آج کی تیز رفتار طرز زندگی میں بیشتر خواتین، خاص طور پر ۴۰؍ سے زائد عمر والی، اکثر ضروری غذائی اجزاء جیسے کہ کیلشیم، آئرن اور صحتمند چکنائی کی کمی کا شکار ہو رہی ہیں۔
EPAPER
Updated: March 26, 2026, 2:36 PM IST | Hafsa Thim | Mumbai
آج کی تیز رفتار طرز زندگی میں بیشتر خواتین، خاص طور پر ۴۰؍ سے زائد عمر والی، اکثر ضروری غذائی اجزاء جیسے کہ کیلشیم، آئرن اور صحتمند چکنائی کی کمی کا شکار ہو رہی ہیں۔
آج کی تیز رفتار طرز زندگی میں بیشتر خواتین، خاص طور پر ۴۰؍ سے زائد عمر والی، اکثر ضروری غذائی اجزاء جیسے کہ کیلشیم، آئرن اور صحتمند چکنائی کی کمی کا شکار ہو رہی ہیں۔ اگرچہ متعدد سپلیمنٹ دستیاب ہیں لیکن قدرتی اشیاء سے اس کمی کو پورا کیا جاسکتا ہے۔ آج اس کالم میں ’بلیک میجک‘ پیسٹ کا ذکر کیا جا رہا ہے۔ بلیک میجک پیسٹ کیا ہے؟ اس بارے میں تفصیل سے جانئے:
کلونجی اور سیاہ تل کو پیس کر تیار کیا ہوا پیسٹ غذائیت سے بھرپور ہوتا ہے۔ اس پیسٹ میں شہد شامل کیا جاتا ہے۔ یہ آمیزہ انسانی جسم پر حیران کن اثرات مرتب کرسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: اچھی صحت کے لئے خواتین اِن چار باتوں پر عمل کریں
سیاہ تل کیلشیم اور آئرن کا بہترین ذریعہ ہے۔ اس میں موجود اجزاء ہڈیوں کو مضبوطی فراہم کرنے اور کمیوں کو پورا کرنے میں معاون ہیں۔ جبکہ کلونجی اپنی طبی خصوصیات کیلئے مشہور ہے۔ یہ قوت مدافعت بڑھانے اور جسم سے نقصاندہ مادہ کا اخراج کرتی ہے۔ سیاہ تل اور کلونجی، دونوں جسم کو صحتمند چکنائی فراہم کرتے ہیں جس سے جلد اور بالوں کی صحت بہتر ہونے کے ساتھ ساتھ جوڑ مضبوط ہوتے ہیں اور جسم توانا ہوتا ہے۔
ان اجزاء کے فوائد
کلونجی اور سیاہ تل میں موجود کیلشیم ہڈیوں کو مضبوط کرتا ہے۔
آئرن جذب کرنے میں معاون ہیں۔
ہارمون کی سطح متوازن کرتے ہیں۔
قوتِ مدافعت بڑھاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: عیدالفطر کے موقع پر خورد و نوش میں اعتدال ضروری
تیاری کا طریقہ:
۴l؍ بڑے چمچے کلونجی (ہلکی بھونی ہوئی)
۳l؍ بڑے چمچے سیاہ تل (بھونے ہوئے)
۱۰۰l؍ گرام شہد شامل کرکے پیس لیں
lاس پیسٹ کو فریج میں رکھیں (۳؍ ماہ تک محفوظ رہ سکتا ہے)
استعمال کا طریقہ:
روزانہ ایک چمچہ استعمال کریں۔
کلوجی، سیاہ تل اور شہد کے آمیزہ فائدہ ثابت ہوسکتا ہے بشرطیکہ متوازن غذا کو یقینی بنایا جائے۔ مستقل مزاجی کے ساتھ صحت بخش غذاؤں کا انتخاب کریں۔ ذیابیطس کے مریضوں کو اس پیسٹ کو استعمال کرنے سے قبل ڈاکٹر سے مشورہ کرنا چاہئے۔
یہ بھی پڑھئے: گاجر بینائی تیز کرنے کیساتھ ساتھ حسن بھی نکھارے
خلاصہ:
صحتمند رہنے کے لئے بہت زیادہ سخت اور پیچیدہ اصول اپنانے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ مستقل مزاجی کے ساتھ صحت بخش انتخاب سے انسان صحتمند رہ سکتا ہے۔