گرمی کے موسم میں ڈی ہائیڈریشن سے خود کو بچانے کے لئے زیادہ سے زیادہ مائع چیزیں پینے کی صلاح دی جاتی ہے۔
EPAPER
Updated: April 07, 2026, 2:43 PM IST | Mumbai
گرمی کے موسم میں ڈی ہائیڈریشن سے خود کو بچانے کے لئے زیادہ سے زیادہ مائع چیزیں پینے کی صلاح دی جاتی ہے۔
گرمی کے موسم میں ڈی ہائیڈریشن سے خود کو بچانے کے لئے زیادہ سے زیادہ مائع چیزیں پینے کی صلاح دی جاتی ہے۔ ان مشروبات کی وجہ سے ہمارا جسم ہائیڈریٹ رہتا ہے۔ لیکن صرف جسم کو ٹھنڈا رکھنے یا ڈی ہائیڈریشن سے بچانے کے لئے ہی مشروبات نہیں پئیں بلکہ اپنی غذا میں ان مشروبات کو جگہ دیں جن سے صحت کو فائدہ پہنچیں۔ ایسے میں آپ گل قند کا مشروب گرمیوں میں پی کر کئی فائدے حاصل ہوسکتے ہیں۔ یہ جہاں آپ کو ٹھنڈک پہنچاتا ہے وہیں غذائیت سے بھرپور بھی ہوتا ہے۔ یہ غذائیت سے پر مشروب آپ کے جسم کو فائدہ پہنچاتا ہے۔ اس مشروب میں وٹامن ای، فیٹی ایسڈ، منرل، وٹامنز اور اینٹی آکسیڈنٹ موجود ہوتے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: بچوں کی تربیت کیلئے ماں کے اوصاف: حکمت، دانائی اور صبر
خون کی صفائی
گل قند آپ کے خون کو صاف کرنے میں مدد کرتا ہے، جس کی وجہ سے آپ کا چہرہ نکھرتا ہے۔ گل قند سے بنے مشروب آپ کو صرف ٹھنڈک ہی نہیں دیں گے بلکہ خون کو صاف کرنے میں بھی مدد کریں گے۔
بینائی تیز کرتا ہے
اکثر گرمیوں میں ہماری آنکھوں میں جلن پیدا ہوجاتی ہے، کبھی کبھی تو آنکھیں زیادہ گرمی کی وجہ سے سوج بھی جاتی ہیں، ایسے میں گل قند آپ کو فائدہ پہنچاتا ہے۔ گل قند سے آنکھوں میں ہونے والی جلن سے راحت ملتی ہے۔
جسم کا درجۂ حرارت معتدل رکھتا ہے
مونوسیچوریٹیڈ فیٹی ایسڈ اور وٹامن ای سمیت کئی غذائیت سے پر گل قند آپ کے جسم کے درجۂ حرارت کو توازن میں رکھتا ہے۔ جس سے آپ کو گرمی میں ٹھنڈک کا احساس ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: دارچینی اور لونگ بے خوابی اور سر درد جیسے مسائل میں اکسیر
بدہضمی دور کرے
گل قند کے مشروب سے بدہضمی کی شکایت سے بھی راحت ملتی ہے۔ گل قند میں موجود جز آپ کو قبض، بدہضمی جیسے مسائل سے بھی راحت پہنچاتے ہیں۔ اگر آپ کو اس سے متعلق کوئی بھی مسئلہ ہے تو گل قند کے مشروب کو اپنی غذا میں شامل کریں۔
دانتوں میں تکلیف
گل قند میں موجود اینٹی آکسیڈنٹ اور مونوسیچوریٹیڈ فیٹی ایسڈ دانتوں سے متعلق مسائل میں بھی راحت فراہم کرتے ہیں۔ اس سے جہاں مسوڑھوں کی سوجن سے بھی راحت ملتی ہے وہیں دانتوں کا درد بھی اس سے دور ہوتا ہے۔