہیں ہوتے۔ سخت محنت اور قابلیت ایک رول کی ہوئی ڈگری سے کئی گنا زیادہ بہتر ہوتی ہے۔درج ذیل میں ایسے پیشوں کے بارے میں بتایا جارہا ہے جن کیلئے آپ کو ڈگری کی نہیں صرف محنت اور قابلیت کی ضرورت ہے۔
(۱) کمرشیل پائلٹ: کسی بھی شخص کو پائلٹ بننے کیلئے کسی ڈگری کی نہیں بلکہ بہترین تربیت کی ضرورت ہوتی ہے۔ ہائی اسکول کے بعد ڈپلومہ یا بارہویں سائنس کے بعد آپ پائلٹ بننے کی ٹریننگ حاصل کرسکتے ہیں۔ پائلٹ کی تربیت حاصل کرنے کیلئے بارہویں سائنس میں فزکس، کیمسٹری اور میتھس کے مضامین منتخب کرنا لازمی ہوتا ہے اس کے ساتھ ہی ان مضامین میں ۵۰؍ فیصد مارکس حاصل کرنا بھی ضروری ہے۔ ایک تجربہ کار پائلٹ کو بین الاقوامی پرواز کے ماہانہ ۵؍ تا ۶؍ لاکھ روپے ملتے ہیں جبکہ ایک نئے پائلٹ کو قومی سطح پر پرواز کے ماہانہ تقریباًڈیڑھ لاکھ روپے ملتے ہیں۔
(۲) رئیل اسٹیٹ بروکر: رئیل اسٹیٹ ہمیشہ ہی سے منافع بخش کاروبار رہا ہے۔ اس کیلئے آپ کو اسمارٹ ہونے کے ساتھ ساتھ گاہک کی نبض اور مارکیٹ اور قانونی مسائل کے بارے میں واقفیت ضروری ہے۔ اس پیشے میں پراپرٹی کی قیمت کے مطابق بروکر کو آمدنی ہوتی ہے۔ لیکن اس میں منافع ہمیشہ تسلی بخش ہوتا ہے۔ ہر ڈیل پر آپ کچھ لاکھ کمیشن کی امید کرسکتے ہیں۔
(۳)سوشل میڈیا ایکسپرٹ: آج کے دور میں سوشل میڈیا شہرت کی بلندیوں پر ہے۔ تشہیر کیلئے ہر برانڈ اس کا استعمال کررہا ہے۔ اس میدان میں آپ کا تجربہ نہیں بلکہ قابلیت معنی رکھتی ہے۔ چنانچہ آپ اپنے کریئر کے آغاز ہی میں یہاںکامیاب ہوسکتے ہیں۔ یہاں تنخواہ ماہانہ ۱۰؍ ہزار روپے سے ۶۰؍ ہزارروپے ہوسکتی ہے۔
(۴) ویب ڈیولپر: ویب ڈیولپر ایک ایسا شخص ہوتا ہے جو ورلڈ وائڈ ویب یا ایچ ٹی ٹی پی اپلی کیشنز پر استعمال ہونے والی پروگرامنگ زبان کا ماہر ہوتا ہے۔ انٹرنیٹ کے دور میں ویب ڈیولپرز کی کافی مانگ ہے کیونکہ آج ہر کمپنی کی اپنی ویب سائٹ ہے اور وہ اپنے کاروبار کو وسعت دینے کیلئے سوشل میڈیا پر بھی انحصار کرتی ہیں۔ ویب ڈیولپر بننے کیلئے آپ کو ویب کو تیزی سے استعمال کرنے کا فن اور بہت سی پروگرامنگ زبانیں معلوم ہونی چاہئے۔ ایک ویب ڈیولپر کی اوسط تنخواہ کم از کم ماہانہ ۸؍ تا ۱۰؍ ہزار روپے ہوتی ہے لیکن اگر آپ اس میں ماہر ہیں تو آپ کو ماہانہ ۸۰؍ تا ایک لاکھ روپے بھی مل سکتے ہیں۔
(۵)شیف: اگر آپ لذیذ کھانا پکاسکتے ہیں تو دنیا میں آپ کیلئے شیف سے بہترین پیشہ کوئی نہیں ہے۔ شیف کسی بھی ہوٹل یا ریستوراں کی روح ہوتا ہے۔ انہیں بہترین تنخواہ کے ساتھ ساتھ فوڈ فیسٹیول کیلئے بیرون ملک دورے پر بھی بھیجا جاتا ہے۔ شیف بننے کیلئے آپ کو اس کی مناسبت سے ڈپلوما کورس کرنا ضروری ہے تاکہ آپ یہ سیکھ سکیں کہ مصروف کچن والے ریستوراں یا ہوٹل کو کیسے سنبھالا جاتا ہے۔ شروعات میں ایک نئے شیف کو ماہانہ ۷؍ تا ۱۰؍ ہزار روپے ملتے ہیں مگر ایک بار آپ اس فن میں ماہر اور تجربہ کار ہوگئے تو آپ کو ماہانہ ایک لاکھ روپے سے زائد تنخواہ ملے گی۔