Inquilab Logo Happiest Places to Work

گرمی میں جِلد کے مسائل سے بچنے کے مؤثر طریقے

Updated: June 11, 2026, 7:46 PM IST | Hafsa Thim | Mumbai

شدید گرمی اور پسینہ زیادہ آنے کی وجہ سے جلد کو مہاسے، خراش، خشکی، کھجلی جیسے مسائل کا سامنا پڑتا ہے۔ ریسرچ سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ صحتمند جلد کے لئے متوازن غذا کھانا اور مناسب مقدار میں پانی پینا اہم ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

شدید گرمی اور پسینہ زیادہ آنے کی وجہ سے جلد کو مہاسے، خراش، خشکی، کھجلی جیسے مسائل کا سامنا پڑتا ہے۔ ریسرچ سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ صحتمند جلد کے لئے متوازن غذا کھانا اور مناسب مقدار میں پانی پینا اہم ہے۔ آج اس کالم میں اس بارے میں تفصیل سے جانئے:

ہائیڈریٹ رہیں

پانی جسم کے درجہ حرارت کو منظم کرنے میں مدد کرتا ہے اور جلد کی حفاظت کرتا ہے۔ ڈی ہائیڈریشن کے سبب جلد خشک ہوسکتی ہے اور سوزش کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ لہٰذا مناسب مقدار میں پانی پئیں۔ اس کے علاوہ جسم میں پانی کی کمی پوری کرنے کے لئے ناریل پانی، لیموں پانی اور بٹر ملک پئیں۔

یہ بھی پڑھئے: حسد کی حقیقت....! فکر انگیز تحریر

پھل اور سبزیاں

پھل اور سبزیاں بھی جسم میں پانی کی ضروریات کو پوری کرتے ہیں۔ ککڑی، تربوز، خربوزہ، سنگترے، ٹماٹر اور اسٹرابیریز کو اپنی خوراک کا حصہ بنائیں۔ ان میں موجود اینٹی آکسیڈینٹس جلد کو صحتمند بناتی ہیں۔

اینٹی آکسیڈینٹس سے بھرپور غذائیں

گرمی اور سورج کی تپش سے اسٹریس میں اضافہ ہوتا ہے جس سے جلد کے خلیات کو نقصان پہنچتا ہے۔ اینٹی آکسیڈینٹس سے بھرپور غذاؤں کو اپنی خوراک کا حصہ بنائیں۔ یہ جلد کو پہنچنے والے نقصان کا ازالہ کرتے ہیں۔ ترش پھل، بیریز، گاجر، پالک، خشک میوہ جات، بیج اور گرین ٹی اینٹی آکسیڈینٹس کا بہترین ذریعہ ہیں۔

صحتمند چکنائی

اومیگا تھری فیٹی ایسڈز نقصاندہ مادے کا اخراج کرنے اور جلد کی حفاظت کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ مچھلی، اخروٹ، السی کے بیج، چیا سیڈز وغیرہ جلد کو صحتمند بناتے ہیں۔

پروٹین

کولیجن کی تشکیل اور جلد کی مرمت کرنے میں پروٹین اہم کردار ادا کرتا ہے۔ انڈا، دودھ، دہی، دال، پھلیاں، مچھلی، چکن وغیرہ میں پروٹین کی وافر مقدار پائی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: ماں اور بڑی بہن کی مشترکہ محنت بچے کے روشن مستقبل کی ضمانت

زنک اور وٹامن سی

زنک اور وٹامن سی جلد کا زخم بھرنے اور مدافعتی نظام مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ کدو کے بیج، دالیں، انڈے، ڈیری پروڈکٹس، گاجر، شکرقند اور ہرے پتّوں والی سبزیوں میں زنک اور وٹامن اے وافر مقدار میں ہوتے ہیں جو جلد کو صحتمند بناتے ہیں۔

اِن غذاؤں سے پرہیز کریں

میٹھے پکوان، ریفائنڈ کاربوہائیڈریٹس اور پروسیڈ فوڈ سے پرہیز کریں۔ ان اشیاء سے کیل مہاسے کے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔ صحتمند جلد کیلئے ثابت اناج، پھل اور سبزیاں کھائیں۔

خلاصہ: گرمی کے موسم میں صحتمند جلد کیلئے ہائیڈریٹ رہیں اور متوازن غذا کھائیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK