Inquilab Logo Happiest Places to Work

کسرت ہمارے جسم کے لئے کیوں ضروری ہے؟

Updated: August 07, 2025, 2:47 PM IST | Hafsah Thim | Mumbai

کسرت کرنے کی شروعات دس سے پندرہ منٹ سے کریں۔ پھر دھیرے دھیرے اس کا دورانیہ بڑھاتے جائیں۔

Picture: INN
تصویر: آئی این این

مصروفیات زندگی کے سبب ہم اس بات کو بھول گئے ہیں کہ کسرت ہمارے جسم کے لئے ضروری ہے۔ کسرت صرف وزن گھٹانے یا باڈی بنانے کے لئے نہیں ہوتی بلکہ یہ روزمرہ زندگی کیلئے اہمیت رکھتی ہے۔ آج اس کالم میں کسرت کی اہمیت کے بارے میں بتایا جا رہا ہے:
بہتر محسوس کرنا اور بہتر سوچنا
 کسرت کرنے پر دماغ ’ہیپی کیمیکلز‘ جیسے کہ اینڈورفینز کو خارج کرتا ہے۔ اس سے:
٭ذہنی تناؤ کم ہوتا ہے۔
٭موڈ بہتر ہوتا ہے۔
٭اعتماد بڑھتا ہے۔
 صرف ۱۵؍ منٹ کی چہل قدمی بھی آپ کے لئے فائدہ مند ثابت ہوسکتی ہے۔
مضبوط اور صحتمند رہیں
 کسرت کرنے سے دل، ہڈیاں اور پٹھے صحتمند رہتے ہیں۔ اس سے:
٭وزن کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے۔
٭بلڈ پریشر کنٹرول میں رہتا ہے، امراض قلب اور ذیابیطس کا خطرہ کم ہوتا ہے۔
٭ہاضمہ درست رہتا ہے اور مدافعتی نظام مضبوط ہوتا ہے۔
اچھی نیند آتی ہے
 باقاعدگی سے کسرت کرنے سے ہمیں یہ فوائد حاصل ہوتے ہیں:
٭نیند کا دورانیہ بہتر ہوتا ہے۔
٭بیدار ہونے کے بعد تازگی محسوس ہوتی ہے۔
٭دن بھر توانا محسوس کرتے ہیں۔
کسرت کے سادہ اور آسان طریقے
 کسرت کرنے کے لئے جم جانے کی ضرورت نہیں ہے۔ آپ یہ طریقے اپنا سکتے ہیں:
٭چہل قدمی کیجئے۔
٭باڈی اسٹریچنگ بھی اچھا متبادل ہوسکتا ہے۔
٭رسّی کودنا بھی ایک قسم کی ورزش ہے۔
٭گھریلو کام کاج بھی کسرت کے زمرے میں آتا ہے۔
٭بچوں کے ساتھ کھیلنا بھی اچھی ورزش ہے۔
 کسرت کرنے کی شروعات ۱۰؍ سے ۱۵؍ منٹ سے کریں۔ پھر دھیرے دھیرے اس کا دورانیہ بڑھاتے جائیں۔
خلاصہ
 کسرت کا مقصد ظاہری طور پر پرفیکٹ نظر آنا نہیں ہے۔ اس کا مقصد بہتر محسوس کرنے کے ساتھ ساتھ صحتمند رہنا ہے۔ اس لئے کسرت کو روزانہ کی بنیاد پر شامل کریں تاکہ آپ جسم اور ذہن، آپ کا شکریہ ادا کرے!n

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK