Inquilab Logo Happiest Places to Work

اوٹس: غذائیت سے بھرپور اناج اور اس کا استعمال

Updated: April 16, 2026, 3:47 PM IST | Hafsa Thim | Mumbai

دودھ میں اوٹس کو نرم ہونے تک دھیمی آنچ پر پکائیں۔ اس کے بعد اسے ٹھنڈا ہونے دیں۔ پھر اس میں گریک یوگٹ ڈالیں۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

اوٹس فائبر (خاص طور بیٹا گلوکن) سے بھرپور اناج ہے جو دل کی صحت کے لئے فائدہ مند ہوتا ہے، اسے کھانے سے پیٹ دیر تک بھرا ہوا محسوس ہوتا ہے اور خون میں شکر کی سطح کو معتدل رکھتا ہے۔ اگر اسے پروٹین سے بھرپور غذا کے ساتھ ملا کر کھایا جائے تو اس کی غذائیت میں مزید اضافہ ہوجاتا ہے۔

آج اس کالم میں اوٹس بنانے کی ترکیب بتائی جا رہی ہے:

درکار اجزاء:

٭چپٹا اوٹس ۴۰؍ گرام

٭دودھ (یا پلانٹ بیسڈ ملک) ۲۰۰؍ ملی لیٹر

٭گریک یوگٹ ۵۰؍ گرام

٭چیا سیڈز ایک چائے کا چمچہ

٭پی نٹ بٹر ایک چائے کا چمچہ

٭خشک میوہ جات (بادام/ اخروٹ) ۱۰؍ گرام

٭موسمی پھل (کیلا/ بیریز/ سیب) ۵۰؍ گرام

٭پروٹین پاؤڈر وَن اسکوپ (لازمی نہیں ہے)

یہ بھی پڑھئے: عورت کی صحت ایک مضبوط معاشرہ اور روشن مستقبل کی بنیاد

بنانے کا طریقہ:

دودھ میں اوٹس کو نرم ہونے تک دھیمی آنچ پر پکائیں۔ اس کے بعد اسے ٹھنڈا ہونے دیں۔ پھر اس میں گریک یوگٹ ڈالیں۔

اس کے بعد خشک میوہ جات اور پھل کاٹ کر ملائیں۔ آخر میں، اس میں پروٹین پاؤڈر شامل کریں۔

نیوٹریشنل ویلیو:

کیلوریز: ۳۰۰؍ سے ۳۵۰؍ کے سی ایل

پروٹین: ۱۸؍ سے ۲۵؍ گرام (پروٹین کی جتنی مقدار شامل کی جاتی ہے، اس پر منحصر ہے۔)

فائبر: ۶؍ سے ۸؍ گرام

یہ بھی پڑھئے: گرمی کے موسم میں گل قند کا شربت پئیں، کئی فائدے حاصل ہوں گے

تحقیق کے حوالے سے فوائد

* ہائی پروٹین سے بھرپور اس ناشتے سے پٹھوں کی مرمت ہوتی ہے اور یہ آپ کو اوور ایٹنگ سے بچاتا ہے۔

* اس سے کولیسٹرول کی سطح متوازن رہتی ہے اور دل صحتمند رہتا ہے۔

* اس کھانے سے گلوکوز کی سطح مستحکم رہتی ہے۔

* اس سے ہاضمہ درست رہتا ہے۔

* اسے کھانے سے جسم میں کئی گھنٹوں تک توانائی بحال رہتی ہے۔

مشورہ:

وزن گھٹانے کے لئے ماہرین کا بتایا ہوا ڈائٹ پلان اپنانے کے ساتھ ساتھ غذا کا انتخاب اہمیت رکھتا ہے۔ ہر فرد کی ضرورت مختلف ہوتی ہے اس لئے اپنی صحت کے مطابق ڈائٹ پلان پر عمل کرنا بہتر ہوتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK