السی کے بیج (Flaxseed) دیکھنے میں چھوٹے ہوتے ہیں لیکن ان میں غذائیت کا خزانہ ہے۔ آج اس کالم میں السی کے بیج کے حیرت انگیز فوائد کے بارے میں بتایا جا رہا ہے۔
EPAPER
Updated: April 09, 2026, 3:02 PM IST | Hafsa Thim | Mumbai
السی کے بیج (Flaxseed) دیکھنے میں چھوٹے ہوتے ہیں لیکن ان میں غذائیت کا خزانہ ہے۔ آج اس کالم میں السی کے بیج کے حیرت انگیز فوائد کے بارے میں بتایا جا رہا ہے۔
السی کے بیج (Flaxseed) دیکھنے میں چھوٹے ہوتے ہیں لیکن ان میں غذائیت کا خزانہ ہے۔ آج اس کالم میں السی کے بیج کے حیرت انگیز فوائد کے بارے میں بتایا جا رہا ہے۔ ساتھ ہی ان میں موجود اجزاء کے بارے میں بھی تفصیل سے جانئے:
السی کے بیجوں کے فوائد
* السی کے بیجوں میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈز شامل ہوتے ہیں جو سوزش کو کم کرتے ہیں اور بیڈ کولیسٹرول کی سطح کم کرکے دل کی صحت کو بہتر بناتے ہیں۔
* السی کے بیجوں میں ’لیگناس‘ نامی قدرتی اینٹی آکسیڈنٹ ہوتا ہے جو کینسر کے خلاف مزاحمت کرتا ہے۔
* یہ بیج ہارمون کی سطح کو متوازن رکھتے ہیں۔
* فائبر سے بھرپور السی کے بیج ہاضمہ درست رکھنے اور خون میں شکر کی مقدار معتدل رکھنے میں معاون ہیں۔
* ان بیجوں کے استعمال سے پیٹ دیر تک بھرا رہتا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: ’بلیک میجک پیسٹ‘ خواتین کی صحت کو بہتر بناتا ہے
استعمال کا طریقہ:
بہترین نتائج حاصل کرنے کے لئے السی کے بیجوں کو پاؤڈر کی شکل میں استعمال کرنا چاہئے۔ ثابت بیجوں کو ہضم ہونے میں دشواری پیش آتی ہے۔ السی کے بیج کے ایک سے ۲؍ بڑے چمچے مجموعی صحت کو بہتر بنانے کے لئے کافی ہوتے ہیں۔
خلاصہ:
السی کے معمولی بیجوں کو غذا میں شامل کرکے بہتر نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں۔