Inquilab Logo

مضبوط دانتوں کیلئے ماہرین کے اِن مشوروں پر عمل کریں

Updated: November 21, 2023, 12:41 PM IST | Odhani Desk | Mumbai

دانتوں کو صاف اور صحتمند رکھنے کے لئے روزانہ دو مرتبہ دانت برش کرنے اور خلال کرنے کے مشورے عام طور پر دیئے جاتے ہیں لیکن کچھ سادہ احتیاطی تدابیر ایسی بھی ہیں جنہیں اختیار کرکے آپ اپنے دانتوں کو لمبے عرصے تک محفوظ رکھ سکتے ہیں۔

Do not put pressure on the teeth while brushing. Photo: INN
برش کرتے وقت دانتوں پر دباؤ نہ ڈالیں۔ تصویر : آئی این این

دانتوں کو صاف اور صحتمند رکھنے کے لئے روزانہ دو مرتبہ دانت برش کرنے اور خلال کرنے کے مشورے عام طور پر دیئے جاتے ہیں لیکن کچھ سادہ احتیاطی تدابیر ایسی بھی ہیں جنہیں اختیار کرکے آپ اپنے دانتوں کو لمبے عرصے تک محفوظ رکھ سکتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق چند ایسی باتیں ہیں جن پر عمل کرکے آپ اپنے دانتوں کو لمبے عرصے تک محفوظ بناسکتی ہیں :
ناخن مت چبائیں 
 ناخن چبانے سے گریز کریں کیونکہ اس سے آپ کے جبڑوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے اور دانتوں پر موجود انیمل کی حفاظتی تہہ بھی اُکھڑ سکتی ہے۔
برش آرام سے کریں 
 زیادہ سختی اور شدت سے دانت برش نہ کریں کیونکہ اس سے دانتوں اور مسوڑھوں دونوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ بہتر ہے کہ نرم ریشوں والے ٹوتھ برش سے دانت صاف کریں لیکن دانتوں اور مسوڑھوں پر زیادہ دباؤ نہ ڈالیں۔
دانت مت پیسیں 
 دانت پیسنے، بالائی اور نچلے جبڑوں کو ایک دوسرے پر رگڑنے سے اجتناب برتیں کیونکہ اس سے نہ صرف جبڑوں میں درد ہوسکتا ہے بلکہ دانت بھی ٹوٹ سکتے ہیں ۔
برف سے پرہیز
 برف چبانے یا چوسنے سے گریز کریں کیونکہ برف کی ٹھنڈک اور سختی دونوں مل کر آپ کے دانتوں کو توڑ بھی سکتی ہیں۔
میٹھی چیزوں سے دوری
 بہت زیادہ میٹھی چیزیں ، اسنیکس، سافٹ ڈرنک اور فاسٹ فوڈ وغیرہ کھانے پینے سے بچیں کیونکہ ان میں دانتوں کو کمزور بنانے اور تباہ کرنے والے اجزاء کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK